مغربی دنیا کے پیدا کردہ موجودہ زمانے کے بارے میں مشرقی دانشوروں کا ایک عام سا خیال یہ ہے کہ یہ زمانہ انسان اور خدا، انسان اور کائنات، اور انسان اور انسان کے قدیم ترین رشتوں کو توڑنے کا زمانہ ہے۔ مغرب کے بہت سے اہلِ فکر و نظر نے بھی اس بات کی گواہی بڑی شد ومد کے ساتھ دی ہے۔ اس طرح کے تمام لوگ اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ مغربی فلسفہ اور سائنس نے انسان کے اُن تمام رشتوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے جو قدیم ترین زمانے سے لے کر جدید…
محبت
ہماری دنیا کا سب سے بڑا بحران یہ ہے کہ اس میں محبت کا کال پڑ گیا ہے۔ محبت کا یہ کال ہمیں مجبور کرتا ہے کہ ہم بار بار محبت کی طرف پلٹیں۔ اسے دیکھیں، سمجھیں اور اس کے بارے میں گفتگو کریں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ محبت کیا ہے؟ ایک فقرے میں اس سوال کا جواب یہ ہے کہ محبت انسان کا حقیقی پن ہے، اس کی Originality ہے۔ انسان کا ماحول اسے غیر حقیقی بنادیتا ہے۔ محبت انسان کے غیر حقیقی پن کو زائل کرکے اس کا حقیقی پن بحال کردیتی ہے۔ اقبال نے کہا ہے؎…
مغرب کی نسل پرستی اور اس کے مضمرات
گزشتہ ایک ہزار سال کی تاریخ میں مغرب بار بار نسل پرست ثابت ہوا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مغرب کی نسل پرستی کو جیسے ہی سازگار ماحول فراہم ہوتا ہے وہ بے لباس ہو کر ہمارے سامنے آجاتی ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا ہے اور مغربی ذرائع ابلاغ جنگ کی نسل پرستانہ کوریج پر اتر آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مغربی ذرائع ابلاغ روس اور یوکرین کی جنگ میں صرف یوکرین کی مزاحمت کو خبر کا موضوع بنارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی ذرائع ابلاغ اس امر…
اخبار، ریڈیو اور فلم کی طاقت کا راز کیا ہے؟
ہماری دنیا ذرائع ابلاغ کی دنیا ہے، اِس دنیا میں ذرائع ابلاغ کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے کہ کبھی ذرائع ابلاغ زندگی کا حصہ تھے مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی ذرائع ابلاغ کا حصہ ہے۔ الٹی گنگا بہنا کبھی ایک محاورہ تھا، مگر زندگی اور ذرائع ابلاغ کے تعلق میں یہ محاورہ ایک حقیقت بن گیا ہے۔ یہ ایک انتہائی ہولناک صورتِ حال ہے، اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کی قوت، ان کی کشش اور ان کے اثرات کو جتنے زاویوں سے ممکن ہو، دیکھا اور سمجھا جائے، تاکہ ہم زندگی اور…
جدید ذرائع ابلاغ اور خواتین کی تذلیل کا کلچر
جدید ذرائع ابلاغ نے عورت کی تذلیل کو کلچر بنادیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ جدید خواتین کی اکثریت کو اپنی تذلیل کا احساس نہیں۔ کوئی چیز جب کلچر بن جاتی ہے تو عام لوگ اس کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ کلچر کیسے غلط ہوسکتا ہے؟ اس کی ایک مثال غلامی کی تاریخ ہے۔ اس تاریخ میں غلامی صدیوں کا سفر طے کرکے کلچر بن گئی تھی، چنانچہ غلاموں کو محسوس ہوتا تھا کہ غلامی ایک ’’فطری حالت‘‘ ہے، ایک ازلی و ابدی فطری حالت، جس سے نجات حاصل کرنے کا خیال بھی اکثر…
کیا مسکان کا نعرۂ تکبیر اور عورت مارچ ہم معنی ہیں؟
حق و باطل کا تعلق روشنی اور تیرگی کا تعلق ہے۔ حق روشنی ہے نور ہے باطل تیرگی ہے تاریکی ہے۔ حق و باطل کا فرق بالعموم عیاں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی حق و باطل میں امتیاز کرنا دشوار ہوتا ہے۔ چناں چہ مسلم شعور کا ایک امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ ہر صورت میں حق و باطل کو پہچان لیتا ہے۔ قرآن کا ایک نام فرقان ہے۔ اس لیے کہ قرآن حق و باطل کے درمیان فرق کو عیاں کرنے والی کتاب ہے۔ سیدنا عمرؓ کو فاروق کا لقب عطا ہوا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ…
ایم کیو ایم اور اسے زندہ رکھنے والے
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم ہی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ کراچی کی ایک محفل میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ بہت جلد سارے ’’وفا پرست‘‘ ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔ ان سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت…
فیک نیوز کا تماشہ اور آزادی اظہار کی آکسیجن
جو قومیں اپنے ملک کے جابروں اور آمروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہیں وہ خارجی آمروں اور جابروں کا بھی مقابلہ نہیں کرپاتیں عمران خان کی حکومت نے پیکا آرڈیننس کے ذریعے آزادیِ اظہار پر حملہ کرکے فوجی اور سول آمروں کی یاد تازہ کردی۔ اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ یہ آرڈیننس صحافت اور آزادیِ اظہار کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کے بارے میں مزید شکوک و شبہات پیدا کرنے والا ہے۔ اس سے میڈیا پر پہلے سے موجود قدغنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ آرڈیننس کا مقصد…
سائنسی شعور کا پوسٹ مارٹم
!زندگی اور موت کے شعور سے محروم ہوکر بھی انسان اگر اپنے آپ کو مہذب کہیں تو اس پر ہنسنے کے سوا کیا کیا جاسکتا ہے فیشن لباس، تراش خراش اور وضع قطع کاہی نہیں ہوتا… خیالات، تصورات اور رویوں کا بھی ہوتا ہے۔ جس طرح دنیا بھر کی خواتین میں بلش اون اور مردوں میں جینز مقبول ہے اسی طرح دنیا بھر کے دانش وروں میں سائنسی شعور بڑا پاپولر ہے۔ خواتین ’’بلش اون‘‘ لگا کر اور مرد ’’جینز‘‘ پہن کر جس طرح اپنے آپ کو جدید طرزِ زندگی سے ہم آہنگ محسوس کرتے ہیں، اسی طرح دانش ور…
مسلمان ممالک ترقی کیوں نہیں کرپاتے؟
اقبال نے کہا ہے کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں اقبال نے اس شعر میں تمام مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’رسول مرکز‘‘ زندگی بسر کرو اور دنیا کیا لوح و قلم کے مالک بن جائو۔ مگر اب مسلمانوں کی عظیم اکثریت کو ’’خدا مرکز‘‘ زندگی بسر کرنے کا خیال آتا ہے نہ انہیں ’’رسول مرکز‘‘ زندگی بسر کرنے کی فکر ہوتی ہے۔ انہیں ’’قرآن مرکز‘‘ زندگی متاثر کن لگتی ہے نہ ’’آخرت مرکز‘‘ زندگی انہیں پرجوش بناتی ہے۔ مسلمانوں کی عظیم اکثریت کی رال…