امریکہ کے سابق اعلیٰ اہلکار جان بولٹن کا اعتراف امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن نے سی این این کے اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتیں تبدیل کرانے کے عمل میں شریک رہے ہیں۔ جیک ٹیپر نے اس سلسلے میں مثال پیش کرنے کو کہا تو جان بولٹن نے انہیں بتایا کہ میں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے وینزویلا کے صدر نکولس مدورو کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بند کی تھی۔ جان بولٹن کے بقول انہوں…
نظریہ پاکستان اور ندیم ایف پراچہ کی دروغ گوئی
سلیم احمد نے کہا تھا سلیم میرے حریفوں میں یہ خرابی ہے کہ جھوٹ بولتے ہیں اور خراب لکھتے ہیں خدا کا شکر ہے ہمارا کوئی حریف نہیں۔ مگر سلیم احمد نے جو کچھ کہا ہے وہ پاکستان کے سیکولر دانش وروں پر بھی پوری طرح منطبق ہوتا ہے۔ پاکستان کے سیکولر دانش وروں میں سے اکثر جھوٹ بولتے ہیں اور خراب لکھتے ہیں۔ غور کیا جائے تو خراب لکھنا بھی جھوٹ بولنے ہی کی طرح ایک برائی ہے۔ رسول اکرمؐ کے زمانے کے کافروں اور مشرکوں میں دو برائیاں تھیں۔ ایک یہ کہ وہ کہتے تھے کہ ہم نے…
کراچی کا المیہ:گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
کراچی کو چھوٹا پاکستان یا منی پاکستان کہا جاتا ہے۔ لیکن کراچی جیسا یتیم شہر پوری دنیا میں کوئی نہیںاگر شہری تمدن کی عظمت ہی سب کچھ ہے تو جدید شہری تمدن کی علامتوں کا جو سرمایہ کراچی کے پاس ہے وہ پاکستان کے کسی اور شہر کے پاس نہیں۔ کراچی بانیِ پاکستان کا شہر تھا۔ قائداعظم نے خود اسے پاکستان کا دارالحکومت بنایا تھا۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے۔ 75سال تک ملک کی واحد بندرگاہ رہا ہے۔ کراچی طویل عرصے تک ملک کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا حامل تھا۔ ملک کی مجموعی قومی…
کراچی کی حکمرانی کی حقدار صرف جماعت اسلامی
بلدیاتی انتخابات… شہریوں کا امتحان…! اسلامی معاشرے میں سیاست کی دو ہی بنیادیں ہیں: انفرادی، اجتماعی، قومی اور بین الاقوامی زندگی میں دین کے غلبے کو ممکن بنانا، اور خلقِ خدا کی خدمت کرنا۔ جماعت اسلامی مسلم برصغیر کی وہ واحد جماعت ہے جو دین کے غلبے کے مشن کو لے کر اٹھی، اور جس نے خلقِ خدا کی خدمت کی شاندار تاریخ پیدا کی۔ نواز لیگ خود کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کہتی ہے، مگر اس جماعت کا کوئی شعبۂ خدمتِ خلق ہی نہیں۔ ملک میں زلزلہ آئے یا سیلاب، نواز لیگ کو کبھی عوام میں نکل…
معاشرے کے رہنمائوں کا حال
ہمارے معاشرے کے بہت سے المیوں میں سے ایک المیہ یہ ہے کہ جنہیں خود تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے وہ معاشرے کی تعلیم و تربیت کے کام پر لگے ہوئے ہیں اور جنہیں خود رہنمائی کی ضرورت ہے وہ معاشرے کی روحانی، اخلاقی، علمی اور سیاسی قیادت کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے برا حال علمی قیادت کرنے والوں کا ہے۔ اسلامی معاشرے میں استاد سے بلند مرتبے کا تصور محال ہے اس لیے کہ رسول اکرمؐ نے خود کو معلم قرار دیا ہے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ لوگ رسول…
