ہمارے معاشرے کو دنیا کا آزاد ترین معاشرہ ہونا چاہیے تھا، مگر ہم بحیثیت ایک ریاست اور بحیثیت ایک معاشرے کے، سیکڑوں قسم کی غلامیوں میں مبتلا ہیں۔ پاکستان کسی نظریاتی یا تہذیبی خلا میں تخلیق نہیں ہوا تھا۔ پاکستان دو قومی نظریے کا حاصل تھا۔ دو قومی نظریہ اسلام ہے، اور اسلام کلمۂ طیبہ پہ کھڑا ہے۔ کلمۂ طیبہ اسلام کا اجمال ہے، اور باقی جو کچھ ہے اس اجمال کی تفصیل ہے۔ لیکن یہاں کہنے کی اصل بات یہ نہیں ہے، بلکہ یہ ہے کہ انسانیت کی تاریخ میں کلمۂ طیبہ سے زیادہ انقلابی اور آزادی بخش کلمے…
غیبت کا کلچر اور اس کی بنیادیں
ہماری زندگی کا عام تجربہ ہے کہ جیسے ہی کہیں دوچار لوگ جمع ہوتے ہیں دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست ’’غیبت کانفرنس‘‘ منعقد ہونے لگتی ہے۔ ایسی غیبت کانفرنسوں کا معاملہ عجیب ہوتا ہے۔ اس میں شریک ہر شخص غیبت کانفرنس کا ’’سامع‘‘ بھی ہوتا ہے اور اس کا ’’صدر‘‘ بھی۔ اہم بات یہ ہے کہ غیبت کانفرنس میں شریک لوگوںکے لیے غیبت کرنے میں بھی لطف ہوتا ہے اور اس کی سماعت میں بھی۔ اکثر لوگ غیبت میں اس شدت اور گہرائی سے شریک ہوتے ہیں کہ ان کی غیبت میں ایک ’’عالمانہ شان‘‘ پیدا ہوجاتی ہے اور اسے…
جنگ… کل اور آج
اقبال نے اپنی ایک نظم میں مولانا روم سے سوال کیا ہے کہ جہاد کا جواز کیا ہے؟ اس کی روح کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ دوست کے آئینے پر دوست کا پتھر مار۔ یعنی صرف اللہ کے حکم سے صرف اللہ ہی کے لیے دوسرے انسان کو قتل کر تاکہ اللہ کی کبریائی اور حق کی بالادستی کا حق ادا ہوسکے۔ انسانی تاریخ میں کل بھی جنگ کا یہی جواز تھا اور آج بھی جنگ کا یہی جواز ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان اللہ کی پیدا کی ہوئی مخلوق…
انسانی تاریخ میں فرد کا انقلابی کردار
انقلاب سیاسی ہو یا فکری، مذاق نہیں ہوتا۔ اس کے لیے زمانے کا رُخ موڑنا پڑتا ہے، ایک نئے شعور کی آبیاری کرنی پڑتی ہے۔ یہ خیال عام ہے کہ تاریخ کو عوام اور ان کی طاقت نے بدلا ہے۔ فرانس میں انقلاب عوام نے برپا کیا، روس کا انقلاب عوام کی قوت سے آیا، چین کے انقلاب کی پشت پر بھی عوام تھے۔ لیکن یہ خیال جتنا عام ہے اس سے زیادہ غلط ہے۔ تاریخ کو عوام نے نہیں بلکہ خاص انسانوں نے بدلا ہے۔ تاریخ کا طویل سفر عوام کا نہیں، فرد کی انقلابی جدوجہد کا حاصل ہے۔…
کتاب
انسانی تاریخ کو دو ہی چیزوں نے تبدیل کیا ہے۔ (1) کتاب (2) اور انسانی شخصیت دنیا کے سب سے بڑے انقلابی انسان انبیا و مرسلین ہیں۔ لیکن تمام اوالعزم انبیا کی پشت پر کوئی نہ کوئی کتاب کھڑی ہے۔ خدا کے بعد رسول اکرمؐ کی سب سے زیادہ اچھی تعریف سیدہ عائشہؓ نے کی ہے۔ آپ سے جب پوچھا گیا کہ رسول اکرمؐ کے اخلاق کیسے تھے تو آپؓ نے فرمایا کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا۔ یعنی رسول اکرمؐ کے اخلاق ویسے ہی تھے جیسے کہ قرآن مجید فرقان حمید میں بیان کیے گئے ہیں۔ ایک صوفی نے…
