عربی کی ضرب المثل ہے کہ مچھلی ہمیشہ سر کی جانب سے سڑتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ معاشرہ جب زوال یا خرابی کی طرف جاتا ہے سب سے پہلے معاشرے کے بالائی طبقات خراب ہوتے ہیں۔ اس کے علما بگڑتے ہیں۔ دانش ور گمراہ ہوتے ہیں، شاعر، ادیب ذہنی پسماندگی کا شکار ہوتے ہیں۔ صحافی پستی میں مبتلا ہوتے ہیں۔ جب یہ ہوجاتا ہے تو معاشرہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔ اس لیے کہ ’’عام لوگ‘‘ ’’خواص‘‘ کو اپنے لیے مثال سمجھتے ہیں۔ جب خواص، خواص نہیں رہتے تو عوام بھی قعر مزلّت میں جاگرتے ہیں۔ اسی لیے…
میاں نواز شریف عادی بھگوڑے کیوں ہیں؟
سیاست امکانات ہی کا نہیں اندیشوں کا بھی کھیل ہے۔ اس کھیل میں انسان ایک دن زمین پر اور دوسرے دن آسمان پر ہوتا ہے۔ اس کھیل میں انسان ایک دن مسند اقتدار پر اور دوسرے دن تختۂ دار پر ہوتا ہے۔ چنانچہ جو شخص سیاست میں آتا ہے وہ امکانات کے ساتھ ساتھ اندیشوں سے بھی آگاہ ہوتا ہے۔ نہ صرف آگاہ ہوتا ہے بلکہ وہ سیاست کے صدمات کو بھی سہتا ہے۔ مگر میاں نواز شریف کا معاملہ یہ ہے کہ وہ ’’اقتدار کی ریل‘‘ کے مزے تو خوب لوٹتے ہیں مگر ’’اقتدار کی جیل‘‘ سے ان کا…
تخلیق کے معنی اور مغرب کی مادی ترقی کے اسباب
عام طور پر لوگ درست سوال کا غلط جواب دیتے ہیں مگر ملک کے معروف کالم نویس حسن نثار کا اعزاز یہ ہے کہ وہ اکثر سوال بھی غلط اٹھاتے ہیں اور اس کا جواب بھی غلط دیتے ہیں۔ ہمارے سامنے اس وقت حسن نثار کے 15 اور 16 مئی 2013ء کے کالم رکھے ہوئے ہیں۔ ان کالموں میں حسن نثار نے پوری دنیا کو جلی کٹی سنائی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں یورپ کے چند ملکوں اور امریکہ کے سوا ساری دنیا تخلیق‘ تحقیق‘ تعمیر‘ ایجاد‘ دریافت اور اختراع کے حوالے سے اس قدر…
اسلام اور پاکستان
ان دیکھے خدا کا انکار تو اربوں انسان کرتے ہیں مگر آسمان پر چمکتے ہوئے سورج کا انکار کوئی نہیں کرتا۔ مگر پاکستان کے سیکولر اور لبرل دانش ور اتنے بددیانت ہیں کہ وہ آسمان پر چمکتے ہوئے سورج کا بھی انکار کرتے ہیں۔ اسلام پاکستان کے آسمان پر چمکنے والے سورج کی طرح ہے۔ پاکستان اسلام سے ہے، اسلام کے بغیر پاکستان کا تصور محال ہے۔ مگر سیکولر اور لبرل دانش ور آئے دن اس بات کا انکار کرتے رہتے ہیں کہ اسلام پاکستان کی اساس ہے، عائشہ جلال کا تعلق سعادت حسن منٹو کے خانوادے سے ہے۔ ان…
عید ریاست اور معاشرہ
غرّۂ شوّال! اے نُورِ نگاہِ روزہدار آ کہ تھے ترے لیے مسلم سراپا انتظار تیری پیشانی پہ تحریرِ پیامِ عید ہے شام تیری کیا ہے، صُبحِ عیش کی تمہید ہے سرگزشتِ ملّتِ بیضا کا تُو آئینہ ہے اے مہِ نو! ہم کو تجھ سے اُلفتِ دیرینہ ہے جس علَم کے سائے میں تیغ آزما ہوتے تھے ہم دُشمنوں کے خُون سے رنگیں قبا ہوتے تھے ہم تیری قسمت میں ہم آغوشی اُسی رایت کی ہے حُسنِ روز افزوں سے تیرے آبرو ملّت کی ہے آشنا پرور ہے قوم اپنی، وفا آئِیں ترا ہے محبّت خیز یہ پیراہنِ سیمیں ترا اَوجِ…
فوج اور عوام میں پھوٹ کون ڈالتا ہے؟
