ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنے مذہب، تہذیب اور تاریخ کا پاسبان اور اپنے نبی کی امت کا محافظ ہو۔ اس کے بغیر کوئی مسلمان، مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں بن سکتا۔ عام مسلمانوں میں ہزار برائیاں ہوتی ہیں مگر وہ اپنے مذہب، تہذیب، تاریخ اور امت کے سلسلے میں جذباتی ہوتے ہیں۔ مگر امت مسلمہ کے حکمرانوں کا معاملہ اس کے برعکس یہ ہے کہ امت مسلمہ کے بادشاہ، جرنیل اور سول حکمران اپنے مذہب، تہذیب، تاریخ اور اپنے نبی کی امت کے غدار ہیں۔ قائد اعظم کو معلوم تھا کہ قیام پاکستان کے سلسلے میں…
جنگِ آزادی 1857 اور تلخ حقائق
امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے عراق کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جن سے امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ لیکن بالآخر ثابت ہوا کہ عراق کے پاس ایسے ہتھیار نہیں تھے۔ اس صورتِ حال کے بعد برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اچانک پینترا بدلا اور فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ تاریخ ہمارے اقدام کو صحیح قرار دے گی۔ ٹونی بلیئر نے یہ بات اس طرح کہی جیسے مستقبل میں تاریخ نویسی کا کام انہی کے…
کمیونزم سے بدتر نظریہ
کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ دنیا میں کبھی کوئی کمیونزم سے بدتر نظریہ بھی آئے گا؟ ذرا دیکھیے تو پولینڈ کے صدر آن زلے دُودا کیا کہہ رہے ہیں۔ پولینڈ کے صدر آن زلے دودا نے پولینڈ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ LGBT افراد کا نہیں ایک نظریے کا نام ہے۔ کمیونزم سے بھی زیادہ بدتر نظریے کا۔ بعض لوگ پوچھ سکتے ہیں کہ یہ LGBT کیا بلا ہے؟ اس فقرے میں سب سے اہم لفظ ’’بلا‘‘ ہے۔ LGBT واقعتاً ایک بلا ہے۔ اس اصطلاح میں ’’L‘‘ ہم جنس پرست عورت یا ’’Lesbian‘‘ کی…
اسٹیبلشمنٹ اور نوازشریف ،ایک دوسرے کے جڑواں بھائی
میاں نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان اور سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ ہماری ’’راولپنڈی‘‘ سے ’’صلح‘‘ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی سیڑھی کھینچنے کی دیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صلح سے تحریک انصاف کو مسئلہ ہوگا۔ اللہ کا شکر ہے ہمارے ساتھ حالات ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ’’صلح‘‘ ہوگئی ہے اور تحریک انصاف کو یہی ڈر اور خوف ہے۔ محمد زبیر سے جب پوچھا گیا کہ آپ کی صلح ہوگئی ہے یا سیز فائر ہوا ہے؟ تو انہوں…
ہندو قیادت کی مسلمانوں اور پاکستان سے نفرت
انسان کے بنیادی جذبے دو ہیں۔ محبت اور نفرت۔ کچھ لوگوں کی زندگی محبت کے زیر اثر ہوتی ہے۔ محبت وسعت قلبی اور فراخ دلی سے پہچانی جاتی ہے۔ اس کے برعکس کچھ لوگوں کی زندگی نفرت کے دائرے میں بسر ہوتی ہے۔ نفرت تنگ دلی اور کور چشمی سے پہچانی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کی ہندو قیادت ایک صدی سے مسلمانوں اور پاکستان کی نفرت میں مبتلا ہے۔ یہ نفرت ہمیں تاریخ کے صفحات اور رزم گاہِ حیات میں کتّے کی طرح بھونکتی نظر آتی ہے۔ یہ سامنے کی بات ہے کہ کورونا کے طوفان نے ہندوستان کو…
مسلم حکمراں ، امت اور دین کے غدار
اپنے مذہب، تہذیب اور تاریخ کے اعتبار سے مسلم دنیا بے پناہ امکانات کی دنیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا مذہب بے مثال ہے۔ مسلمانوں کی تہذیب لاجواب ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ شاندار ہے۔ مسلمانوں کے پاس مادی وسائل کی بھی کمی نہیں۔ دنیا کے تیل کے معلوم ذخائر کا 60 فیصد مسلمانوں کے پاس ہے۔ دنیا کے گیس کے معلوم ذخائر کا 70 فیصد مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مسلمانوں کے پاس 57 آزاد ریاستیں ہیں۔ جدید اصطلاح میں بات کی جائے تو مسلمانوں کے پاس ایک ارب 60 کروڑ انسانوں کی ’’منڈی‘‘ ہے۔ مگر…
مولانا وحید الدین خاں
ہر بڑے آدمی کو اس کے مقدر کے چند چھوٹے لوگ ضرور دیے جاتے ہیں۔ یہ چھوٹے لوگ دو کام دل لگا کر کرتے ہیں۔ ایک یہ کہ بڑے لوگوں کو ان کی سطح پر جا کر سمجھنے کے بجائے وہ انہیں اپنی سطح پر لا کر سمجھتے ہیں۔ دوسرا کام وہ یہ کرتے ہیں کہ اپنے قد کا موازنہ بڑے لوگوں کے قد کے ساتھ کرتے رہتے ہیں۔ وہ ساری زندگی یہ دیکھنے میں صرف کردیتے ہیں کہ ان کا قد بڑے آدمی کے قد سے کتنا چھوٹا یا بڑا ہے۔ مولانا مودودی کے بڑا آدمی ہونے میں کوئی…
عید ،ریاست اور معاشرہ
غم بانٹتی ہوئی ریاست ،خوشیاں تقسیم کرنا ہوا معاشرہ انسان کے شعور کی جڑیں اس کے مذہب، تہذیب اور تاریخ میں پیوست ہوں تو اسے عید کے چاند سے ماضی اور حال یاد آسکتا ہے۔ ذرا اقبال کی نظم ہلالِ عید تو ملاحظہ فرمایئے: غرّۂ شوال! اے نور نگاہ روزہ دار آ کہ تھے تیرے لیے مسلم سراپا انتظار تیری پیشانی پہ تحریر پیامِ عید ہے شام تیری کیا ہے، صبحِ عیش کی تمید ہے سرگزشت ملتِ بیضا کا تُو آئینہ ہے اے مہ نو! ہم کو تجھ سے الفتِ دیرینہ ہے جس علَم کے سائے میں تیغ آزما ہوتے…
رامائن، مہا بھارت سعودی عرب کے نصاب میں؟؟
چند روز پیشتر ہم ملک کے معروف اخبار روزنامہ خبریں میں یہ خبر شہہ سرخی کے ساتھ پڑھ کر ششدر رہ گئے۔ ’’سعودی عرب نے بھارتیوں کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے ہندوئوں کی مذہبی کتابوں رامائن، مہا بھارت اور گیتا کو سعودی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وژن 2030ء کے تحت رامائن اور مہا بھارت کو اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ سعودی ولی عہد نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں 4 لاکھ 44 ہزار ہندو رہتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد ہندو آبادی کا یہ دوسرا بڑا ملک ہے۔ (روزنامہ…