کمیونزم سے بدتر نظریہ

کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ دنیا میں کبھی کوئی کمیونزم سے بدتر نظریہ بھی آئے گا؟ ذرا دیکھیے تو پولینڈ کے صدر آن زے دُودا کیا کہہ رہے ہیں۔ پولینڈ کے صدر آن زے دُودا نے پولینڈ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ LGBT افراد کا نہیں ایک نظریے کا نام ہے۔ کمیونزم سے بھی زیادہ بدتر نظریے کا۔ بعض لوگ پوچھ سکتے ہیں کہ یہ LGBT کیا بلا ہے؟ اس فقرے میں سب نے اہم لفظ ’’بلا‘‘ ہے۔ LGBT واقعتا ایک بلا ہے۔ اس اصطلاح میں ’’L‘‘ ہم جنس پرست عورت یا ’’Lesbian‘‘ کی…

مزید پڑھئے

ہندوستان اور پاکستان کے حکمران

 پاکستان کے حکمرانوں کو نہ ہندوستان سے دشمنی کرنی آئی نہ دوستی کرنی آئی۔ پاکستان کے حکمران ان دونوں دائروں میں ناکام ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کی دشمنی میں دوستی پوشیدہ ہوتی ہے اور دوستی میں دشمنی چھپی ہوتی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ اس وقت پاک بھارت تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ لیکن روزنامہ جنگ کراچی کی ایک خبر کے مطابق بھارت کو سلامتی کونسل کا بلامقابلہ رکن منتخب کرانے میں پاکستان کی حمایت بھی شامل تھی۔ (روزنامہ جنگ 18 جون 2020 صفحہ 10) عمران خان ایک جانب مودی کو…

مزید پڑھئے

مغربی جمہوریت کا خوفناک ظاہر اور ہولناک باطن

امریکہ، بھارت اور پاکستان کی عملی مثالیں کیا کہتی ہیں؟ آپ کو مغربی جمہوریت کے سومناتھ پر اقبال کے تین مشہورِ زمانہ حملے تو یاد ہوں گے۔ نہیں ہیں تو ہم آپ کو یاد دلا دیتے ہیں۔ اقبال کا پہلا حملہ یہ تھا:۔ جمہوریت اک طرزِ حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے اقبال کا دوسرا حملہ یہ تھا:۔ تُو نے کیا دیکھا نہیں یورپ کا جمہوری نظام چہرہ روشن اندروں چنگیز سے تاریک تر اقبال کا تیسرا حملہ یہ تھا:۔ دیو استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب تُو سمجھتا ہے کہ آزادی کی…

مزید پڑھئے

جاوید چودھری کی ’’مہذب‘‘ اور ’’ترقی یافتہ‘‘ دنیا

پاکستان کے کالم نویسوں کی اکثریت اس اعتبار سے قوم کی غدار ہے کہ انہوں نے وحشیوں اور درندوں کو ’’مہذب‘‘ کھوٹے کو ’’کھرا‘‘ کالے کو ’’سفید‘‘ اور ذلت مآبوں کو ’’عزت مآب‘‘ ثابت کیا ہے۔ اس سے پہلے کے اصل بات شروع ہو ذرا جاوید چودھری کے حالیہ کالم کا یہ اقتباس ملاحظہ فرمالیجیے۔ لکھتے ہیں۔ ’’آپ کو شام کا وہ بچہ یاد ہوگا، والد اسے کمر پر باندھ کر سمندر میں تیر رہا تھا، وہ تیر تیر کر تھک گیا، ہمت ہار گیا اور سمندر میں ڈوب گیا، بچہ اس کی کمر سے نکلا‘ وہ بھی ڈوبا اور…