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کی طاقت عوام ہیں چناں چہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں، خلیج اور پھوٹ ڈالنے کی کسی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ دشمن طاقتیں عرصہ دراز سے یہ کوشش کررہی ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج اپنی طاقت عوام سے لیتی ہے (روزنامہ جنگ اور روزنامہ جسارت کراچی) پاکستان 20 ویں صدی کا معجزہ تھا۔ وہ عالم اسلام کی واحد…
مغرب کی مزاحمت مسلمانوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ
عمران خان کے اس ’’انکشاف‘‘ نے ملک میں ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے کہ امریکہ نے اپنے ایک اعلیٰ اہلکار ڈونلڈ لُو کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرف نہ ہوئی تو پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، البتہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب رہی تو پاکستان کی تمام غلطیوں کو معاف کر دیا جائے گا۔ عمران خان کے اس انکشاف کے حوالے سے ملک میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ امریکہ نے ’’سازش‘‘ کی ہے یا ’’مداخلت‘‘ کی ہے؟ فوج…
امریکا کی غلامی پر پردہ ڈالنے والے
انسان کے لیے غلامی سے بدتر چیز کوئی نہیں ہوسکتی۔ غلامی کسی انسان کی ہو یا دولت کی، نفس امارہ کی ہو یا برطانیہ اور امریکا کی اسے کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اقبال نے کہا ہے۔ غلامی کیا ہے ذوقِ حُسن و زیبائی سے محرومی جسے زیبا کہیں آزاد بندے ہے وہی زیبا غلاموں کی بصیرت پر بھروسا کر نہیں سکتے کہ دنیا میں فقط مردانِ حُر کی آنکھ ہے بینا لیکن بدقسمتی سے برصغیر میں ہمیشہ ایسے لوگ موجود رہے ہیں جنہوں نے غلامی کو دل و جان سے قبول کیا ہے بلکہ اسے سراہا ہے۔…
پاکستانی سیاست کی تعمیر میں مضمر ہے ہر صورت خرابی کی
غالب نے کہا تھا؎ مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی ہیولہ برق خرمن کا ہے خون گرم دہقاں کا غالب کے اس شعر سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان کی سیاست کے بارے میں آنکھیں بند کر کے کہا جا سکتا ہے۔ مری تعمیر میں مضمر ہے ہر صورت خرابی کی میں اک ایسی سیاست ہوں میں اک ایسی سیاست ہوں دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جس کا کوئی نظریہ حیات نہ ہو۔ سوویت یونین کا نظریہ سوشلزم تھا اور اس کی سیاست کیا اس کی معیشت، معاشرت، آرٹ اور کلچر تک پر اس کے نظریے…
شریف خاندان کا مذہبی کارڈ
یہ کل کی بات ہے کہ شریف خاندان عمران خان پر الزام لگا رہا تھا کہ وہ مذہبی کارڈ استعمال کررہے ہیں۔ شریف خاندان کے نزدیک عمران خان کی ریاست مدینہ ایک مذہبی کارڈ تھی۔ عمران خان کی رحمت اللعالمین اتھارٹی مذہبی کارڈ تھی۔ عمران خان کے ہاتھ میں موجود تسبیح ایک مذہبی کارڈ تھی۔ اسلاموفوبیا پر عمران خان کے بیانات مذہبی کارڈ تھے۔ مگر میاں شہباز شریف نے ابھی اپنے عہدے کا حلف بھی نہیں اٹھایا تھا کہ انہوں نے ایک مذہبی کارڈ استعمال کر ڈالا۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ میاں شہباز شریف کی تقریب حلف…