یاس یگانہ چنگیزی کا شعر ہے علم کیا علم کی حقیقت کیا جیسی جس کے گمان میں آئی اس شعر کا نقص یہ ہے کہ اس شعر میں یگانہ نے علم اور گمان کو ہم معنی بنادیا ہے حالاں کہ ان میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ علم ’’خبر‘‘ ہے اور گمان ایک ’’افواہ‘‘ ہے۔ بدقسمتی سے یاس یگانہ چنگیزی نے خبر اور افواہ کو ہم معنی بنادیا ہے۔ لیکن یہ کام صرف یگانہ نے تھوڑی کیا ہے۔ ہمارے سیکولر اور لبرل لکھاری بھی یہی کام کرتے ہیں۔ اس سلسلے کی تازہ ترین مثال یاسر پیرزادہ کا کالم ’’میری عینک…
کیا میاں نواز شریف کا بھی کوئی نظریہ ہے؟
میاں نواز شریف کے ساتھ نظریے کو وابستہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ اس نے سورج کو زمین کے گرد طواف کرتے دیکھا ہے۔ یا کریلے کو انسان کی طرح خطاب کرتے ہوئے ملاحظہ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود میاں نواز شریف کی دختر نیک اختر مریم نواز نے فرمایا ہے کہ ڈسکہ میں میاں نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔ انہوں نے فرمایا کہ جب بھی منصفانہ انتخابات ہوں گے جیت شیر ہی کی ہوگی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف نظریے کا نام…
مسرت کا حقیقی تصور
انسانیتہذیب میں خوشی کا تصور معروضی یا Objective نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خوشی کے تصور کا تعلق کسی تہذیب کے تصورِ حقیقت، تصورِ انسان اور تصورِ زندگی سے ہے۔ اگر کسی تہذیب کا تصورِ حقیقت یا Concept of Reality روحانی ہوگا تو اس تہذیب میں مسرت اپنی اصل میں روحانی ہوگی۔ اس کے برعکس اگر کسی تہذیب کا تصورِ حقیقت مادی ہوگا تو اس تہذیب میں خوشی کا تصور بھی مادی چیزوں سے منسلک ہوگا۔ اس کی ایک مثال اسلامی اور جدید مغربی تہذیب ہے۔ اسلامی تہذیب کا تصورِ حقیقت روحانی یا مابعدالطبعیاتی ہے، اس لیے…
کیا جرنیلوں سے اختلاف قومی جرم ہے؟
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نئے مسودۂ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج یا ان کے کسی رکن کو بدنام کرنے، یا ان پر تنقید کرنے، یا ان کا تمسخر اڑانے والے فرد کو دو سال قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ حزبِ اختلاف نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اسے ملک میں آزادیِ اظہار کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ بل کے سلسلے میں خیبرپختون خوا حکومت مخالفت میں ووٹ دے چکی ہے۔ تین دوسرے صوبوں نے ابھی تک بل پر رائے نہیں دی۔…
جنسی درندگی کے اسباب اور شاہزیب خانزادہ
دنیا کے ہر معاشرے کا ایک اجتماعی تناظر ہوتا ہے۔ دنیا میں جب تک سوشلزم موجود تھا سوشلسٹ معاشروں کا اجتماعی تناظر سوشلزم تھا۔ بات سیاست کی ہو یا ادب کی، بات معیشت کی ہو یا تاریخ کی سوشلسٹ تناظر ہر جگہ بروئے کار آتا تھا۔ مغربی دنیا سیکولر اور لبرل دنیا ہے اس کا تناظر کہیں آزادی سے متعین ہوتا ہے کہیں جمہوریت سے اور کہیں سرمایہ داری سے۔ ہندوستان پر بی جے پی کی حکومت ہے اور اس نے معاشرے میں ہندو ازم اور ہندو تہذیب و تاریخ کے تناظر کو بنیاد بنادیا ہے۔ چناں چہ مسئلہ کوئی…
بچہ ، ماں اور استاد
ماں کی یہ اہمیت اس لیے ہے کہ انسانوں کا بچپن ماں کی گود میں بسر ہوتا ہے، اور انسان کا بچپن جیسا ہوتا ہے اس کی باقی زندگی بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔ لیکن بچپن صرف ایک ’’اجمال‘‘ ہے۔ صرف ایک ’’امکان‘‘ ہے۔ استاد کی اہمیت یہ ہے کہ وہ اس اجمال کو ’’تفصیل‘‘ فراہم کرتا ہے، اور امکان کو ’’حقیقت‘‘ بناتا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ماں بچپن کی ’’استاد‘‘ ہے، اور استاد ایسی ’’ماں‘‘ ہے جس کا اثر پوری زندگی پر پھیلا ہوا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ استاد کی اہمیت زندگی میں ماں…
شاعری کا فن کیوں مر رہا ہے؟
شاعری سے بڑے فن کا تصور محال ہے۔ ہماری شاعرانہ روایت میں شاعر کو تلمیز الرحمن کہا گیا ہے۔ کسی عام انسان کے لیے اس سے بڑا اعزاز کیا ہوسکتا ہے کہ اسے رحمن کا شاگرد کہا جائے۔ اطالوی زبان میں شاعروں کو vates کہا جاتا تھا جس کا مطلب تھا خدا رسیدہ انسان یا پیغمبر۔ ہماری شعری روایت میں شاعروں کے سلسلے میں افراط و تفریط نہیں رہی۔ چناں چہ ہماری شاعرانہ روایت میں شاعر کو معاذ اللہ کبھی پیغمبر کا رتبہ نہیں دیا گیا۔ مگر تلمیز الرحمن کا منصب بھی کچھ کم نہیں۔ رسول اکرمؐ کی بعثت سے…
امت ِمسلمہ اورمغربی تہذیب کا چیلنج
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ یہ پاکستان کے جوہری پروگرام کا گلا گھونٹنے اور پاکستان کی مالی خودمختاری پر شب خون مارنے کے مترادف ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ’’گو آئی ایم ایف گو‘‘ تحریک چلائے گی اور قومی مجلسِ مشاورت منعقد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام جماعتوں کو اس سلسلے میں سیاسی اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر لائحہ عمل…
بھارت کے ہندو اور ان کا احساس ِ کمتری
جنرل باجوہ نے چند روز پیش تر ہی پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمیں ماضی کو دفن کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس بیان کی سیاہی ابھی ٹھیک طرح سے خشک بھی نہیں ہوئی تھی کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ماضی کا ایک بہت ہی بڑا مردہ اکھاڑ کر جنرل باجوہ کی جانب اچھال دیا ہے۔ مودی نے بنگلادیش کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیس بائیس سال کی عمر میں بنگلادیش کی آزادی کے لیے ستیہ گرہ میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے…
پاکستان میں ’’ ٹیلی دھماکہ‘‘
صحافت کا لفظ صحیفہ سے نکلا ہے اور صحیفے کا تعلق زمین سے زیادہ’’ آسمان‘‘ کے ساتھ ہے ۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ ہماری تہذیب میں صحافت کا تعلق’’ الہام‘‘ کی روایت سے ہے ۔ اس روایت میں’’ خبر‘‘ کا مقام اتنا بلند ہے کہ اس کی اعلیٰ ترین سطح کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخبرصادق کہا گیا ہے ۔ قرآن مجید مسلمانوں کو ہدایت کرتا ہے کہ لگی لپٹی بات نہ کہو اور سچائی سے دامن نہ بچائو ، اس لیے کہ تم جو کچھ کہتے ہو اور جو کچھ تمہارے دلوںمیں…