کراچی کا المیہ

کراچی وہ شہر ہے جس کے بارے میں شاعر نے کہا ہے۔ دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہے یہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا ایم کیو ایم کے غلبے کے 30 سال ایسے ہیں جب کراچی کا ہر دن قتل و غارت گری اور لوٹ مار کا دن تھا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس کے بارے میں سوچنا بھی محال تھا لیکن ایسا نہیں ہے۔ کراچی میں جو کچھ ہوا اس کی پیش گوئی پہلے سے موجود تھی۔ سلیم احمد کے یہ دو شعر اس کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ سلیم احمد…

مزید پڑھئے

مسلمان اور سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے تعلق کے تقاضے

بلاشبہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلمانوں کی عقیدت مسلمانوں کا بڑا سرمایہ ہے،عقیدت کا تقاضا جس طرح جاں نثاری ہے اسی طرح محبت کا تقاضا اتباع ہے ایک وقت تھا کہ مسلمان کا حال یہ تھا:۔ ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان گفتار میں کردار میں اللہ کی برہان یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن جس سے جگر لالہ میں ٹھنڈک ہو وہ شبنم دریائوں کے دل جس سے دہل جائیں وہ طوفان ہمسایۂ جبریل امیں بندۂ خاکی ہے اس کا نشیمن نہ بخارا…

مزید پڑھئے

فرانس میں توہینِ رسالت کی حکومتی سرپرستی

اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے مسلم دنیا کے حکمران مغرب کے آلۂ کار، اور مسلم دنیا کے دانش وروں کی عظیم اکثریت نااہلوں کی سردار ہے۔ ایسا نہ ہوتا تو مسلم دنیا کو معلوم ہوتا کہ مغرب نے اسلام، پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ کبھی ترک نہیں کی مغربی دنیا ایک بار پھر صلیبی جھنڈا لہراتی ہوئی مسلمانوں کے سامنے آکھڑی ہوئی ہے۔ فرانس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کارٹون رسالے کے صفحات سے نکل کر دیواروں پر آگئے ہیں۔ فرانس کے صدر ایمونیل ماکرون نے…

مزید پڑھئے

مغرب اور جاوید چودھری کے فکری مغالطے

اقبال نے کہا تھا ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے واں کنٹر سب بلورّی ہیں یاں ایک پرانا مٹکا ہے اقبال نے بالکل درست کہا ہے۔ جب انسان کو کسی سے محبت ہوجاتی ہے تو پھر بدصورت عورت ’’ہیروئن‘‘ اور بدصورت مرد ’’ہیرو‘‘ نظر آنے لگتا ہے۔ مغرب کا معاملہ بھی یہی ہے۔ مشرق کے کروڑوں لوگ لاعلمی کے چشمے سے مغرب کو دیکھتے ہیں تو مغرب انہیں چندے آفتاب اور چندے ماہتاب نظر آتا ہے۔ اس سلسلے میں جاوید چودھری کا حالیہ کالم ایک اچھی مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ جاوید چودھری لکھتے ہیں…

مزید پڑھئے

میاں نواز شریف اور غداری

میاں نواز شریف اور نواز لیگ کے 43 رہنمائوں پر غداری کا مقدمہ قائم کیا گیا مگر بالآخر نواز لیگ کے 43 رہنمائوں کے نام واپس لے لیے گئے اور اب صرف نواز شریف غداری کے الزام کی زد میں ہیں۔ پاکستان میں غداری اور وفاداری کی اسناد سیاسی کھیل کا حصہ ہیں۔ جنرل ایوب کے زمانے میں مادرِ ملت فاطمہ جناح پر غداری کا الزام لگایا گیا اور ان کے خلاف اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات شائع کرائے گئے۔ مادرِ ملت فاطمہ جناح پر غداری کا الزام عاید کرنا ایسا ہی تھا جس طرح قائد اعظم کو غدار قرار…

