ہماری قومی زندگی میں کشمیر محض ایک سیاسی مسئلے کے طور پر زیر بحث آتا ہے، اور سیاست کے بارے میں عام خیال یہ ہے کہ اس کا اصولوں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ لیکن کشمیر ہمارے لیے صرف سیاسی مسئلہ نہیں ہے، اور کشمیر سے متعلق ہماری سیاست کا بے اصولی سے کوئی علاقہ نہیں۔ اس کے برعکس کشمیر سے ہمارے تعلق کی بنیادیں ایک سے زیادہ تصورات پر استوار ہیں۔ ان تصورات کا تعلق نظریات سے بھی ہے اور تاریخ سے بھی۔ یہ تصورات جدوجہد سے بھی متعلق ہیں اور قربانیوں کی لازوال داستان سے بھی۔ ایک مسلمان…
عوامی مزاحمت اور سیاسی رہنمائوں کی اخلاقی ساکھ
معروف کالم نگار رئوف کلاسرا نے اپنے کالم میں کسی انعام رانا کے مضمون کا ذکر کیا ہے۔ یہ مضمون انعام رانا نے میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے بعد تحریر کیا ہے۔ انعام رانا کے بقول میاں نواز شریف نے ملاقات میں ان سے کہا کہ پاکستانی قوم ان کی توقعات پر پورا نہیں اُتری۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں مگر اس کے باوجود وہ احتجاج کے لیے باہر نہیں نکلتے۔ انعام رانا نے کہا کہ ہمارے خطے میں لوگ تاریخی طور پر کسی نجات دہندہ کا انتظار کرتے ہیں۔ وہ…
پاکستانی قوم کو ’’قوم‘‘ کون بنائے گا؟
ہم دنیا کی دوسری اقوام اور پاکستانی قوم کو دیکھتے ہیں تو یہ شعر زبان پر آجاتا ہے: ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے دنیا میں کتنے ہی ملک ہیں جن میں ایک قوم آباد ہے۔ امریکہ میں امریکی قوم آباد ہے۔ فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے۔ ہندوستان ہندو قوم کا مسکن ہے۔ چین میں چینی قوم کا بسیرا ہے۔ جاپان میں جاپانی قوم بستی ہے۔ اسرائیل میں یہودی قوم کا ڈیرا ہے۔ لیکن پاکستان میں ایک قوم کو تلاش کرنا دشوار ہے۔ اس لیے کہ پاکستان…
نعروں پر کھڑی ہوئی سیاست
ایک امریکا گیر سروے کے مطابق امریکا میں ہر شخص روزانہ اوسطاً دو گھنٹے سیاسی ٹاک شوز دیکھنے پر صرف کرتا ہے۔ البتہ پانچ میں سے صرف ایک شخص عملاً سیاست سے وابستہ ہوتا ہے۔ سیاست عصر حاضر کا ایک سیلاب ہے اور سیلاب کا یہ تجربہ عجیب ہے کہ سیلاب میں ہر طرف پانی ہوتا ہے مگر پینے کے لیے ایک گھونٹ بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ سیاست کے سیلاب کا قصہ بھی یہ ہے کہ اس کا ایک گھونٹ بھی پینے کے لائق نہیں ہوتا۔ پاکستان میں جب سے نجی ٹی وی چینلز کا آغاز ہوا ہے سیاست اور…
کیا شاعری کا زمانہ گزرچکا ہے؟
ہماری شعری روایت میں شاعر کو تلمیذ الرحمٰن کہا گیا ہے۔ شاعر کے لیے اس سے بڑے ’’منصب‘‘ کا تصور محال ہے۔ سلیم احمد غالب کو برصغیر میں جدیدیت کا پہلا نمائندہ کہتے ہیں اور ان کی رائے غلط نہیں، لیکن شاعری کے سلسلے میں غالب کا شعور روایتی تھا۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت غالب کا یہ شعر ہے: آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں غالب صریر خامہ نوائے سروش ہے شاعر اور شاعری کے بارے میں غالب کے تصورات جدید ہوتے تو غالب شاعری کو ’’لاشعور‘‘ کی اولاد قرار دیتے۔ لیکن غالب کے نزدیک شاعر…
ہم مطالعہ کیوں نہیں کرتے؟
