جاوید چودھری، نواز شریف اور کمیونزم؟

ایک بے خدا نظریہ ہونے کی وجہ سے مارکسزم ہمیں زہر لگتا ہے لیکن مارکسزم کی سطح ہمارے زمانے تک آتے آتے اتنی گر جائے گی ہمیں اس کا اندازہ نہ تھا۔ مارکسزم کی سطح کے گرنے کی بات مذاق نہیں۔ اس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ جاوید چودھری اور میاں نواز شریف مارکسزم سے رومانس لڑاتے ہوئے پائے جارہے ہیں۔ مارکسزم سے جاوید چودھری اور میاں نواز شریف کے رومانس کی اطلاع ہمیں خود جاوید چودھری نے اپنے کالم میں دی ہے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ جاوید چودھری نے اپنے ایک کالم…

مزید پڑھئے

ہندو، مسلم کشمکش بھارت کا چیلنج

خود فہمی اور دشمن شناسی سے محروم پاکستانی حکمران پاکستان کا حکمراں طبقہ بھارت کے چیلنج کے مقابلے کے سلسلے میں صرف بیانات، اعلانات اورنیوز کانفرنسوں کے ڈھول پیٹتا رہتا ہے بہت سال پہلے کسی دانا کا قول پڑھا تھا۔ قول کا مفہوم یہ تھا کہ اگر آپ خود کو اور اپنے دشمن کو جانتے ہیں تو پھر دشمن کے خلاف جنگ میں آپ کی کامیابی یقینی ہے۔ اگر آپ دشمن کو نہیں جانتے مگر اپنے آپ کو جانتے ہیں تو بھی جنگ میں آپ کی کامیابی کا امکان ہے۔ لیکن اگر آپ نہ خود کو جانتے ہیں، نہ دشمن…

مزید پڑھئے

دین میں کوئی جبر نہیں

ہندو لڑکیاں مشرف بہ اسلام ہوجائیں اور کسی مسلمان لڑکے سے شادی کرلیں تو ہندوستان اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں رہتا۔ دونوں جگہ شور مچتا ہے۔ ظلم ہوگیا، جبر ہوگیا، زبردستی ہوگئی، ہندو لڑکیوں کو بازیاب کرائو، ان کے شوہروں کو پکڑو، انہیں سزا دو۔ ہندوستان میں تو بی جے پی نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ نظریہ گھڑ لیا ہے۔ وہ کہتی ہے مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورغلانے کے لیے Love Jihad سے کام لے رہے ہیں۔ بی جے پی کے رہنما دعویٰ کرتے ہیں کہ مسلمان لڑکوں کو اس سلسلے میں مدارس کے اندر باقاعدہ تربیت…

مزید پڑھئے

انسانی تہذیب کا زوال اور ذرائع ابلاغ

انسانی تہذیب کی تشکیل اور فروغ میں تین چیزوں کا کردار بنیادی اور مرکزی تھا ۔یعنی مذہب ، سیاسی اقتدار اور ادب بالخصوص شاعری ۔ ایک زمانے میں رسالت کا ادارہ’’ ابلاغ عامہ‘‘ کا مرکزی ادارہ تھا ۔ سیاسی اقتدار یا تو مذہب کے تابع تھا یا رسالت اور سیاسی اقتدار یکجائی کی حالت میں موجود ہوتے تھے ۔ مثلاً حضرت دائود ؑ نبی تھے اور سیاسی اقتدار بھی ان کے ہاتھ میں تھا ۔ حضرت سلیمان ؑ بیک وقت رسالت اور اقتدار کے مالک تھے ۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ خاتم الانبیا تھے اس لیے آپ ؐ…

مزید پڑھئے

سیکولرازم کی دہشت گردی

فرانس کے صدر امانوئل مکرون نے ایک ٹویٹ میں ایسا دعویٰ کیا ہے کہ ایسا دعویٰ ایک جاہل مطلق بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے فرمایا ہے۔ Secularism has never killed any one یعنی سیکولرازم نے کبھی کسی کو ہلاک نہیں کیا۔ غور کیا جائے تو اس ٹویٹ کے پس منظر میں اسلام کھڑا ہے اور فرانس کے صدر کہہ رہے ہیں کہ اسلام تو دہشت گردی سکھاتا ہے مگر سیکولرازم نے کبھی دہشت گردی نہیں کی۔ اسلام ’’غیر مہذب‘‘ ہے اور سیکولرازم سراپا ’’تہذیب‘‘ ہے۔ لیکن سیکولرازم کی تاریخ اتنی خون آشام ہے کہ اس کے بیان کے لیے کالم…

