انسان کی روحانی، ذہنی اور نفسیاتی ساخت ایسی ہے کہ اس کی زندگی میں دوست کا تصور ہی نہیں دشمن کا تصور بھی اہم ہے۔ جس طرح دوست کے بغیر انسان کے ارتقا کا تصور نہیں کیا جاسکتا اسی طرح دشمن کے تصور کے بغیر بھی انسان کا ارتقا ممکن نہیں۔ مذہبی اعتبار سے دیکھا جائے تو انسان کئی دشمنوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن صاف کہتا ہے کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے۔ اسی طرح نفس امارہ بھی انسان کا دشمن ہے۔ ماحول کا جبر بھی ایک مسلمان کا دشمن ہوتا ہے۔ اس لیے کہ رسول اکرمؐ…
حکمرانوں کی قوم سے غداری کی شرمناک تاریخ،قوم معاشی پھانسی گھاٹ پر
حکمران قوم کے ’’باپ‘‘ کی طرح ہوتے ہیں، مگر پاکستان کے حکمران قوم کے ’’پاپ‘‘ کی طرح ہیں۔ حکمران قوموں کو بیدار کرتے ہیں، پاکستان کے حکمران قوم کو سلاتے ہیں۔ حکمرانوں سے قوم میں تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے مگر پاکستان کے حکمران اپنی قوم میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ حکمران قوم کو زیادہ سے زیادہ آزاد کرتے ہیں، پاکستان کے حکمران قوم کو زیادہ سے زیادہ غلامی میں مبتلا کرنے کے لیے متحرک رہتے ہیں۔ قوموں کی سب سے بڑی متاع ان کا نظریہ ہوتا ہے۔ نظریے کی طاقت نے ہمیشہ دنیا میں انقلاب…
بے نظیر کی عظمت… افسانہ اور حقیقت
ہمارے معاشرے میں انسانوں خصوصاً سیاست دانوں کی زندگیاں حقیقت کے بجائے افسانے پر کھڑی ہوتی ہیں۔ ہمارے یہاں جس آدمی کو زندگی میں ’’جناب‘‘ اور ’’صاحب‘‘ بھی نہیں کہا جاسکتا وہ مرتے ہی رحمتہ اللہ علیہ ہوجاتا ہے۔ جنرل ایوب خود ساختہ ’’فیلڈ مارشل‘‘ تھے۔ بھٹو صاحب خود ساختہ ’’قائد ایشیا‘‘ تھے جنرل ضیا الحق ’’مرد حق‘‘ کہلاتے تھے۔ بے نظیر بھٹو بھی قتل ہوتے ہی ’’شہید‘‘ ہوگئیں۔ اگرچہ بے نظیر ان کے پرستاروں کے مطابق ’’شہید‘‘ ہوچکی ہیں مگر ان کی ’’سالگرہ‘‘ ابھی تک منائی جارہی ہے۔ چند روز پیش تر 21 جون 2022ء کو ان کی 69…
آزادی اور غلامی
آزادی کی ضد کیا ہے؟ غلامی… بالکل درست‘ مگر یہ تصورات کی لفظی سطح ہے۔ سوال یہ ہے کہ معنوی اعتبار سے لفظ آزادی کی ضد کیا ہے؟ دراصل آزادی ’’ذمہ داری‘‘ کا نام ہے۔ اگر ذمہ داری نہیں تو آزادی‘ آزادی نہیں۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو آزادی کی حقیقی ضد غلامی نہیں ’’غیر ذمہ داری‘‘ ہے مگر یہ بات وضاحت طلب ہے۔ غلامی کے مفہوم کو خواہ روحانی سطح پر متعین کیا جائے یا نفسیاتی سطح پر‘ خواہ اس لفظ کو سیاسی معنوں میں استعمال کیا جائے یا سماجی اور اقتصادی معنوں میں… اس کا سب سے…
مسلمان اور برائی کی مزاحمت
مسلمان کی تعریف صرف نیکی کے ساتھ اس کے تعلق سے متعین نہیں ہوتی۔ مسلمان کی تعریف برائی کے ساتھ اس کے تعلق سے بھی متعین ہوتی ہے۔ نبی اکرمؐ کی ایک حدیث پاک کا مفہوم یہ ہے کہ اگر تم برائی کو طاقت سے روک سکتے ہو تو روک دو۔ یہ ممکن نہ ہو تو اِسے زبان سے بُرا کہو۔ یہ بھی ممکن نہ ہو تو اِسے دل میں برا خیال کرو، مگر یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔ بدقسمتی سے اب ہم ایسے عہد میں زندہ ہیں جہاں کروڑوں مسلمان ایمان کے کمزور ترین درجے سے بھی…
