مادیت

مادیت کا تصور اتنا ہی پرانا ہے جتنا روحانیت کا تصور۔ روحانیت اپنی اصل میں اللہ کی محبت کے غلبے اور قرب الٰہی کے سوا کچھ بھی نہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ سے جتنی محبت کرتا ہے اور اس کی محبت دنیا کی محبت پر جتنی غالب ہے وہ اتنا ہی روحانیت کا علمبردار ہے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے جتنا قریب ہے وہ اتنی ہی بڑی روحانی شخصیت ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو مادیت کی اصطلاح روحانیت کی ضد ہے اور دنیا میں کفر اور شرک کی تاریخ دراصل مادیت ہی کی تاریخ ہے۔ مثال کے…

مزید پڑھئے

شادی کے ادارے کا بحران

گھریلو اور پسند کی شادیاں کھوٹے سکے کے دو رخ بن کر رہ گئی ہیں مشرق ہو یا مغرب… شادی کا ادارہ ہر جگہ بحران کا شکار ہے، البتہ مغرب میں شادی کے ادارے کا بحران انتہا کو چھو رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ ہی میں نہیں جاپان جیسے مشرقی ملک میں بھی اکثر نوجوان شادی کو ٹالتے ہیں، اور شادیاں ہوتی ہیں تو کامیاب نہیں ہوتیں۔ امریکہ اور یورپ میں طلاق کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ شادی طلاق حاصل کرنے کا ایک بہانہ بن گئی ہے۔ مشرق، یہاں تک کہ اسلامی ملکوں میں بھی شادی کا ادارہ…

مزید پڑھئے

شریفوں کا شرمناک ماضی‘ شرمناک حال

اسلام میں فضیلتیں صرف دو ہیں۔ تقویٰ اور علم۔ مگر اب متقی انسان کو بے وقوف انسان سمجھا جاتا ہے اور علم کی دکان پر خریداروں کا کال پڑے مدت ہوگئی ہے۔ اب معاشرے میں فضیلتیں صرف دو ہیں۔ طاقت اور دولت۔ جس کے پاس طاقت اور دولت ہو وہ بالشتیہ بھی ہو تو دیوقامت باور کیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں یہ خیال عام ہوتا ہے کہ وہ شریف بھی ہے، نجیب بھی ہے، ذہین بھی ہے، علم والا بھی ہے، مُدبر بھی ہے اور مفکر بھی۔ میاں نواز شریف اپنی اصل میں ایک بالشتیے ہیں بلکہ ان…

مزید پڑھئے

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی پر پیپلزپارٹی کا ڈاکہ

مثل مشہور ہے ’’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘‘۔ اس مثل کا کراچی سے گہرا تعلق ہے، اس لیے کہ کراچی آسمان سے گرتا ہے تو کھجور میں اٹک جاتا ہے۔ اِس بار بھی کراچی کے ساتھ یہی ہوا۔ چار، پانچ بار ملتوی ہونے کے بعد کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو ان انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کامیابی حاصل کی، مگر پیپلزپارٹی نے آر اوز اور ڈی آر اوز کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکہ مار دیا۔ جماعت اسلامی نے 100 سے زیادہ یوسیز جیت لی تھیں اور اس کے پاس اپنی فتوحات…

مزید پڑھئے

کراچی کا نظریاتی تشخص

نظریہ انسان کو انسان اور زندگی کو زندگی بناتا ہے۔ نظریے کے بغیر انسان حیوان، اور زندگی ایک اندھی قوت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تاریخ کے طویل سفر میں مسلمانوں نے ہمیشہ نظریے کو غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ مسلمانوں کے بہترین زمانے ہمیشہ وہ تھے جب مسلمانوں نے اپنے دین، اپنی تہذیب اور اپنی تاریخ کی حرکیات کے تحت انفرادی اور اجتماعی زندگی بسر کی۔ اس تناظر میں کراچی کا نظریاتی تشخص غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کراچی کا نظریاتی تشخص کہاں سے آیا؟ کیسے آیا؟ یہ انسانی تاریخ کا ایک نایاب…

