اطلاعات کے مطابق بھارتی ادارے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹربنگ نے 12 ویں کلاس کے نصاب سے مغلیہ سلطنت سے متعلق باب نکال دیے۔ ادارے کے ایک افسر نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق 24-2023 کے تعلیمی سال پر ہوگا۔ بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق 12 ویں جماعت کی پولیٹیکل سائنس کی کتاب سے ریاست گجرات کے فسادات اور ان پر نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کا باب بھی نکال دیا گیا ہے۔ اسی طرح 11 ویں کلاس کی عالمی تاریخ کی کتاب سے سینٹرل اسلامک لینڈز،…
کیا فوج غیر سیاسی ادارہ ہے؟
ہمارے جرنیلوں اور خفیہ اداروں کو سیاست اور صحافت میں کبھی ’’دوست‘‘ درکار نہیں ہوتے‘ انہیں ہمیشہ ان دونوں دائروں میں ’’ایجنٹوں‘‘ کی ضرورت ہوتی ہے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ملک میں فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے انتشار پھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور منتخب حکومت کا غیر سیاسی اور آئینی رشتہ ہے اسے سیاسی رنگ دینا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے تمام سیاست دان اور…
پاکستانی جرنیلوں کا تصورِ بھارت اور ان کا کورٹ مارشل
امریکا دنیا کی واحد سپر پاور ہے۔ وہ عراق کی اینٹ سے اینٹ بجادے تو اس سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وہ افغانستان میں ڈیڑھ دو لاکھ افراد کو قتل کردے تو کسی کو اس سے سوال کرنے کی جرأت نہیں ہوسکتی۔ وہ ابوغریب جیل کا تجربہ خلق کر ڈالے تو اس کی حرمت پر آنچ نہیں آتی۔ وہ گوانتانامو بے جیسا جہنم تخلیق کردے تو کوئی اس سے انسانی حقوق کی پامالی پر احتجاج نہیں کرسکتا۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستانی جرنیل پاکستان کی واحد سپر پاور ہیں۔ ان کا نہ کوئی خدا ہے، نہ کوئی رسول…