انسان کئی اعتبار سے بہت دلچسپ واقع ہوا ہے۔ اس کے دلچسپ ہونے کی ایک صورت یہ ہے کہ یہ اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر باندھتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا ذمے دار دوسروں کو ٹھیراتا ہے۔ انسان کے اس رجحان میں اس کی بداخلاقی کا پورا منشور پوشیدہ ہے ایسا منشور جو اخلاقیات کے ایک بڑے حصے کو لطیفہ بنا کر رکھ دیتا ہے۔ ایسا لطیفہ جسے سن کر نہ ہنسی آتی ہے نہ رونا بس چھینک آتی ہے۔ کامیابی یا ناکامی کی صورت میں انسان دو حیثیتوں میں اپنا ردِعمل ظاہر کرتا ہے۔ -1 بحیثیت ایک فرد…
معاشیات اور انسانی رشتے
مغربی دنیا کے پیدا کردہ موجودہ زمانے کے بارے میں مشرقی دانشوروں کا ایک عام سا خیال یہ ہے کہ یہ زمانہ انسان اور خدا، اور انسان اور کائنات، اور انسان اور انسان کے قدیم ترین رشتوں کو توڑنے کا زمانہ ہے۔ مغرب کے بہت سے اہل فکر و نظر نے بھی اس بات کی گواہی بڑی شد ومد کے ساتھ دی ہے۔ اس طرح کے تمام لوگ اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ مغربی فلسفہ اور سائنس نے انسان کے ان تمام رشتوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے جو قدیم ترین زمانے سے لے کر…
معاشرے میں مطالعے کا قحط
لوگ جسمانی غذا، اس کی قلت اور اس قلت کے مضمرات کو سمجھتے ہیں، مگر وہ اس حقیقت کا ادراک کرنے میں ناکام ہیں کہ انسان کو جس طرح جسمانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روحانی، ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی غذا بھی درکار ہوتی ہے، اور مطالعہ اس غذا کی فراہمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے قحط پڑتا ہے تو لاکھوں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں اور قحط کی خبر ہر اعتبار سے عالمگیر ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ ظاہر ہے۔ قحط ایک انتہائی غیر معمولی صورتِ حال ہے اور بھوک سے لاکھوں افراد کا ہلاک ہوجانا…
مغرب پر تنقید نہ کرنے والا انسان نہیں شیطان ہے
روزنامہ جنگ کے کالم نگار وجاہت مسعود پچیس تیس سال پہلے کمیونسٹ اور سوویت یونین کے عاشق تھے مگر کمیونزم اور سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے اب وہ امریکا اور اس کے لبرل ازم کے عاشق ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچیس تیس سال پہلے سوویت یونین اور اس کا کمیونزم اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن تھا اور اب مدتوں سے امریکا اور اس کا سیکولر ازم اور لبرل ازم اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ وجاہت مسعود کی اصل دشمنی اسلام اور مسلمانوں…