مزید پڑھئے

کیا پاکستان کے نظام کی ہر چیز ’’سلیکٹڈ‘‘ ہے؟

بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ اب میاں نوازشریف اپنی قوت پر کھڑے ہیں، مگر ایسا نہیں ہے۔ میاں نوازشریف کے سارے احتجاج اور شورو غوغا کی بنیاد یہ خیال ہے کہ اب وہ کیوں ’’سلیکٹڈ‘‘ نہیں رہے؟ عمران خان کیوں ’’سلیکٹڈ‘‘ ہوگئے؟ اسٹیبلشمنٹ آج بھی میاں صاحب کو جمہوریت کی بارات کا دولہا بنانے پر آمادہ ہوجائے تو میاں صاحب ایک لمحے میں سہرا باندھ کر کھڑے ہوجائیں گے پاکستان کی سیاست سوتنوں کی لڑائی کا منظر پیش کرتی رہتی ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ عمران خان کو ’’سلیکٹڈ‘‘ کہتے ہیں، اور عمران…

مزید پڑھئے

خاندان کے ادارے کا بحران

انسان کی پوری زندگی فرد اور اس کی انفرادیت پر کھڑی ہے مگر بہترین فرد وہی ہے جو بہترین اجتماعیت کو جنم دے جو بہترین خاندان تخلیق کرے۔ بہترین خاندان وہی ہے جو بہترین معاشرے کو جنم دے اور بہترین معاشرہ وہ ہے جو بہترین تہذیب کو خلق کرے۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو پوری دنیا میں نہ انفرادیت کا حال اچھا ہے نہ اجتماعیت کا حال اچھا ہے۔ مغرب میں انفرادیت کی نمو اتنی غیر فطری ہوگئی ہے کہ وہاں انفرادیت تقریباً ایک سرطان بن گئی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ مغرب میں شادی کا ادارہ…

مزید پڑھئے

مرے دیس کا بسکٹ سیکس سمبل؟

چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھانا کوئی پاکستان کے سیکولر اور لبرل افراد سے سیکھے۔ ملک کے معروف صحافی انصار عباسی نے ’’میرے دیس کا بسکٹ گالا‘‘ نامی اشتہار پر ایک ٹویٹ کر ڈالا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کیا اب پاکستان میں بسکٹ بھی مجرے کے ذریعے فروخت ہوں گے۔ انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا ملک میں پیمرا نامی کوئی ادارہ موجود ہے۔ انہوں نے عمران خان کو یاد دلایا کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ انصار عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر نبی اکرمؐ اور…

مزید پڑھئے

کیا پاکستان عالمی طاقت بن سکتا ہے؟

جو قوم فاقہ مستی اور سائنسی خلا میں کھڑے ہوکر ایٹم بم بنا سکتی ہے اُسے نظریے کی قوت اور قائدانہ بصیرت حاصل ہوجائے تو وہ عالمی قوت بھی بن سکتی ہے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کو ایک عالمی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت پاکستان کو ایک خود انحصار ملک اور مستقبل کی عالمی طاقت بنانے کی خواہاں ہے۔ (روزنامہ ایکسپریس کراچی، 8 اکتوبر 2020ء)۔ پاکستان کے حکمرانوں میں پاکستان کو کچھ نہ کچھ بنانے کا مقابلہ جاری رہتا ہے۔ کوئی حکمران پاکستان…

مزید پڑھئے

اسلام کے تصورِ انسان کی توہین اور جاوید چودھری

پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور یہاں کے سیاسی، معاشی، تعلیمی اور عدالتی نظام کو اسلام کے مطابق ہونا چاہیے تھا مگر ہمارا سیاسی نظام مغرب کی عطا ہے۔ ہمارا معاشی نظام سود پر کھڑا ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام مغرب کی نقل ہے۔ ہمارا عدالتی نظام مغربی فکر کا حامل ہے۔ یہاں تک کہ پاکستان میں جاوید چودھری اور ان جیسے لوگ آئے دن اسلام کے تصورِ انسان کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں اور مغرب کے تصورِ انسان کو فروغ دینے میں لگے رہتے ہیں۔ جاوید چودھری نے اپنے ایک حالیہ کالم میں اسلام کے تصورِ…

مزید پڑھئے