سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی اکثر ’’پارٹ ٹائم انقلابی‘‘ کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال ان کا وہ بیان ہے جس میں انہوں نے فرمایا ہے کہ ہم نے ’’گورا صاحب‘‘ سے تو آزادی حاصل کرلی مگر آزادی کے بعد ہم پر ’’کالا صاحب‘‘ مسلط ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جاگیردار اور صنعت کار کالا صاحب کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں نئی نسلوں کی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتی تھیں مگر اسٹیبلشمنٹ نے ان کا گلہ گھونٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار طلبہ یونین…
الفاظ کی توہین کا زمانہ
ہمارا زمانہ الفاظ کی توہین کا زمانہ ہے۔ کنفیوشس نے کہا تھا کہ اگر مجھے زندگی میں صرف ایک کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کام ہوگا الفاظ کے معنی کا تعین۔ الفاظ کے معنی کا تعین اس لیے ضروری ہے کہ الفاظ کا غلط استعمال نہ ہو۔ الفاظ کا تعین اس لیے ضروری ہے کہ کوئی الفاظ کے معنی کو مجروح یا Distort نہ کرے۔ الفاظ کے معنی کا تعین اس لیے ضروری ہے کہ زندگی میں ابہام نہ پیدا ہو۔ الفاظ کے معنی کا تعین اس لیے ضروری ہے کہ زندگی یقین سے ہمکنار رہے۔ الفاظ کے…
جنرل پرویز کی غلط بیانیاں
گواہ عدالتوں میں جج کے روبرو کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ ہم سچ کہیں گے اور سچ کے سوا کچھ نہ کہیں گے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے حکمرانوں کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔ وہ جب تاریخ کے روبرو کھڑے ہوتے ہیں تو صرف غلط کہتے ہیں اور غلط کے سوا کچھ نہیں کہتے۔ اس سلسلے میں فوجی اور سول حکمرانوں کے درمیان مقابلہ ہوتا رہتا ہے۔ اس دوڑ میں کبھی فوجی آمر آگے نکل جاتے ہیں اور کبھی نام نہاد سول حکمران فتح مند ٹھیرتے ہیں۔ اس سلسلے کی تازہ ترین واردات جنرل پرویز مشرف کا انٹرویو ہے۔…
دولت‘ طاقت اور خدا کی مہربانی
(شاہنواز فاروقی کا مضمون 13 اگست کو نامکمل شائع ہوا تھا اسے دوبارہ مکمل شائع کیا جارہا ہے) ہمارے ایک دوست نے محنت شاقہ سے کمائی ہوئی دولت سے ایک شاندار گھر تعمیر کیا تو اس نے ہمیں بھی رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ ہمارے دوست کے والد ملے تو انہوں نے ہم سے اپنے بیٹے کی دو تین برائیوں کا ذکر کرنے کے بعد کہا کہ یہ چیزیں اپنی جگہ مگر میرے بیٹے اور آپ کے دوست پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے اپنی محنت اور ذہانت سے بہت…
دولت‘ طاقت اور خدا کی مہربانی
مارے ایک دوست نے محنت شاقہ سے کمائی ہوئی دولت سے ایک شاندار گھر تعمیر کیا تو اس نے ہمیں بھی رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ ہمارے دوست کے والد ملے تو انہوں نے ہم سے اپنے بیٹے کی دو تین برائیوں کا ذکر کرنے کے بعد کہا کہ یہ چیزیں اپنی جگہ مگر میرے بیٹے اور آپ کے دوست پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے اپنی محنت اور ذہانت سے بہت کم وقت میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ ہمارے لیے اس گفتگو میں کوئی نئی بات نہ…
کیا نواز شریف ’’سِول‘‘ اور ’’جمہوری‘‘ ہیں؟
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد ایک بیان میں فرمایا ہے کہ ’’تم‘‘ ایک نواز شریف کو ہٹاؤ گے تو دوسرا شریف آجائے گا۔ دوسرے شریف کو سیاست سے منہا کرو گے تو تیسرا شریف آجائے گا۔ تیسرے شرف کو چلتا کرو گے تو چوتھا شریف آجائے گا۔ تجزیہ کیا جائے تو خواجہ سعد رفیق نے اس بیان کے ذریعے پاکستان اور پاکستانی قوم کی توہین کی انتہا کردی ہے۔ کیا پاکستان اتنا گھٹیا ملک اور پاکستانی قوم اتنی حقیر قوم ہے کہ اس کے مقدر میں شریفوں کی قیادت…
حقیقی مذہبیت کا ایک تقاضا
سچی، حقیقی اور گہری مذہبیت کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ انسان بقدر ایمان ’’تقویٰ‘‘ اختیار کرے کیوں کہ بقدر ایمان تقویٰ اختیار نہ کرنے سے نفاق، تضادات اور ایسے نفسیاتی مسائل کے پیدا ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو منفی انداز میں بُری طرح متاثر کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ بقدر ایمان تقویٰ اختیار کرنے کے معنی کیا ہیں؟ اس کا ایک سیدھا سادا مطلب تو یہ ہے کہ ایمان اگر ایک چھٹانک ہے تو تقویٰ بھی کم و بیش اتنا ہو یعنی یہ نہیں ہونا چاہیے کہ…
سیاسی رہنما اور عوامی مقبولیت
پاکستان کے بعض سیاسی رہنماؤں کو اس بات کا بڑا زعم رہا ہے کہ وہ عوام میں مقبول ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس بات کی سب سے بڑی مثال ذوالفقار علی بھٹو تھے۔ بھٹو صاحب کے پاس بھاری مینڈیٹ بھی تھا اور عوامی مقبولیت بھی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ جب بھٹو صاحب کی پھانسی کا مرحلہ آیا تو بھٹو صاحب نے خیال ظاہر کیا کہ اگر انہیں پھانسی دی گئی تو کم از کم سندھ میں خون کی ندیاں بہہ جائیں گی۔ لیکن بھٹو صاحب کی پھانسی کے بعد کہیں اور کیا سندھ میں بھی کچھ نہ…
عصر حاضر اور انسان کی آزادی کے امکانات
عصر حاضر مغرب کا تخلیق کردہ ہے اور مغرب آزادی کے مخصوص تصور کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ مغرب کے نزدیک آزادی نہ صرف یہ کہ سب سے بڑی قدر ہے بلکہ اس کی نوعیت آفاقی یا universal ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عہد جدید میں آزادی کا تصور ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن مغرب کا کمال یہ ہے کہ وہ دھوکے کو حقیقت اور حقیقت کو دھوکا باور کراسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان باتوں کا مفہوم کیا ہے۔ آزادی کے تصور کا سب سے بڑا امتحان یا سب سے بڑا test یہ…
فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ
فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں کیا قدرِ مشترک ہے! فحاشی، فحاشی ہے۔ گلوبل ولیج، گلوبل ولیج ہے اور لاہور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ہے۔ آپ کے سوالات غلط نہیں مگر اِک ذرا صبر کر لینے میں کیا مضائقہ ہے۔ لیکن فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں قدر مشترک ثابت کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کی ممتاز ڈراما نویس حسینہ معین کے چند فقرے ملاحظہ کرلیں۔ حسینہ معین نے روزنامہ جنگ کے مڈویک کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فرمایا ہے کہ ’’پاکستانی ٹی وی چینلوں کے ڈراموں سے ہماری زبان،…