انسان کے سہارے اور نفسیاتی مسائل

ماہر نفسیات ریٹائرڈ بریگیڈیئر شعیب احمد نے فرائیڈے اسپیشل کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو میں نفسیاتی اور ذہنی مسائل کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی ہیں۔ مثلاً ایک بات انہوں نے یہ کہی ہے کہ ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے۔ معاشرتی وحدت پارہ پارہ ہورہی ہے۔ اس سے ذہنی و نفسیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب والدین جاب کررہے ہیں اور آیائیں بچے پال رہی ہیں۔ ہمارے معاشرتی تعلقات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ ہم کسی کو دل کی بات یا اپنے مسئلے بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ اس سے بھی…

مزید پڑھئے

قائداعظم کے معاشی تصورات کی توہین اور آئی ایم ایف کے پھانسی گھاٹ پر لٹکا پاکستان

تمام سیاسی اور فوجی حکمران ”قائداعظم کے معاشی تصورات کی توہین مجرم“ اور پاکستان کے غدار ہیں قائداعظم نے بی بی سی کے نمائندے ڈونلڈ ایڈورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا:۔ ۔’’اقتصادی اعتبار سے پاکستان ایک طاقت ور ملک ہوگا‘‘۔ قائداعظم نے کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔ ’’میں آپ کے تحقیقی ادارے کے اس کام کا دلچسپی سے جائزہ لیتا رہوں گا جو وہ بینکاری کے طریقوں کو اسلام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انجام دے گا۔ مغرب نے انسانیت کے لیے ناقابلِ حل مسائل پیدا کردیے ہیں۔ ان…

مزید پڑھئے

کوٹا سسٹم یا ’’کھوٹا سسٹم‘‘؟

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بڑے طمطراق سے کہا ہے کہ اسلام آباد سندھ کو اپنی کالونی نہ سمجھے۔ آزاد انسان اسی طرح سوچتا ہے مگر آزاد انسان نہ خود کسی کی کالونی بننا پسند کرتا ہے نہ کسی کو اپنی کالونی بنانا پسند کرتا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو سندھ کے وزیر اعلیٰ آدھے آزاد انسان ہیں۔ یعنی انہیں خود تو اسلام آباد کی کالونی بننا پسند نہیں مگر انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کو اپنی کالونی بنایا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کہتی ہے کہ اسے 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود…

مزید پڑھئے

لا الٰہ الاالانسان کے بعد مغربی تہذیب کا نیا عقیدہ لا الٰہ الاالمعیشت

مغرب کا خیال یہ تھا کہ کورونا دو چار مہینے کی کہانی ہے۔ مگر کورونا نے ثابت کیا کہ وہ دوچار مہینے کی نہیں، بلکہ سال ڈیڑھ سال، یا اس سے زیادہ کی کہانی ہوسکتی ہے۔ یہاں سے مغرب اور اس کے زیراثر دنیا میں ایک کشمکش پیدا ہوئی۔ اس کشمکش کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ انسان کو بچایا جائے یا معیشت کو؟ انسان کو بچانے کے لیے معیشت کی قربانی دی جائے، یا معیشت کو بچانے کے لیے انسان کی قربانی دی جائے؟ انسانیت کی لاکھوں سال کی تاریخ لاالٰہ الا اللہ کی تاریخ ہے۔ یہ تاریخ اوّل…

مزید پڑھئے

اہل مغرب کی شیطنت تاریخی حقائق کی روشنی میں

سفید فام اہلِ مغرب صرف افراد کو گلا گھونٹ کر نہیں مارتے، انہوں نے قوموں اور تہذیبوں کو بھی گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ہم نے ایک بار لکھا تھا کہ اگر ہمیں امریکہ اور شیطان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو ہم شیطان کا انتخاب کریں گے۔ یہ محض ’’ایک بات‘‘ نہیں ہے، اس بات کی ایک بہت مضبوط اخلاقی اور علمی دلیل بھی ہے۔ دلیل یہ ہے کہ شیطان کا شیطان ہونا سب پر واضح ہے، مگر امریکہ کا شیطان ہونا سب پر واضح نہیں۔ چناں چہ بہت سے لوگ امریکہ کو مہذب، انسانی…

