مغرب ایک انتہائی غیر منصفانہ اور غیر متوازن دنیا تخلیق کرکے کمزور ممالک سے کہتا ہے کہ تم مقابلے اور مسابقے کی طرف کیوں نہیں آتے؟ دنیا کی اکثر قوموں کی پسماندگی عصرِ حاضر کی ایک اہم صورتِ حال ہے، اور اس کے حوالے سے اکثر یہ سوال اٹھتا رہتا ہے کہ پسماندہ قوموں کی اس پسماندگی کا کیا سبب ہے جسے بعض لوگ کم فہمی کی وجہ سے محض اقتصادیات تک محدود کرتے ہیں، لیکن جس کے ذہنی اور نفسیاتی پہلو اقتصادی پہلو سے بھی زیادہ اہم ہیں۔ ترقی یافتہ قوموں کے رہنمائوں اور دانش وروں کے سامنے مذکورہ…
پیشہ ور
ہماری دنیا پیشوں کی کثرت کی دنیا ہے اور پیشوں کی بہتات نے لفظ ’’پیشہ ور‘‘ کو تقریباً ایک خطاب اور ایک اعزاز بنادیا ہے۔ بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ لفظ پیشہ ور میں ایک جادو ہے اور یہ جادو اس وقت اور بڑھ جاتا ہے جب پیشہ ور کو ’’پروفیشنل‘‘ کہا جاتا ہے۔ ہمارے زمانے میں پیشہ واریت اتنی بڑھی ہے کہ لفظ پروفیشنل کے ساتھ ’’ازم‘‘ کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اور پروفیشنل ازم کی اصطلاح چغلی کھا رہی ہے کہ ہمارے زمانے میں ’’پروفیشنل ازم‘‘ ایک ’’نظریہ‘‘ بن گیا ہے۔ اصولی اعتبار سے دیکھا جائے…
کراچی کی تباہی کے ذمے دار
میر تقی میر نے دلّی کا مرثیہ لکھا تو فرمایا: کیا بودو باش پوچھو ہو پورب کے ساکنو ہم کو غریب جان کے ہنس ہنس پکار کے دلّی جو ایک شہر تھا عالم میں انتخاب رہتے تھے منتخب ہی جہاں روزگار کے اس کو فلک نے لوٹ کے برباد کردیا ہم رہنے والے ہیں اسی اجڑے دیار کے دلّی کی بربادی کا یہ ماتم مذاق نہیں تھا۔ دلّی ہندوستان کا دل تھا۔ دلّی میں پورے ہندستان کے اہل کمال جمع ہوگئے تھے۔ چناں چہ دلّی اُجڑی تو پورا ہندوستان اُجڑ گیا۔ کراچی کا معاملہ بھی دلّی سے مختلف نہیں۔ کراچی…
پاکستان کیوں ٹوٹا؟
قوم آج بھی اس سوالی کے جواب کی تلاش میں ہے! گھر میں بچہ دس روپے کا گلاس توڑ دیتا ہے تو بھی والدین اس امر کی تحقیق کرتے ہیں کہ گلاس کیوں ٹوٹا؟ لیکن 16 دسمبر 1971ء کو دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت ٹوٹ گئی اور پاکستان کے حکمران طبقے نے کبھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ پاکستان کیوں ٹوٹا؟ بلکہ اس کے برعکس پاکستان کے حکمران طبقے نے سقوطِ ڈھاکہ کو جلد از جلد بھلانے کی کوشش کی۔ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے حمودالرحمن کمیشن قائم کیا گیا مگر اس کا دائرۂ…
ـ16دسمبر1971 سقوط ڈھاکہ اسباب؟
مسلم دنیا کی تاریخ کے تین بڑے سانحے ہیں: سقوطِ بغداد، سقوطِ دلّی اور سقوطِ ڈھاکا۔ لیکن ان سانحوں میں سب سے بڑا سانحہ سقوطِ ڈھاکا ہے۔ اس کی چار وجوہ ہیں: (1) سقوطِ بغداد اور سقوطِ دلّی داخلی کمزوری کا نتیجہ نہیں تھے لیکن سقوطِ ڈھاکا میں مقامی آبادی دشمن کے ساتھ کھڑی ہوگئی یا اسے ایسا کرنے پر مجبور کردیا گیا۔ (2) سقوطِ ڈھاکا میں مسلم فوجوں نے تقریباً لڑے بغیر ہتھیار ڈال دیے۔ (3) سقوطِ ڈھاکا کے نتیجے میں ہمارے 90 ہزار فوجی گرفتار ہوئے اور انہوں نے دشمن کی قید میں طویل مدت گزاری۔ (4) اس کے باوجود…
مسلمانوں اور اسلام کے امکانات سے مایوسی
