مسجد اور بازار

’’آزاد منڈی کی معیشت‘‘ ایک متاثر کن اصطلاح اور تصور ہے۔ اتنا متاثر کن کہ آنکھیں ہی نہیں دل و دماغ بھی اس کی تابانی سے خیرہ ہو کر رہ جاتے ہیں۔ مگر یہ تصویر کا ایک رخ ہے، دوسرا رخ یہ ہے کہ آزاد منڈی کی معیشت بہر حال نبیادی طور پر سبزی منڈی کی معیشت ہے کیونکہ اس کا تعلق انسان کے پیٹ سے ہے۔ اس پیٹ سے جو انسان کے پورے وجود کا احاطہ کر چکا ہے۔ آزادی منڈی کی معیشت تو خیر بڑی چیز ہے، اس کے مقابلے پر صرف ’’معیشت‘‘ کے تصور کی کوئی اہمیت…

مزید پڑھئے

کیوں؟

عام طور پر لوگ درست سوال کا غلط جواب دیتے ہیں۔ مگر ملک کے معروف کالم نگار حسن نثار کا یہ اعزاز ہے کہ وہ اکثر سوال بھی غلط اٹھاتے ہیں اور اس کا جواب بھی غلط دیتے ہیں۔ مثلاً ہمارے سامنے ان کے 15 اور 16 مئی 2013ء کے دو کالم پڑے ہوئے ہیں۔ ان کالموں میں حسن نثار نے پوری دنیا کو جلی کٹی سنائی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ چند صدیوں میں یورپ کے چند ملکوں اور امریکا کے سوا ساری دنیا تخلیق، تحقیق، تعمیر، ایجاد، دریافت اور اختراع کے حوالے سے اتنی بانجھ اور…

مزید پڑھئے

قوم کا اندیشہ:پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ یہ سوال کیوں اٹھ رہا ہے؟

ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان کے حوالے سے یہ دن بھی دیکھنا پڑے گا کہ لوگ پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اندیشوں میں مبتلا ہوںگے اور سوال اٹھائیں گے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ ہمیں کالم لکھتے ہوئے 32 سال ہوگئے ہیں، مگر ان 32 برسوں میں کبھی ہم سے کسی نے یہ سوال نہیں پوچھا کہ پاکستان کا کیا ہونے والا ہے؟ مگر گزشتہ بیس دنوں میں ایک درجن سے زیادہ لوگ ہمیں ’’دانش ور‘‘ سمجھ کر ہم سے پوچھ چکے ہیں کہ آخر پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ ان لوگوں میں نوجوان بھی ہیں اور…

مزید پڑھئے

خطرناک ملک، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور مغربی دنیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر میں فرمایا ہے کہ پاکستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے اس لیے کہ اس کی ایٹمی صلاحیت بے ضابطہ یعنی غیر محفوظ ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی طوائف پاک باز عورت پر انگلی اٹھائے اور کہے اس نے خصم کر رکھا ہے۔ دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو امریکا سے زیادہ خطرناک ملک کا تصور بھی محال ہے۔ مغرب کے ممتاز دانش ور مائیکل مان نے اپنی معرکہ آرا تصنیف The Dark Side of Democracy میں اعدادو شمار سے ثابت کیا ہے کہ امریکا کے سفید فام باشندوں…

مزید پڑھئے

دنیا اور دولت کے مذہبی تصور پر حملہ

مذہبی معاشروں میں مذہب کے بنیادی تصورات پر چار طرح کے لوگ حملہ کرتے ہیں۔ لوگوں کی ایک قسم وہ ہے جو خود کو سیکولر سمجھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے نزدیک مذہب ایک ماضی کی یادگار ہے۔ جیمز فریزر نے اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ’’گولڈن بائو‘‘ میں لکھا ہے کہ انسانی تاریخ چار ادوار میں منقسم ہے۔ انسان کا پہلا زمانہ جادو کا تھا۔ اس زمانے میں انسان کا ذہن زیادہ ترقی یافتہ نہیں تھا۔ انسان کا ذہن تھوڑا سا ترقی یافتہ ہوا تو انسان اپنی تاریخ کے دوسرے دور میں داخل ہوگیا اور اس نے مذہب ایجاد کرلیا۔ انسانی…

