امت مسلمہ میں صدیوں سے مسلمانوں کے زوال کا شور برپا ہے۔ یہ شور کہیں تحریر بن جاتا ہے کہیں تقریر میں ڈھل جاتا ہے۔ کہیں اس سے مایوسی کی اتھاہ گہرائی نمایاں ہوتی ہے۔ کہیں اس سے کوئی تحریک برپا ہوتی نظر آتی ہے۔ مسلمانوں کے زوال کے قصے نے مسلمانوں میں ’’ماتمی کیفیات‘‘ بھی پیدا کی ہیں۔ اس قصے نے برصغیر میں مولانا حالی سے مسدس حالی لکھوائی۔ اس نظم میںایسا اخلاص، ایسا غم اور ایسی شدت ہے کہ اچھے خاصے بے حس لوگ بھی اس نظم کو پڑھ کر رو دیتے ہیں مسلمانوں کے زوال کے معاملے…