مزید پڑھئے

شریف خاندان “ڈیل” کے لیے پھر اسٹیبلشمنٹ کے دَر پر

پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا سیاسی جماعتوں کی اپنی کمزوریوں نے اسٹیبلشمنٹ کو طاقت ور بنایا ہے گزشتہ دو تین ماہ سے میاں نوازشریف کے صحافتی وکیل خورشید ندیم اپنے کالموں میں ایک طوفان اٹھائے ہوئے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ میاں نوازشریف اب انقلابی ہوگئے ہیں۔ اب قومی سیاست کو دو ادوار میں تقسیم کیا جائے گا، ایک وہ دور جب میاں نوازشریف نے ’’انقلابی تقریر‘‘ نہیں کی تھی، دوسرا دور وہ جب میاں صاحب انقلابی تقریر کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ پر بھرپور حملے کرچکے تھے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ اب ملک کی سیاست فیصلہ…

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی، تعصبات اور نظریاتی کشمکش

ملک کے معروف صحافی اور کالم نگار مظہر عباس نے اپنے ایک حالیہ کالم میں جماعت اسلامی اور اس کی سیاست کو موضوع بحث بنایا ہے۔ مظہر عباس نے لکھا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے منظم جماعت ہے اور اس کے اندر ’’خاصی حد تک‘‘ جمہوریت ہے لیکن اس کے باوجود اس کی سیاست میں ایک خلا پایا جاتا ہے۔ اس خلا کے نتیجے میں جماعت اسلامی کو انتخابی کامیابی نہیں مل پاتی۔ مظہر عباس نے لکھا ہے کہ جماعت سے زیادہ انتخابی کامیابی جمعیت علمائے اسلام کو مل جاتی ہے۔ مظہر عباس کے بقول اس کی…

مزید پڑھئے

سیکولر ذہن کی شیطنت

ایک زمانہ تھا کہ شریر بچوں کو محبت سے شیطان کہہ دیا جاتا تھا اور ایک وقت یہ ہے کہ پاکستان کے سیکولر ذہن کو غصے سے شیطان کہنا پڑتا ہے۔ یہ تبدیلی بلاسبب نہیں ہے۔ پاکستان کا سیکولر ذہن ہمارے مذہب، ہماری تہذیب، ہماری تاریخ اور ہماری اقدار کا باغی ہے۔ اسے ہماری ہر چیز میں عیب نظر آتا ہے اور اسے سیکولر نقطہ ٔ نظر میں ہنر کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ طاہر کامران پاکستان کے معروف سیکولر اور لبرل دانش ور ہیں۔ انہیں اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ پر حملوں میں خاص لطف محسوس ہوتا…

مزید پڑھئے

امریکی صدارتی انتخابات کا تماشا اور جمہوریت کا عالمگیر بحران

امریکہ کا انتخابی عمل اپنی مجموعی فضا کے اعتبار سے تیسری دنیا کا ملک نظر آرہا تھا جوبائیڈن امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، مگر امریکہ کے صدارتی انتخابات کا تماشا جاری ہے۔ اس لیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات چوری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا عمل خاتمے سے بہت دور ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جوبائیڈن نے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں، جب کہ ٹرمپ کو صرف 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوسکے…

مزید پڑھئے

پاکستان کا ہولناک ٹیلی ڈراما

ہندوستان کا تفریحی تشخص اگر فلم ہے تو پاکستان کا تفریحی تشخص ٹیلی ڈراما ہے۔ اس ڈرامے کو تشخص عطا کرنے والوں میں اشفاق احمد، سلیم احمد، بانو قدسیہ، حسینہ معین، امجد اسلام امجد، اصغر ندیم سید، نور الہدیٰ شاہ، عبدالقادر جونیجو، فاطمہ ثریا بجیا، حمید کاشمیری اور ڈینس آئزکی کے نام نمایاں ہیں۔ ان افراد نے پاکستان میں ٹیلی ڈرامے کو ٹیلی وژن کی سب سے مقبول صنف بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس صنف کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ پاکستان کا ٹیلی ڈراما بھارت میں اسی طرح دیکھا جاتا ہے جس طرح پاکستان میں بھارت…

مزید پڑھئے