مغربی جمہوریت کی ’’اصل‘‘ بھی خراب ہے اور ’’نسل‘‘ بھی خراب ہے۔ مگر پاکستانی جمہوریت کا معاملہ اور بھی سنگین ہے۔ پاکستانی جمہوریت کی ’’اصل‘‘ بھی خراب ہے۔ ’’نسل‘‘ بھی خراب ہے، اور ’’عقل‘‘ بھی خراب ہے۔ جمہوریت کی تعریف یہ ہے کہ عوامی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے ہوتی ہے۔ مگر پاکستان میں جمہوریت پہلے دن سے امریکا مرکز ہے۔ امریکا چاہتا ہے تو ملک میں مارشل لا آجاتا ہے۔ امریکا چاہتا ہے تو جمہوریت بحال ہوجاتی ہے۔ امریکا چاہتا ہے تو انتخابات ہوجاتے ہیں۔ امریکا چاہتا ہے تو انتخابات نہیں ہوتے۔ یہ امریکا کا ایجنڈا…