مزید پڑھئے

کرپشن سے بنا پاکستان کا سیاسی نِظام

ہمارا حکمران طبقہ قوم پر ہتھیار اُٹھاتا ہے اور امریکہ اور بھارت کے آگے ہتھیار ڈالتا ہے۔یہ روحانی، ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی کرپشن کی ایک صورت ہے کہنے والے کہتے ہیں پاکستان کا سیاسی نظام کرپشن پر کھڑا ہوا ہے۔ مگر یہ ’’سرسری خیال‘‘ ہے۔ پاکستان کے سیاسی نظام کے بارے میں ’’گہری بات‘‘ یہ ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام کرپشن پر کھڑا ہوا نہیں ہے، کرپشن سے ’’بنا ہوا‘‘ ہے۔ اس کا ڈیزائن کرپشن سے بنا ہے، اس کی اینٹیں کرپشن سے تخلیق ہوئی ہیں، اس کا گارا کرپشن سے وضع ہوا ہے، اس کا فرش کرپشن سے…

مزید پڑھئے

انسانی تاریخ میں خوابوں کا کِردار

غریب ترین قوم وہ ہے جس کی آنکھوں میں کوئی خواب نہیں۔ جو کسی Ideal سے وابستہ نہیں۔ جو اپنے مثالیے کے مطابق دنیا کو بدلنے کی تمنا کیا، خواہش بھی نہیں رکھتی انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خواب سے بڑی انقلابی قوت کا تصور محال ہے۔ خواب مثالیہ ہے، خواب Ideal ہے، خواب امید ہے، خواب میں وہی قوت اور تاثیر ہے جو بارش میں ہوتی ہے۔ بارش سے پہلے تھر لق و دق صحرا کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے، لیکن بارش ہوتے ہی صحرائے تھر میں ہر طرف سبزہ اگ آتا ہے، یہاں تک کہ…

مزید پڑھئے

روزنامہ ڈان میں نکہت ستار کا جہاد اور اجتہاد

سیکولر اور لبرل لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو کھل کر اسلام کا انکار کرتے ہیں، دوسرے وہ جو اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے اسے ’’مشرف بہ مغرب‘‘ کرتے ہیں۔ سیکولر اور لبرل لوگوں کی پہلی قسم خواہ کتنی ہی بدتر تصور کی جاتی ہو مگر وہ اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ کے لیے زیادہ خطرناک نہیں۔ اس لیے کہ ان کا ’’انکار مذہب‘‘ سب پر عیاں ہوتا ہے مگر جو لوگ اسلام کو مشرف بہ مغرب کرتے ہیں ان کو لوگ اسلام کا ’’ہمدرد‘‘ تصور کرتے ہیں۔ حالاں کہ یہ لوگ اسلام کے کھلے…

مزید پڑھئے

کیا امریکہ ایک ناکام ریاست ہے؟

کورونا کی زد میں آتے ہی امریکی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا اور صرف دو ماہ میں امریکی معیشت نے ’’تین کروڑ‘‘ افراد کو بے روزگار کردیا کمیونزم کے خاتمے اور سوویت یونین کی تحلیل نے امریکی مدبرین اور دانش وروں کو ساتویں آسمان کی مخلوق بنادیا تھا۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ دانشور فوکو یاما نے End of History کا اعلان کردیا۔ امریکہ کے ممتاز کالم نگار چارلس کرائو ہیمر نے Unipolar Moment یا یک قطبی لمحے پر بھنگڑا ڈال دیا۔ فوکویاما نے تاریخ کے خاتمے کا اعلان کیا تو اس کا مطلب یہ تھا کہ تاریخ کا سفر کمیونزم…

مزید پڑھئے

سندھ کا ہیرو کون؟ محمد بن قاسم یا راجا داہر؟

اسلام دشمن طاقتوں کا وتیرہ ہے کہ وہ اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ کے ’’مسلّمات‘‘ کو بدلنے کی سازش کرتی ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے سندھ محمد بن قاسم کی وجہ سے باب الاسلام کہلاتا ہے اور محمد بن قاسم ہی سندھ کا اصل ہیرو ہے مگر چند روز پیش تر ٹوئٹر پر راجا داہر کو سندھ کا ہیرو اور محمد بن قاسم کو سندھ کا ولن باور کرانے کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں بی بی سی نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ بی بی سی کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے جو مواد ڈالا گیا اس…

مزید پڑھئے