انسانی تاریخ میں حکمرانوں کا تصورِ عوام
جس طرح عوام کا ایک تصورِ حکمران ہوتا ہے اسی طرح حکمرانوں کا بھی ایک تصورِ عوام ہوتا ہے۔ یہ تصور اتنا اہم ہوتا ہے کہ حکمران اپنے عہد کے عوام کو اس تصور کے مطابق ڈھالتے ہیں۔ انسانی تاریخ میں کئی انبیا حکمران ہوئے ہیں اور انبیا سے بہتر حکمران کا تصور محال ہے۔ رسول اکرمؐ سردار الانبیا اور خاتم النبیین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپؐ سے بہتر حکمران انسانی تاریخ میں کوئی نہیں ہوا۔ رسول اکرمؐ جس معاشرے میں معبوث کیے گئے تھے وہ کفر اور شرک میں ڈوبا ہوا تھا۔ رسول اکرمؐ نے اسلام کے تصورِ…
کیا نظریے کا زمانہ گزر گیا؟
جاوید احمد غامدی کے شاگرد رشید خورشید ندیم نے اپنے ایک حالیہ کالم میں فرمایا ہے کہ سرد جنگ ختم ہوگئی۔ نظریے کا زمانہ گزر گیا۔ اب نظریہ اہم نہیں رہا۔ اب قومیں اپنے فائدے اور نقصان کی بنیاد پر خارجہ پالیسی مرتب کرتی ہیں۔ اس تناظر میں سوال یہ ہے کہ کیا واقعی نظریے کا زمانہ گزر گیا ہے اور کیا انسان کبھی نظریے سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ انسانی تاریخ اور انسان کی ذہنی اور نفسیاتی ساخت کے تناظر میں دیکھا جائے تو ایسا ممکن ہی نہیں۔ نظریہ صرف امام غزالی، شاہ ولی اللہ اکبر الٰہ آبادی، علامہ…
انسان اور ماحول
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر بچہ اپنی فطرت یعنی اسلام پر پیدا ہوتا ہے مگر اس کے ماں باپ اسے عیسائی یا یہودی بنادیتے ہیں۔ یہ حدیث ِمبارکہ ماحول کی اہمیت اور اس کی قوت کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس حدیثِ پاک کا مفہوم یہ ہے کہ ماحول اتنی زبردست قوت ہے کہ وہ انسان کی فطرت تک کو بدل دیتا ہے۔ ماحول کی قوت یہ ہے کہ انسان جس ماحول میں پیدا ہوتا ہے اسی کا اسیر ہوجاتاہے۔ اس کے ماحول میں جو مذہب ہوتا ہے وہ اسے اختیار کرلیتا ہے۔…
مکالمہ، خود پسندی اور فسطائیت
جس محبت میں مکالمہ نہیں وہ محبت خود پسندی اور محبت کی موت ہے۔ جس سیاست میں مکالمہ نہیں وہ سیاست فسطائیت اور سیاست کی موت ہے۔ محبت جب مکالمے سے محروم ہو کر خود پسندی اور محبت کی موت میں ڈھلتی ہے تو وہ اس طرح کلام کرتی ہے۔ اپنی تکمیل کررہا ہوں میں ورنہ تجھ سے تو مجھ کو پیار نہیں (فیض) دنیا میں ہیں کام بہت مجھ کو اتنا یاد نہ آ (حفیظ ہوشیار پوری) نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی جی سے اتر نہ جائے کہیں (ناصر کاظمی) کوئی صدا مرے صبر و سکون…
ترقی
ترقی کہنے کو ایک لفظ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک نظریہ ہے۔ ایک عقیدہ ہے۔ اگرچہ ترقی کا موجودہ تصور جدید مغرب کی پیداوار ہے اور جدید مغرب مذہب کو نہیں مانتا لیکن اس نے ترقی کے تصور کو ایک ’’مذہب‘‘ بنادیا ہے۔ ترقی کے تصور اور مغرب کے باہمی تعلق کا معاملہ اتنا اہم ہے کہ اردو ادب کے سب سے بڑے نقاد محمد حسن عسکری نے کہیں لکھا ہے کہ جدید مغرب کی پوری روح لفظ ’’ترقی‘‘ میں بند ہے۔ لیکن یہ مسئلہ اب صرف مغرب تک محدود نہیں۔ ترقی کے تصور نے ایک ایسی فضا…