مزید پڑھئے

ذرائع ابلاغ کی طاقت

اخبار کی تہذیب میں لفظ دیکھتے ہی دیکھتے ’’بم‘‘ بن گیا۔ ٹیلی ویژن نے بم کو ’’ایٹم بم‘‘ میں تبدیل کردیا ہے۔   ہمارے زمانے میں ذرائع ابلاغ کی طاقت کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے خواب کو حقیقت اور حقیقت کو خواب بنادیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ ہماری تہذیب ذرائع ابلاغ کی تہذیب بن کر رہ گئی ہے۔ غور کیا جائے تو انسان کی پوری زندگی ’’لفظ‘‘ پر کھڑی ہوئی ہے، اور انسانی تہذیب دراصل لفظ کی تہذیب کا دوسرا نام ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ لفظ کی تہذیب آسمانی کتب کی تہذیب…

مزید پڑھئے

کیا کراچی کی تباہی اتفاقی بات ہے؟

لاہور پنجابیوں کا شہر ہے۔ پشاور پٹھانوں کا شہر ہے۔ لاڑکانہ سندھیوں کا شہر ہے۔ کوئٹہ بلوچوں اور پٹھانوں کا شہر ہے۔ ملتان سرائیکیوں اور پنجابیوں کا شہر ہے۔ ان میں سے کوئی شہر پورے پاکستان کی علامت نہیں۔ لیکن کراچی منی پاکستان ہے۔ کراچی کی آبادی کا 42 فی صد مہاجروں پر مشتمل ہے۔ کراچی کی آبادی کا 15 فی صد پٹھانوں پر مشتمل ہے۔ کراچی کی آبادی کا مزید 10 فی صد پنجابیوں پر مشتمل ہے۔ کراچی میں لاکھوں بلوچ اور سرائیکی بھی آباد ہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو کراچی پورے پاکستان کی علامت ہے۔ پاکستانیت…

مزید پڑھئے

مغربی دنیا اور اس کا ہولناک نظام

’’جدیدیت‘‘ کے نام پر مغربی تہذیب کی گمراہیوں کی اصل جڑ کیا ہے؟ مولانا مودودیؒ جیسے مہذب آدمی نے مغربی تہذیب کو چار ہولناک نام دیے ہیں۔ مولانا نے فرمایا ہے: جدید مغربی تہذیب ’’باطل‘‘ ہے، یہ ’’جاہلیتِ خالصہ‘‘ ہے، یہ ’’تخم خبیث‘‘ ہے، یہ ’’شجر خبیث‘‘ ہے۔ مولانا سے پہلے اقبالؒ مغربی فکر کی اصل حقیقت آشکار کرتے ہوئے ہوئے فرما چکے ہیں: دانشِ حاضر حجابِ اکبر است بت پرست و بت فروش و بت گر است ٭٭٭ محسوس پر بنا ہے علومِ جدید کی اس دَور میں ہے شیشہ عقاید کا پاش پاش اقبال کہہ رہے ہیں کہ…

مزید پڑھئے

گمشدہ نسلیں ،مذہب اورسماجی علوم

پوپ فرانسس نے یورپ کی موجودہ نسل کو گمشدہ نسل یا Lost Generation قرار دیا ہے مگر انہوں نے پوپ ہونے کے باوجود ’’گمشدگی‘‘ کی بنیاد ’’معاشیات‘‘ پر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کی موجودہ نسل کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام ہی نہیں ہے۔ یورپ کا معاشی بحران وقت گزرنے کے ساتھ سنگین ہورہا ہے اور یورپ کے بعض ملکوں میں بیروزگاری کی شرح پچاس ساٹھ فیصد تک جاپہنچی ہے، اس کے نتیجے میں یورپ کے کروڑوں نوجوان بیروزگار ہیں۔ پوپ نے کہا ہے کہ کام انسانی زندگی میں ایک وقار پیدا کرتا ہے۔ اور…

مزید پڑھئے

ترقی پسند دانش ور کی خود فریبی اور مغالطے

ڈاکٹر عالیہ امام پاکستان کی معروف ترقی پسند دانش ور ہیں۔ وہ راجا صاحب محمود آباد کے چھوٹے بھائی کی اہلیہ ہیں۔ ان کی ایک اہمیت یہ ہے کہ وہ کسی زمانے میں بھٹو اور فیض احمد فیض جیسے لوگوں کے قریب تھیں۔ انہیں نصرت بھٹو بھی بڑی اہمیت دیتی تھیں۔ ڈاکٹر عالیہ امام کئی کتابوں کی مصنف ہیں۔ انہوں نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی کیا ہے اور ترقی پسند حلقوں میں آج بھی ان کی بڑی مان دان ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود ڈاکٹر عالیہ امام بھی دوسرے ترقی پسند دانش وروں کی طرح خود فریبیوں اور…

مزید پڑھئے