جواب شکوہ
اقبال کی نظم ’’شکوہ‘‘ شائع ہوئی تو اس پر زبردست ہنگامہ ہوا۔ بعض مذہبی حلقوں نے شکوہ کے اظہاری سانچے کو خلاف ادب قرار دیا۔ یہاں تک کہ اس پر کفر کا الزام عائد کیا گیا۔ شکوہ کی اشاعت کے کچھ عرصے بعد اقبال نے ’’جوابِ شکوہ‘‘ لکھی تو بہت سے لوگوں نے یہ سمجھا کہ اقبال شکوہ پر علما کے اعتراضات سے گھبرا گئے ہیں اور انہوں نے شکوہ پر ہنگامہ برپا کرنے والوں کو خوش کرنے کے لیے ’’جواب شکوہ‘‘ لکھا ہے۔ تجزیہ کیا جائے تو اس خیال کی پشت پر ایک نفسیاتی مسئلہ موجود ہے۔ انسان جیسا…
جنگ آزادی 1857اور تلخ حقائق
امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے عراق کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جن سے امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ لیکن بالآخر ثابت ہوا کہ عراق کے پاس ایسے ہتھیار نہیں تھے۔ اس صورتِ حال کے بعد برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اچانک پینترا بدلا اور فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ تاریخ ہمارے اقدام کو صحیح قرار دے گی۔ ٹونی بلیئر نے یہ بات اس طرح کہی جیسے مستقبل میں تاریخ نویسی کا کام انہی کے…
بھارت کی شرمناک پاکستان دشمنی
اردو کا محاورہ ہے۔ نام بڑے اور دشمن چھوٹے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کی شہرت تو بہت ہے مگر جب دیکھو تو کچھ بھی نہیں۔ بھارت کا معاملہ یہی ہے اس کا حجم ہاتھی والا ہے اور دل چیونٹی جیسا۔ بھارت کی آبادی ایک ارب 40 کروڑ ہے۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے۔ اس کا رقبہ 35 لاکھ مربع کلو میٹر ہے۔ اس وقت بھارت دنیا کی پندرہ بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ بھارت کی تاریخ چھے ہزار سال پرانی ہے۔ بھارت میں تین درجن سے زیادہ بڑی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ بھارت…
ساری دنیا مسلمانوں سے نفرت کیوں کرتی ہے؟
یہ انسانی تاریخ کا ایک بہت بڑا تجربہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف صدیوں سے سازشیں ہورہی ہیں، مسلمانوں کو مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر ساری دنیا مل کر بھی مسلمانوں کو فنا نہیں کرسکی ہے ایک وقت تھا کہ انسانوں سے انسان کے اچھے تعلقات کا انحصار دو چیزوں پر ہوتا تھا، ایک یہ کہ انسانوں کی زندگی کتنی خدا مرکز یا God Centric ہے۔ دوسرے یہ کہ انسانوں کی شخصیتیں کتنی محبت مرکز یا Love Centric ہیں۔ جن لوگوں کی زندگی خدا مرکز ہوتی تھی وہ دوسرے لوگوں سے بھی محبت کرتے تھے، ان کا احترام…
انسانی رشتے اور زندگی
یہ تصور بہت عام ہے کہ پاکستان کے سیاسی انتشار کی وجہ جمہوری اداروں کا عدم استحکام‘ بار بار مارشل لاء کا لگنا‘ ہمارا طریقۂ انتخاب‘ جاگیردارانہ نظام اور سیاست دانوں کا کرپشن میں ملوث ونا ان اور اسی طرح کی بہت سی وجوہ کی بیان کے ذریعے ہمارے دانشور اور صحافی حضرات ملکی سیاست کا تجزیہ فرماتے ہیں اور ملکی مسائل کا حل تجویز کرتے ہیں ایسا حل جو نہ صرف یہ کہ ان مسائل کی زمین کا سینہ چیرنے کی صلاحیت سے محروم ہوتا ہے بلکہ خود ایک حل کا متقاضی ہوتا ہے۔ اس خاکسار کو اس عمومی…