مزید پڑھئے

انسان کے سہارے اور نفسیاتی مسائل

ماہر نفسیات ریٹائرڈ بریگیڈیئر شعیب احمد نے فرائیڈے اسپیشل کے حالیہ شمارے میں شائع ہونے والے اپنے انٹرویو میں نفسیاتی اور ذہنی مسائل کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی ہیں۔ مثلاً ایک بات انہوں نے یہ کہی ہے کہ ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ رہا ہے۔ معاشرتی وحدت پارہ پارہ ہورہی ہے۔ اس سے ذہنی و نفسیاتی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب والدین جاب کررہے ہیں اور آیائیں بچے پال رہی ہیں۔ ہمارے معاشرتی تعلقات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ ہم کسی کو دل کی بات یا اپنے مسئلے بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ اس سے بھی…

مزید پڑھئے

قائداعظم کے معاشی تصورات کی توہین اور آئی ایم ایف کے پھانسی گھاٹ پر لٹکا پاکستان

تمام سیاسی اور فوجی حکمران ”قائداعظم کے معاشی تصورات کی توہین مجرم“ اور پاکستان کے غدار ہیں قائداعظم نے بی بی سی کے نمائندے ڈونلڈ ایڈورڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا:۔ ۔’’اقتصادی اعتبار سے پاکستان ایک طاقت ور ملک ہوگا‘‘۔ قائداعظم نے کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا:۔ ’’میں آپ کے تحقیقی ادارے کے اس کام کا دلچسپی سے جائزہ لیتا رہوں گا جو وہ بینکاری کے طریقوں کو اسلام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انجام دے گا۔ مغرب نے انسانیت کے لیے ناقابلِ حل مسائل پیدا کردیے ہیں۔ ان…

مزید پڑھئے

کوٹا سسٹم یا ’’کھوٹا سسٹم‘‘؟

سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بڑے طمطراق سے کہا ہے کہ اسلام آباد سندھ کو اپنی کالونی نہ سمجھے۔ آزاد انسان اسی طرح سوچتا ہے مگر آزاد انسان نہ خود کسی کی کالونی بننا پسند کرتا ہے نہ کسی کو اپنی کالونی بنانا پسند کرتا ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو سندھ کے وزیر اعلیٰ آدھے آزاد انسان ہیں۔ یعنی انہیں خود تو اسلام آباد کی کالونی بننا پسند نہیں مگر انہوں نے سندھ کے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کو اپنی کالونی بنایا ہوا ہے۔ سندھ حکومت کہتی ہے کہ اسے 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود…

مزید پڑھئے

لا الٰہ الاالانسان کے بعد مغربی تہذیب کا نیا عقیدہ لا الٰہ الاالمعیشت

مغرب کا خیال یہ تھا کہ کورونا دو چار مہینے کی کہانی ہے۔ مگر کورونا نے ثابت کیا کہ وہ دوچار مہینے کی نہیں، بلکہ سال ڈیڑھ سال، یا اس سے زیادہ کی کہانی ہوسکتی ہے۔ یہاں سے مغرب اور اس کے زیراثر دنیا میں ایک کشمکش پیدا ہوئی۔ اس کشمکش کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ انسان کو بچایا جائے یا معیشت کو؟ انسان کو بچانے کے لیے معیشت کی قربانی دی جائے، یا معیشت کو بچانے کے لیے انسان کی قربانی دی جائے؟ انسانیت کی لاکھوں سال کی تاریخ لاالٰہ الا اللہ کی تاریخ ہے۔ یہ تاریخ اوّل…

مزید پڑھئے

اہل مغرب کی شیطنت تاریخی حقائق کی روشنی میں

سفید فام اہلِ مغرب صرف افراد کو گلا گھونٹ کر نہیں مارتے، انہوں نے قوموں اور تہذیبوں کو بھی گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے ہم نے ایک بار لکھا تھا کہ اگر ہمیں امریکہ اور شیطان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو ہم شیطان کا انتخاب کریں گے۔ یہ محض ’’ایک بات‘‘ نہیں ہے، اس بات کی ایک بہت مضبوط اخلاقی اور علمی دلیل بھی ہے۔ دلیل یہ ہے کہ شیطان کا شیطان ہونا سب پر واضح ہے، مگر امریکہ کا شیطان ہونا سب پر واضح نہیں۔ چناں چہ بہت سے لوگ امریکہ کو مہذب، انسانی…

مزید پڑھئے