مسلمانوں کی گزشتہ دو سو سال کی تاریخ کا اہم ترین سوال یہ ہے کہ مغرب کے ساتھ ہمارے تعلق کی نوعیت کیا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم دو سو سال گزرنے کے باوجود مغرب کے سلسلے میں اپنے ردعمل کو دو اور دوچار کی طرح متعین نہیں کرسکے ہیں۔ مغرب کے سلسلے میں ہمارے معاشرے میں تین رویے پائے جاتے ہیں۔ ہمارے معاشرے کے سیکولر اور لبرل عناصر مغرب کو ’’حق‘‘ سمجھتے ہیں اور انہیں مغرب کی کامل پیروی ہی میں اپنی اور اپنے معاشرے کی ’’نجات‘‘ نظر آتی ہے۔ یہ مغرب کے سلسلے میں ہمارے…
جماعت اسلامی اور تحریک بحالی ٔ نواز شریف
معروف صحافی ثروت جمال اصمعی کا ایک مضمونچہ سوشل میڈیا کے توسط سے ہم تک پہنچا ہے۔ اس مضمونچے میں ثروت صاحب نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ جماعت اسلامی بحالی ٔ جمہوریت کی تحریک سے الگ کیوں کھڑی ہے۔ ثروت جمال صاحب کے بقول سید مودودیؒ کی کوشش یہ رہی ہے کہ ملک میں جمہوری آزادیوں، سویلین بالادستی اور آئین و قانون کی حکمرانی کی ہر تحریک میں شمولیت اختیار کی جائے کیوں کہ فوجی جکڑ بندیوں میں معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں ہوتی۔ ثروت بھائی نے لکھا ہے کہ جماعت نے ایوبی آمریت کی مزاحمت کی۔ ثروت بھائی…
مغرب کی صلیبی یلغار اور تہذیبوں کا تصادم
یہ حقیقت بھی راز نہیں کہ مغرب نے جو عالمی سیاسی، معاشی، مالیاتی، علمی اور ابلاغی نظام بنایا وہ بھی پوری دنیا بالخصوص عالمِ اسلام کو اپنا غلام بنانے کے لیے ہی بروئے کار آیا فرانس میں توہینِ رسالتؐ کی ہولناک واردات پر سب سے صحیح ردعمل ترکی سے آیا ہے۔ ترکی کی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی اور فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں کو ’’ملعون‘‘ قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فرمایا کہ مغرب عالمِ اسلام پر صلیبی جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ترکی کی پارلیمنٹ مبارک باد کی مستحق ہے…
تحفظ ناموسِ رسالت
نائن الیون کے بعد سے مغرب نے توہینِ رسالت کو ”عادت“ بنالیا ہے۔ پہلے پوپ بینی ڈکٹ شش دہم اس میں ملوث ہوئے۔ پھر ڈنمارک کے اخبار نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکے شائع کرکے توہینِ رسالت کا ارتکاب کیا۔ بعد ازاں یورپ کے کئی اور ملکوں کے اخبارات نے ان خاکوں کو دوبارہ شائع کرکے توہین رسالت کو ایک نظام بنادیا یا اسے Systematize کردیا، اور اب ہم فرانس میں توہین رسالت کاہولناک منظر ملاحظہ کررہے ہیں۔ پوپ بینی ڈکٹ آسیہ کے حق میں آواز بلند کرچکے ہیں۔ مغربی دنیا کے رہنما امریکہ نے آسیہ کو اپنے…
پوپ اور ہم جنس پرستی کی حمایت؟
عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کی سب سے بڑی روحانی شخصیت پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستی کی حمایت کردی ہے۔ روزنامہ جنگ کراچی کی ایک خبر کے مطابق پوپ نے ہم جنس پرست سول یونین کی حمایت کی ہے۔ یعنی انہوں نے ہم جنس پرستوں کی باہمی شادی کے حق کو تسلیم کرلیا ہے۔ اس حق کو سول یونین کی حمایت کا نام دیا گیا ہے۔ پوپ نے ایک دستاویزی فلم میں کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کو بھی ’’خاندان‘‘ بنانے کا حق ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں قانون سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ہم…