مزید پڑھئے

ادب کی موت

اردو ادب کے دائرے میں ادب کی موت کا اعلان سب سے پہلے اردو کے سب سے بڑے نقاد محمد حسن عسکری نے کیا تھا۔ عسکری صاحب اردو ادب کا قطبی ستارہ تھے۔ چناں چہ ان کے اعلان نے ایک ہنگامہ برپا کردیا۔ عسکری صاحب نے ادبی انجماد کو ادب کی موت کی علامت قرار دیا اور کہا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہم ذہن کو استعمال کرنے سے اس حد تک قاصر ہوگئے ہیں کہ ترقی پسندوں تک نے بحثیں چھوڑ دی ہیں۔ عسکری صاحب کے بعد سلیم احمد نے ادب کی موت پر شدت سے گفتگو کی۔…

مزید پڑھئے

پاکستان اور جرنیلوں کی کاٹ کھانے والی آمریت

رسول اکرمؐ نے اپنی ایک حدیث مبارکہ میں مسلم تاریخ کے پانچ زمانوں کا ذکر کیا ہے کہ آپؐ کے فرمان کے مطابق پہلا زمانہ خود رسول اکرمؐ کا ہے۔ دوسرا زمانہ خلافت راشدہ کا ہے۔ تیسرا زمانہ ملوکیت کا ہے۔ چوتھا زمانہ کاٹ کھانے والی آمریت کا ہے۔ اور پانچواں زمانہ خلافت علی منہاج النبوہ کا ہے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستان میں جرنیلوں کی آمریت دراصل کاٹ کھانے والی آمریت ہے۔ ملوکیت بلاشبہ رسول اکرمؐ کے عہد مبارکہ اور خلافت راشدہ سے انحراف تھی مگر اس زمانے میں بھی ریاست کا کام قرآن و سنت کے…

مزید پڑھئے

شہر بے مثال:کراچی حکمرانی کا حقدار کون؟

اسلامی معاشرے میں سیاست کی دو ہی بنیادیں ہیں: انفرادی، اجتماعی، قومی اور بین الاقوامی زندگی میں دین کے غلبے کو ممکن بنانا، اور خلقِ خدا کی خدمت کرنا۔ جماعت اسلامی مسلم برصغیر کی وہ واحد جماعت ہے جو دین کے غلبے کے مشن کو لے کر اٹھی، اور جس نے خلقِ خدا کی خدمت کی شاندار تاریخ پیدا کی۔ نواز لیگ خود کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کہتی ہے، مگر اس جماعت کا کوئی شعبۂ خدمتِ خلق ہی نہیں۔ ملک میں زلزلہ آئے یا سیلاب، نواز لیگ کو کبھی عوام میں نکل کر قوم کی خدمت کرتے…

مزید پڑھئے

موت

انسان زندگی اور موت کے درمیان واقع ایسی حقیقت ہے کہ اگر وہ زندگی سے دور ہوجائے تو بھی اس کی انسانیت متاثر ہوجاتی ہے اور اگر وہ موت سے دور ہوجائے تو بھی اس کی انسانیت میں ایک نقص در آتا ہے۔ لیکن مذہبی اور اخلاقی معنوں میں دیکھا جائے تو موت کا تصور زندگی کی معنویت متعین کرتا نظر آتا ہے۔ اس لیے کہ زندگی یقینی نہیں مگر موت یقینی ہے۔ موت کی یہ اہمیت موت کو ازخود ’’مذہبی‘‘ بنادیتی ہے۔ موت کا تصور اسی لیے بھی مذہبی ہے کہ زندگی کے معنی متعین کرتے ہوئے انسان خود…

مزید پڑھئے

اسٹیبلشمنٹ کی ناکامی یا پاکستان کی ناکامی ؟

اسٹیبلشمنٹ نے ملک و قوم کو روحانی دیوالیہ پن، اخلاقی دیوالیہ پن، سیاسی دیوالیہ پن اور معاشی دیوالیہ پن کا بھی شکار کردیا ہے۔ کبھی پاکستان کی ہر چیز شاندار، بے مثال اور لاجواب تھی۔ پاکستان کا نظریہ شاندار، بے مثال اور لاجواب تھا۔ برصغیر کی ملّتِ اسلامیہ شاندار، بے مثال اور لاجواب تھی۔ پاکستان کی تہذیب شاندار، بے مثال اور لاجواب تھی۔ پاکستان کی تاریخ شاندار، بے مثال اور لاجواب تھی۔ قائداعظم کی صورت میں پاکستان کی قیادت شاندار، بے مثال اور لاجواب تھی۔ حفیظ جالندھری ایک پست مزاج انسان اور اوسط درجے سے کم صلاحیت رکھنے والے شاعر…

مزید پڑھئے