مسلم معاشرے میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو مسلمانوں کے امکانات سے مایوس ہیں۔ مسلمانوں سے مایوسی کے اسباب ہیں۔ مسلمان ایک خدا کو مانتے ہیں مگر درجنوں دنیاوی خدائوں کے آگے سر جھکاتے ہیں۔ مسلمان رسول اکرمؐ سے محبت کا دعویٰ کرتے ہیں مگر رسول اکرمؐ کی سیرت پر عمل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ اسلام کہتا ہے کہ فضیلت صرف دو چیزوں کو حاصل ہے تقوے کو اور علم کو۔ لیکن مسلمان نہ تقویٰ اختیار کرتے ہیں نہ علم میں کمال حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چناں چہ مسلمانوں سے مایوسی ایک حد تک قابل فہم…
کفر تک لے جانے والی غربت ،خودکشی تک لے جانے والا معاشی دبائو
غریب لوگ ہمارے دور میں جس طرح تنہا ہوئے ہیں اُس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں قتل اور خودکشی کی کوشش کی ہولناک اور لرزہ خیز واردات ہوئی ہے۔ خبر کے مطابق ملزم فواد نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کی کوشش کے دوران خود کو زخمی کرلیا۔ پولیس نے فواد کو زخمی حالت میں تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا۔ ملزم فواد نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اسے گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے گھر میں میاں…
معاشرے میں کرداری نمونوں کا بحران
اسلامی تاریخ اور اسلامی معاشرے کے طویل سفر میں کرداری نمونوں یا رول ماڈلز نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کرداری نمونوں میں علما، اساتذہ اور صحافیوں کا کردار بنیادی ہے۔ انسانی معاشروں میں کرداری نمونوں کی اہمیت یہ ہے کہ وہ کردار سازی کے عمل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بلاشبہ انسان فکر سے بھی متاثر ہوتا ہے، لیکن اگر فکر مجسم عمل بن کر سامنے آجائے تو اس کا اثر ہزار گنا بڑھ جاتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سیرتوں کا سب سے بڑا اثر اس…
پاکستانی سیاست اور صحافت میں اخلاقی اور تاریخی دھماکے
پاکستان سیاست اور صحافت میں اخلاقی اور تاریخی دھماکے پاکستان کی سیاست اور صحافت میں اخلاقیات اور پاکستان کے اُس تاریخی تناظر کی کوئی اہمیت ہی نہیں جس پر مذہب کا مکمل غلبہ ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سیاست اور صحافت پر کھلے سیکولر، لبرل اور پوشیدہ سیکولر اور لبرل عناصر کا غلبہ ہے۔ اس کی دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سیاست اور صحافت پر تقریباً ایک پیشہ ورانہ نفسیات کا قبضہ ہے۔ اقبال نے کہا تھا ؎ دل کی آزادی شہنشاہی، شکم سامانِ موت فیصلہ تیرا ترے ہاتھوں میں ہے دل یا…
انسان کی طاقت پرستی اور اس کے نتائج
انسانوں کی عظیم اکثریت طاقت کو حیرت و ہیبت سے دیکھتی ہے، اس کو پوجتی ہے، اس کے آگے سر جھکاتی ہے، انسانوں کی اکثریت کو اگر حق اور طاقت میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ حق کو چھوڑ دے گی اور طاقت کو اختیار کرے گی۔ طاقت فرد کی بھی ہوتی ہے۔ گروہوں اور طبقات کی بھی۔ طاقت معاشرے کی بھی ہوتی ہے اور ریاست کی بھی۔ طاقت قوموں کی بھی ہوتی ہے اور نظاموں کی بھی۔ ہمارا عہد سپر پاورز کا عہد ہے۔ امریکا ہمارے دور کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اس…