مغربی دنیا نے جدید ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کو جادو بنادیا ہے۔ اس جادو کی قوت کا یہ عالم ہے کہ اس کے ذریعے جھوٹ کو سچ اور دن کو رات ثابت کیا جاسکتا ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ عراق کے صدر صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے مگر مغربی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں اتنا شور مچایا کہ ساری دنیا کو یقین ہوگیا کہ صدام حسین کے پاس کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔ اس یقین کی آڑ میں امریکا اور اس کے اتحادی برطانیہ نے عراق کی اینٹ…