مسلم دنیا کے اکثر سیکولر عناصر کہتے ہیں کہ تاریخ کے سفر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان کوئی فرق نہیں۔ مسلمان جب بڑی طاقت تھے تو انہوں نے بھی دنیا کی مختلف اقوام کو فتح کیا، انہیں اپنا غلام بنایا، بڑی بڑی سلطنتیں قائم کیں۔ مسلمان کمزور ہوگئے تو دنیا کی دوسری اقوام طاقت ور بن کر ابھریں اور انہوں نے بھی مسلمانوں کی طرح فتوحات کا سلسلہ پیدا کیا، مسلمانوں کو غلام بنایا۔ مطلب یہ ہے کہ مسلمان کبھی سوویت یونین کی اور آج امریکا یا بھارت کی شکایت کرتے ہیں تو اس شکایت میں کوئی معقولیت…
کیا پاکستان خطرے میں ہے؟
اس وقت صورتحال یہ کہ ملک کسی بھی وقت دیوالیہ ہوسکتا ہے ،جنانچہ پاکستان،سری لنکا بن کر ابھر سکتا ہے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں فرمایا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ یہ اصل میں پاکستان کا مسئلہ ہے‘ اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے۔ اگر اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں لکھ کے دیتا ہوں کہ موجودہ حکومت بھی تباہ ہوگی اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیوں کہ موجودہ حکمرانوں…
نواز شریف اور ایٹمی دھماکے
کہتے ہیں جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے مگر میاں نواز شریف کے نہ صرف یہ کہ دو پائوں ہیں بلکہ دو ہاتھ دو آنکھیں، دو کان اور ایک زبان بھی ہے۔ چناں چہ میاں نواز شریف 1998ء سے اب تک یہ جھوٹ تواتر کے ساتھ بول رہے ہیں کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ انہوں نے دھماکوں کے سلسلے میں امریکی دبائو کو مسترد کیا تھا۔ انہوں نے دھماکے نہ کرنے پر امریکا کی امداد کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا۔ ویسے تو نواز لیگ ہر سال ہی 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے مگر اس…
نواز شریف اور ایٹمی دھماکے
کہتے ہیں جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے مگر میاں نواز شریف کے نہ صرف یہ کہ دو پائوں ہیں بلکہ دو ہاتھ دو آنکھیں، دو کان اور ایک زبان بھی ہے۔ چناں چہ میاں نواز شریف 1998ء سے اب تک یہ جھوٹ تواتر کے ساتھ بول رہے ہیں کہ انہوں نے ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ انہوں نے دھماکوں کے سلسلے میں امریکی دبائو کو مسترد کیا تھا۔ انہوں نے دھماکے نہ کرنے پر امریکا کی امداد کی پیشکش کو ٹھکرایا تھا۔ ویسے تو نواز لیگ ہر سال ہی 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے مگر اس…
انسان اور اس کے سہارے
ماہر نفسیات ریٹائرڈ بریگیڈیئر شعیب احمد نے فرائیڈے اسپیشل کے اپنے انٹرویو میں نفسیاتی اور ذہنی مسائل کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی تھیں۔ مثلاً ایک بات انہوں نے یہ کہی ہے کہ ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے۔ معاشرتی وحدت پارہ پارہ ہورہی ہے۔ اس سے ذہنی و نفسیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب والدین جاب کررہے ہیں اور آیائیں بچے پال رہی ہیں۔ ہمارے معاشرتی تعلقات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ ہم کسی کو دل کی بات یا اپنے مسئلے بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ اس سے بھی نفسیاتی و ذہنی عوارض پیدا ہورہے…
