ادبی و فکری تنقید کا ایک بنیادی تقاضا یہ ہے کہ آدمی کو متن یا Text کا وفادار رہنا چاہیے۔ ادبی و فکری تنقید میں اہم بات یہ نہیں ہے کہ میرا یا آپ کا دل کیا کہنے کو چاہ رہا ہے بلکہ ادبی و فکری تنقید میں اہم بات یہ ہے کہ جس متن یا Text کے حوالے سے کلام کرنے والا کلام کررہا ہے وہ متن یا Text خود کیا کہہ رہا ہے۔ بدقسمتی سے برصغیر کے ترقی پسند اسلام، اسلامی فکر، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ کے تجزیے میں کبھی بھی متن یا Text کے وفادار نہیں…
پاکستان کو ایبنارمل ریاست سے نارمل ریاست بنانے کا منصوبہ
جو قومیں جنگوں سے بھاگتی ہیں جنگیں اُن کا تعاقب کرتی ہیں دنیا میں سب سے بلند مرتبہ اور بڑے لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنے نظریے کے سہارے زندہ رہتے ہیں۔ حالات کیسے ہی ہوں، ماحول کچھ بھی ہو، دنیا کہیں جارہی ہو، یہ لوگ اپنے نظریے پر قائم رہتے ہیں اور دنیا کو اس کے مطابق بدلنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ انبیاء و مرسلین، ان کے وارثین اور تاریخ کی بڑی شخصیات کا طرزِ فکروعمل ہے۔ انبیاء و مرسلین نے بدترین حالات میں بھی وہی کیا جو ان کے خالق و مالک کا حکم اور ان…
ہر مضمون میں اسلام کیوں؟
دنیا کے کسی ملک میں اس ملک کے نظریے پر حملہ ناممکن ہے۔ چین میں کوئی شخص تصور نہیں کرسکتا کہ وہ سوشلزم کے خلاف کھڑا ہوگا یا اس پر کوئی اعتراض کرے گا۔ امریکا اور فرانس میں سیکولر ازم کو مذہب کا درجہ حاصل ہے۔ چناں چہ امریکا اور فرانس کا کوئی شہری ان ملکوں میں سیکولر ازم کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام اتنا ’’بیچارہ‘‘ ہے کہ جس کے جی میں آتا ہے اسلام پر حملہ کرسکتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ پنجاب کے ہیومن رائٹس…
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
جاوید چودھری کے اکثر کالم پڑھ کر بے ساختہ غالب کا شعر زبان پر آجاتا ہے۔ غالب نے کہا ہے۔ بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی یہ جاوید چودھری کی بدقسمتی ہے ان کی باتوں کو سمجھنے والے معاشرے میں موجود ہیں۔ وہ نہ صرف یہ کہ جاوید چودھری کی باتوں کو سمجھتے ہیں بلکہ ان کی بکواس کا جواب بھی لکھتے ہیں۔ اتفاق سے زیر بحث کالم بھی جاوید چودھری کے انہی کالموں میں سے ایک ہے جنہیں پڑھ کر غالب کا شعر یاد آجاتا ہے۔ ذرا دیکھیے تو اس کالم…
توہینِ رسالتؐ اور مسلم حکمرانوں کا شرمناک عد م تحرک
توہینِ رسالتؐ اتنی بڑی واردات ہے کہ اس پر تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے یہ سن 2009ء کی بات ہے۔ اُس وقت کے پوپ بینی ڈکٹ شش دہم نے توہینِ رسالتؐ کی ایک بڑی واردات کو جنم دیا تھا اور اس پر پاکستان میں جگہ جگہ مظاہرے ہورہے تھے۔ کراچی میں شاعروں، ادیبوں اور صحافیوں نے بھی ایک مظاہرے کا اہتمام کیا۔ اس مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر، کالم نگار اور بینک کار جمیل الدین عالی نے کہا کہ توہینِ رسالتؐ اتنی بڑی واردات ہے کہ اس پر تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ جمیل الدین عالی…
افغانستان میں امریکا کی بدترین شکست
امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے سلسلے میں سی آئی اے کے موجودہ سربراہ ولیم برنس اور سابق امریکی جنرل پیٹریاس کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ امریکا نے افغانستان میں اپنے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ انہوں نے افغانستان میں امریکی اہداف پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ افغانستان میں القاعدہ ختم ہوگئی ہے یا کم از کم وہ امریکا پر حملوں کے قابل نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں وسائل کو…
تخلیق
انسانی زندگی میں تخلیق کی اہمیت اتنی بنیادی ہے کہ اس کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ اقبال نے کہا ہے۔ اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے سر آدم ہے ضمیر کن فکاں ہے زندگی اقبال اس کے شعر کا مفہوم واضح ہے اور وہ یہ کہ صرف تخلیق و ایجاد کی صلاحیت انسان کو ’’زندہ‘‘ کہلانے کا مستحق بناتی ہے۔ جو شخص تخلیق و ایجاد کی صلاحیت سے محروم ہے وہ زندہ ہو کر بھی زندہ نہیں ہے۔ ا…س کی وجہ یہ ہے کہ تخلیق ہی آدم کی زندگی کا ’’راز‘‘ ہے۔ اللہ تعالیٰ…
حسن نثار کا روحانی سرطان
روحانی، اخلاقی، نفسیاتی اور جذباتی صحت کے ہر پیمانے کی رو سے معروف کالم نگار حسن نثار روحانی سرطان، اخلاقی طاعون، نفسیاتی ہیضے اور جذباتی پیچش میں مبتلا ہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے کیجیے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل جیو کے ایک پروگرام میں کھل کر کہا کہ قرآن میں پردے کے تمام احکامات صرف امہاۃ المومنین سے متعلق تھے اور ان کا عام مسلم خواتین سے کوئی تعلق نہ تھا۔ یہ بات اسلام کے بدترین دشمن بھی نہیں کہتے۔ مذہبی معاملات میں اکثر مقامات پر تعبیر کے اختلاف کی گنجائش موجود ہوتی ہے مگر قرآن کے…
مغر بی دنیا کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت، اسباب کیا ہیں؟
مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کے اظہار میں تھک کر نہیں دے رہی۔ ایک ہزار سال کی مدت بہت طویل ہوتی ہے، مگر مغرب کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت نے ایک ہزاریے کو ایک سال میں ڈھال دیا ہے۔ بدقسمتی سے اسلام سے مغرب کی نفرت جتنی مغرب کی زبان پر ہے اس سے زیادہ نفرت اُس کے دل میں ہے۔ اس نفرت کی تاریخ دل دہلا دینے والی ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی اطلاع عیسائیوں اور یہودیوں دونوں کو تھی، اور وہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں رسول اکرم صلی اللہ…