سرسید معجزات کے ایسے منکر ہیں کہ وہ قرآن مجید کے کسی ایک معجزے کا انکار کرکے نہیں رہ گئے بلکہ قرآن پاک میں جہاں جہاں معجزات کا ذکر آیا ہے سرسید وہاں وہاں خدا، رسول اکرمؐ اور اجماع امت کے مقابل خم ٹھونک کر کھڑے ہوگئے ہیں۔ اس عمل سے صرف یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ سرسید کی جہالت، ضلالت، گمراہی اور خباثت ’’معمولی شے‘‘ نہیں بلکہ وہ ان تمام عیوب کا ہمالہ تھے۔ غلطی سیدنا آدمؑ سے بھی ہوئی اور شیطان سے بھی مگر ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ حضرت آدمؑ نے اپنی غلطی کو مان…