شریف خاندان اپنی تاریخ کے آئینے میں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بالآخر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر چودھری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے جس کے بعد پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں ہونے والی رائے شماری میں 186 جب کہ حمزہ شہباز کو صرف 179 ووٹ ملے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب کے گورنر کو چاہیے کہ وہ پرویز الٰہی سے حلف لیں لیکن اگر وہ حلف نہ…
پاکستانی سیاست کا بحران،اسباب کیا ہیں؟
پاکستان کی سیاست کو کولہو کا بیل بنا کر کھڑا کردیا۔ کولہو کا بیل صبح سے شام تک چلتا رہتا ہے مگر کہیں بھی نہیں پہنچ پاتا، دنیا کا کون سا اہم ملک ہے جہاں سیاست بحران کا شکار نہیں ہے؟ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بحرانی سیاست کو ختم ہوئے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے، اور اب بھی وہاں یہ خطرہ موجود ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدرِ امریکہ منتخب ہوسکتے ہیں۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے مگر وہ بڑی تیزی کے ساتھ ایک فسطائی ریاست بنتا جارہا ہے۔ وہاں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی زندگی اجیرن…
غزل
غزل ہماری تہذیب کی ایک زندہ، بڑی اور توانا علامت ہے۔ برصغیر کی ملت اسلامیہ نے گزشتہ دو ڈھائی سو سال میں اپنے علم اور ذہانت کا بڑا حصہ دو چیزوں پر صرف کیا ہے۔ ایک مذہبیات اور دوسرا شاعری۔ شاعری کے دائرے میں اگرچہ کئی اصناف موجود ہیں مگر غزل کی روایت کے مقابلے پر کسی اور صنف کی روایت کی کوئی حیثیت ہی نہیں۔ غزل کی شاعری ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی میں اس طرح شامل اور اس سے اس طرح متعلق ہے کہ بسا اوقات زندگی اور غزل کی روایت ہم معنی معلوم ہوتی ہے۔ غزل کے…
تاریخ اور عوام
تاریخ کا تصور یہ ہے کہ تاریخ دیو قامت لوگوں کی داستان ہے۔ ہیروز کی کہانی ہے۔ بادشاہوں کا قصہ ہے۔ لیکن سوشلسٹوں، نیم سوشلسٹوں اور جمہوریت پوجا میں مبتلا لوگوں نے تاریخ کے اس تصور کو چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ کو بڑے لوگوں، فاتحین باالخصوص بادشاہوں کے ساتھ مخصوص کرنا ظلم ہے۔ ان کے نزدیک عوام تاریخ کے ظہور اور ارتقا میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ چناں چہ تاریخ کو خاص لوگوں کے بجائے عام لوگوں کی بنیاد پر لکھا اور مرتب کیا جانا چاہیے۔ لیکن تاریخ کا یہ تصور غلط ہے۔…
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کیا ہوا؟
ضمنی انتخابات کی تاریخ بتاتی ہے کہ ان میں جوش و جذبہ نہیں ہوتا۔ چناں چہ رائے دہندگی کی شرح بھی کم رہتی ہے۔ لیکن پنجاب کے حالیہ انتخابات میں عام انتخابات سے زیادہ جوش و جذبہ تھا اور کئی حلقوں میں رائے دہندگی کی شرح قومی انتخابات سے بھی زیادہ بلند رہی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ضمنی انتخابات کے نتائج پر قومی سیاست کی حرکیات یا Dynamics کا انحصار تھا۔ ان نتائج سے عمران خان یا نواز لیگ کا سیاسی مستقبل متاثر ہونا تھا۔ عام خیال یہ تھا کہ پنجاب شریفوں اور نواز لیگ کا گڑھ ہے۔…