مغربی دنیا میں جنسی انحرافات کے رجحانات کو بالعموم مذہب اور اخلاق کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے، اور انہیں مذہب اور اخلاق سے دوری کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ رائے غلط نہیں، البتہ سرسری یا Simplistic بہت ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ انسان مذہب اور اخلاق سے دور ہوکر ہی مختلف انحرافات کا شکار ہوتا ہے، لیکن یہ سوال اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے کہ انسان مذہب اور اخلاق سے دور ہوکر ایسی کن قوتوں یا رجحانات کا اسیر ہوجاتا ہے جو اسے انحرافات کی دلدل میں پھنساکر رکھ دیتے ہیں؟ مذہبی کائنات ایک ’’خدا مرکز‘‘ کائنات…
نظریہ ٔ پاکستان اور سیکولر عناصر
یہ آج سے کوئی بیس سال پہلے کی بات ہے ہمارے دوست اور جامعہ کراچی کے شعبہ انگریزی کے استاد طیب زیدی کا فون آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کی سب سے بڑی ناول نگار قرۃ العین کراچی آئی ہوئی ہیں اور ان کے ایک عزیز کے ہاں ٹھیری ہوئی ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ ان سے ملنا چاہیں گے۔ ہم نے کہا بھائی قرۃ العین کو پڑھتے ہوئے ایک عمر ہوگئی ہے اور ہم جن لوگوں سے ملنے کے تمنائی ہیں ان میں سے ایک نام قرۃ العین حیدر بھی ہیں۔ طیب نے بتایا کہ قرۃ…
اقبال اور پاکستان
پاکستان اقبال کا خواب ہے۔ اس خواب کی عظمت یہ ہے کہ محمد علی جناح نے اس خواب کو تعبیر دی، اور محمد علی جناح سے قائداعظم بن گئے۔ لیکن قائداعظم کے بعد سے جنرل پرویزمشرف تک، اور جنرل پرویز سے عمران خان تک جو لوگ اقتدار میں آئے انھوں نے شعوری یا لاشعوری طور پر اقبال کے خواب کو ’’خواب و خیال‘‘ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ کون سی لایعنی بحث ہے جو پاکستان میں نہیں اٹھی! اور سب سے فضول بحث تو پاکستان کی بنیاد کے بارے میں ہے۔ کسی کو تحریکِ پاکستان کی پشت پر صرف…
ندیم ایف پراچہ کے فکری مغالطے
ندیم ایف پراچہ ان کالم نگاروں میں سے ایک ہیں جنہیں مغرب میں خوبی اور اسلام میں خرابی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ ان کا بس چلے تو وہ ایک ایک مسلمان کو مغرب کا پجاری بنادیں۔ ندیم ایف پراچہ کا ایک آرٹ یہ ہے کہ وہ فکری مغالطے پیدا کرنے میں ماہر ہیں۔ ان کے حالیہ کالم Modern Misgiving میں فکری مغالطوں کا دریا بہہ رہا ہے۔ مثلاً انہوں نے لکھا ہے کہ مسلم معاشروں میں جدیدیت یا Modernity کی تنقید مابعد جدیدیت یا Post Modernism سے ماخوذ ہے۔ یعنی یہ تنقید ’’original‘‘ نہیں ہے۔ ان کے بقول…
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر چیز جنگ ہے
برصغیر میں ہندوئوں اور مسلمانوں بالخصوص ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہر چیز جنگ ہے۔ سیاسی اختلاف بھی، مندر بھی، مسجد بھی، نصاب بھی، ہاکی بھی، کرکٹ بھی، یہاں تک کہ فلم بھی۔ یہ ہمارا ’’فیصلہ‘‘ نہیں ہے۔ یہ تاریخ کی گواہی ہے۔ جیسے کوئی اندھا اور جھوٹا ہی جھٹلا سکتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر چیز جنگ نہ ہوتی تو ابوظہبی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست وہ مظاہر خلق نہ کرتی جو اس نے کیے۔ کیا آپ نے دیکھا نہیں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد…
پاکستان میں ہر حکومت ناکام کیوں ہوجاتی ہے؟
ملک میں ایک حکومت ناکام ہوتی ہے تو ایک حکومت ناکام ہوتی ہے۔ ملک میں تواتر کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی دو حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو پارٹی ناکام ہوتی ہے۔ ملک میں کئی حکومتیں ناکام ہوتی ہیں تو نظام ناکام ہوتا ہے۔ مگر جب ملک میں ہر حکومت ناکام ہونے لگے تو ریاست کی ناکامی کا تاثر پیدا ہوجاتا ہے، اور کسی قوم کے لیے اس سے زیادہ افسوس اور شرم کی بات کوئی نہیں ہوسکتی کہ وہ ریاست کی ناکامی کے تاثر کی زد میں آجائے۔ بدقسمتی سے 1971ء میں ملک دو ٹکڑے ہوا تو اس کے…