اقبال نے ایک صدی قبل مسلمانوں سے شکایت کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں اقبال کہہ رہے تھے کہ مسلمانو تمہیں کتاب سے کوئی فیض پہنچنے والا نہیں کیوں کہ تم کتاب پڑھتے تو ہو اسے سمجھتے نہیں ہو۔ اس شعر کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اقبال مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ تمہیں کتاب سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں کیوں کہ تم کتاب پڑھتے تو ہو مگر کتاب پڑھ کر ایک اور کتاب لکھنے کے قابل نہیں ہو۔ لیکن ہمارے زمانے تک آتے آتے…
ہندوستان کے مسلمانوں کی نسل کُشی کا خطرہ
ہندوئوں نے بھارت میں ایک ایسی صورتِ حال پیدا کردی ہے کہ ہر مسلمان ’’مجرم‘‘ یا ’’ممکنہ مجرم‘‘ ہے دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں مسلمان بدترین حالات کا شکار نہیں؟ فلسطین کے مسلمان 75 سال سے ابتلا کا شکار ہیں۔ روہنگیا کے مسلمانوں کو نسل کشی کا سامنا ہے۔ سنکیانگ کے مسلمان چینی جبر کے گھیرے میں ہیں۔ لیکن ان تمام علاقوں کے مسلمان ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں کی تعداد 40 لاکھ ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی آبادی دس سے بارہ لاکھ ہے۔ سنکیانگ کے مسلمانوں کی آبادی ایک کروڑ سے کچھ زیادہ ہے۔ لیکن…
کیا پاکستان کو ہندوستان سے خطرہ نہیں ہے؟
دنیا کے ہر ملک میں صحافت قومی بیانیے کے ساتھ چلتی ہے۔ امریکا نے افغانستان کے خلاف جارحیت کی تو اس کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ نائن الیون میں ملاعمر، طالبان یا افغانستان کا کوئی کردار ہے مگر امریکی صحافت امریکا کے قومی بیانے کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ امریکا نے عراق پر الزام لگایا کہ اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔ امریکا کے پاس اس بات کا بھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا مگر امریکی صحافت نے جارج بش کی ہاں میں ہاں ملائی اور عراق پر امریکی حملے کی…
سماج میں بڑھتی بے راہ روی اور جنسی انارکی کی وجہ کیا ہے؟
مغربی تہذیب نے درجنوں قوموں اور کئی بڑی بڑی تہذیبوں کو اغوا کیا، انہیں ریپ کیا اور ان میں سے کچھ کو مار ڈالا۔ جو باقی بچ گئی ہیں انہیں ٹھکانے لگانے کی کوشش جاری ہے۔ مگر اس ہولناک ترین اغوا، اس ہولناک ترین Rape اور اس ہولناک ترین قتل کی اطلاع آج تک کسی اخبار، کسی ریڈیو اور کسی ٹیلی وژن پر نہیں دیکھی جاسکی۔ یہاں تک کہ کسی کے پاس یہ تناظر بھی موجود نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جدید مغربی تہذیب قوموں اور تہذیبوں کو اغوا کرنے والی ہے، انہیں Rape کرنے والی ہے اور…
اسلام برصغیر کے مسلمانوں کی سب سے بڑی محبت ہے
اسلام مکے اور مدینے سے اٹھا تھا مگر جیسے جیسے تاریخ کا سفر آگے بڑھا عرب اسلام کے تشخص کو فراموش کر بیٹھے اور انہوں نے خود کو عرب قوم پرستی میں غرق کرلیا۔ ترک سلطنت عثمانیہ کا مرکز تھا مگر کمال اتاترک نے اسلام کو ترک کرکے ٹرکش نیشنل ازم کو ترک قوم کا اوڑھنا بچھونا بنادیا۔ البتہ برصغیر کے مسلمان ایک ایسی ملت ہیں جو تاریخ کے ہر دور میں اپنے اسلامی تشخص پر اصرار کرتے رہے ہیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی تشخص اتنا اہم ہے کہ انہوں نے پاکستان کے نام سے ایک الگ ریاست…