عیبوں سے بھری پاکستان کی سیاسی جماعتیں
اقبال نے کہا تھا قومیں شاعروں کے دلوں میں پیدا ہوتی ہیں اور سیاست دانوں کے ہاتھوں تباہ ہوتی ہیں مگر بعض سیاست دان شاعر کا دل لے کر پیدا ہوتے ہیں چناں چہ وہ قوم اور ملک تخلیق کرتے ہیں اور انقلاب برپا کرتے ہیں۔ قائداعظم کہنے کو سیاست دان تھے مگر انہوں نے برصغیر میں مسلمانوں کی ’’بھیڑ‘‘ کو ’’قوم‘‘ بنایا اور جغرافیے کو پاکستان میں ڈھالا۔ گاندھی اور نہرو نے ہندوئوں کو آزاد ہندوستان کا تحفہ دیا۔ جس طرح محمد علی جناح اپنی عظمت کی وجہ سے قائداعظم کہلائے۔ اس طرح گاندھی کو ان کی قوم نے…
تخلیق کے معنی اور مغرب کی مادی ترقی کے اسباب
عام طور پر لوگ درست سوال کا غلط جواب دیتے ہیں مگر ملک کے معروف کالم نویس حسن نثار کا اعزاز یہ ہے کہ وہ اکثر سوال بھی غلط اٹھاتے ہیں اور اس کا جواب بھی غلط دیتے ہیں۔ ہمارے سامنے اس وقت حسن نثار کے 15 اور 16 مئی 2013ء کے کالم رکھے ہوئے ہیں۔ ان کالموں میں حسن نثار نے پوری دنیا کو جلی کٹی سنائی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں یورپ کے چند ملکوں اور امریکہ کے سوا ساری دنیا تخلیق‘ تحقیق‘ تعمیر‘ ایجاد‘ دریافت اور اختراع کے حوالے سے اس قدر…
انسانی تاریخ میں علم اور سیاست کا تعلق
انسانی تاریخ میں علم اور سیاست کا تعلق اتنا گہرا ہے کہ علم کے بغیر سیاست کا تصورہی نہیں کیا جا سکتا۔ مذاہب عالم کی تاریخ میں اللہ تعالیٰ نے یا تو نبوت اور حکمرانی کو یکجا کیا ہے جیسے حضرت دائودؑ، حضرت سلیمانؑ، حضرت یوسفؑ، اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں یا پھر اللہ تعالیٰ نے سیاست کو تقویٰ اور علم کی فضیلتوں کے تابع کیا ہے جیسا کہ خلفائے راشدین کی مثالوں سے ظاہر اور ثابت ہے۔ یہ صرف اسلام کا معاملہ نہیں دیگر مذاہب میں بھی یہ روایت موجود رہی ہے۔ اسلام اللہ…
امریکا کیا پورے مغرب سے نجات ممکن ہے
روزنامہ جسارت کے کالم نگار بابا الف نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ عمران خان امریکی غلامی نامنظور کی تحریک چلارہے ہیں اور یہ ناممکن کی جستجو ہے۔ بابا الف کے بقول پاکستان امریکا کو NO کہہ ہی نہیں سکتا۔ بابا الف کے بقول اگر عمران خان سڑکوں پر مجمع لگا کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ قوم کو امریکا کی غلامی سے نجات دلادیں گے تو یہ بیوقوفی ہے۔ بابا الف کا یہ کالم پڑھ کر ہمیں اقبال کی نظم امامت یاد آگئی۔ اقبال نے اس نظم میں فرمایا ہے۔ تو نے پوچھی ہے امامت کی…
جدید مغربی تہذیب کاانسانیت کش کردار
انسان کی زندگی میں خدا کی وہی اہمیت ہے جو ہماری زندگی میں سورج کی اہمیت ہے۔ سورج کے بغیر زندگی تاریک اور معدوم ہے۔ اسی طرح خدا کے بغیر ہماری زندگی موت سے بدتر ہے دنیا میں کروڑوں انسان ہیں جو جدید مغربی تہذیب کو حیرت اور ہیبت سے دیکھتے ہیں لیکن اس حیرت اور ہیبت میں وہی لوگ مبتلا ہوتے ہیں جو روحانی، علمی، فکری اور تہذیبی عسرت کا شکار ہوتے ہیں، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ جدید مغربی تہذیب عہد حاضر کا سب سے بڑا شیطان ہے۔ اس شیطان کی شیطنت اصل شیطان کی شیطنت سے بڑھی…