کرپشن سے بنا پاکستان کا سیاسی نِظام

ہمارا حکمران طبقہ قوم پر ہتھیار اُٹھاتا ہے اور امریکہ اور بھارت کے آگے ہتھیار ڈالتا ہے۔یہ روحانی، ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی کرپشن کی ایک صورت ہے کہنے والے کہتے ہیں پاکستان کا سیاسی نظام کرپشن پر کھڑا ہوا ہے۔ مگر یہ ’’سرسری خیال‘‘ ہے۔ پاکستان کے سیاسی نظام کے بارے میں ’’گہری بات‘‘ یہ ہے کہ پاکستان کا سیاسی نظام کرپشن پر کھڑا ہوا نہیں ہے، کرپشن سے ’’بنا ہوا‘‘ ہے۔ اس کا ڈیزائن کرپشن سے بنا ہے، اس کی اینٹیں کرپشن سے تخلیق ہوئی ہیں، اس کا گارا کرپشن سے وضع ہوا ہے، اس کا فرش کرپشن سے…

مزید پڑھئے

انسانی تاریخ میں خوابوں کا کِردار

غریب ترین قوم وہ ہے جس کی آنکھوں میں کوئی خواب نہیں۔ جو کسی Ideal سے وابستہ نہیں۔ جو اپنے مثالیے کے مطابق دنیا کو بدلنے کی تمنا کیا، خواہش بھی نہیں رکھتی انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خواب سے بڑی انقلابی قوت کا تصور محال ہے۔ خواب مثالیہ ہے، خواب Ideal ہے، خواب امید ہے، خواب میں وہی قوت اور تاثیر ہے جو بارش میں ہوتی ہے۔ بارش سے پہلے تھر لق و دق صحرا کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے، لیکن بارش ہوتے ہی صحرائے تھر میں ہر طرف سبزہ اگ آتا ہے، یہاں تک کہ…

مزید پڑھئے

روزنامہ ڈان میں نکہت ستار کا جہاد اور اجتہاد

سیکولر اور لبرل لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو کھل کر اسلام کا انکار کرتے ہیں، دوسرے وہ جو اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے اسے ’’مشرف بہ مغرب‘‘ کرتے ہیں۔ سیکولر اور لبرل لوگوں کی پہلی قسم خواہ کتنی ہی بدتر تصور کی جاتی ہو مگر وہ اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ کے لیے زیادہ خطرناک نہیں۔ اس لیے کہ ان کا ’’انکار مذہب‘‘ سب پر عیاں ہوتا ہے مگر جو لوگ اسلام کو مشرف بہ مغرب کرتے ہیں ان کو لوگ اسلام کا ’’ہمدرد‘‘ تصور کرتے ہیں۔ حالاں کہ یہ لوگ اسلام کے کھلے…

مزید پڑھئے

کیا امریکہ ایک ناکام ریاست ہے؟

کورونا کی زد میں آتے ہی امریکی معیشت کا پہیہ جام ہوگیا اور صرف دو ماہ میں امریکی معیشت نے ’’تین کروڑ‘‘ افراد کو بے روزگار کردیا کمیونزم کے خاتمے اور سوویت یونین کی تحلیل نے امریکی مدبرین اور دانش وروں کو ساتویں آسمان کی مخلوق بنادیا تھا۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ دانشور فوکو یاما نے End of History کا اعلان کردیا۔ امریکہ کے ممتاز کالم نگار چارلس کرائو ہیمر نے Unipolar Moment یا یک قطبی لمحے پر بھنگڑا ڈال دیا۔ فوکویاما نے تاریخ کے خاتمے کا اعلان کیا تو اس کا مطلب یہ تھا کہ تاریخ کا سفر کمیونزم…

مزید پڑھئے

سندھ کا ہیرو کون؟ محمد بن قاسم یا راجا داہر؟

اسلام دشمن طاقتوں کا وتیرہ ہے کہ وہ اسلام، اسلامی تہذیب اور اسلامی تاریخ کے ’’مسلّمات‘‘ کو بدلنے کی سازش کرتی ہیں۔ ساری دنیا جانتی ہے سندھ محمد بن قاسم کی وجہ سے باب الاسلام کہلاتا ہے اور محمد بن قاسم ہی سندھ کا اصل ہیرو ہے مگر چند روز پیش تر ٹوئٹر پر راجا داہر کو سندھ کا ہیرو اور محمد بن قاسم کو سندھ کا ولن باور کرانے کی مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں بی بی سی نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔ بی بی سی کی ویب سائٹس پر اس حوالے سے جو مواد ڈالا گیا اس…

مزید پڑھئے

جاوید چودھری کامذہبی تعبیر پر حملہ

جاوید چودھری اگر کسی کمیونسٹ ریاست میں ہوتے اور وہ کمیونزم کی بنیادوں پر ویسے ہی حملے کررہے ہوتے جیسے حملے وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہوئے اسلام کی بنیادوں پر کررہے ہیں تو کمیونسٹ ریاست ان کی تکہ بوٹی کر ڈالتی۔ جاوید چودھری اگر امریکا اور یورپ میں آزادی، جمہوریت اور مساوات پر ویسی ہی سنگ زنی کریں جیسی سنگ زنی وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہوئے اسلام پر کررہے ہیں تو وہ زندگی بھر کے لیے جیل میں ڈال دیے جاتے۔ مگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی بنیادوں پر حملے کرنے کے حوالے سے سب…

مزید پڑھئے

اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کی آگ میں جلتا ہوا ہندوستان

پوری انسانیت کی تاریخ ہمارے سامنے ہے۔ اس تاریخ میں کبھی کسی قوم نے بیماری کو ’’جہاد‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ قرار نہ دیا، مگر ہندوستان کا پورا ہندو سماج مسلمانوں کے حوالے سے ’’کورونا جہاد‘‘ اور’’کورونا دہشت گردی‘‘ کے نعرے بلند کررہا ہے ہندوستان مدتوں سے ’’معکوس ارتقا‘‘ یا Regressive evolution کی زد میں ہے۔ مسلمانوں کے ایک ہزار سال کا جنوبی ایشیا ’’بھارت‘‘ تھا۔ انگریزوں کا جنوبی ایشیا ’’انڈیا‘‘ تھا۔ مگر گزشتہ 72 سال سے اب تک کا بھارت صرف ’’ہندوستان‘‘ ہے۔ ہزاروں سال پہلے کا بھارت ’’رام‘‘ کا بھارت تھا، مگر مودی کا ہندوستان ’’راون‘‘ کا ہندوستان ہے۔…

مزید پڑھئے

قائد اعظم‘ جنرل امجد شعیب اور ہندوستان کے مسلمان

اس سے قبل کے زیر بحث مسئلے پر گفتگو کا آغاز ہو اور جنرل (ر) امجد شعیب تاریخی حقائق کے روبرو آئیں یہ جان لیجیے کہ ہوا کیا ہے۔ جیو نیوز کا ایک پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ ہے۔ اس پروگرام کے میزبان منیب فاروق ہیں۔ 28 اپریل 2020ء کے پروگرام میں منیب فاروق نے ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب سے ہندوستان کے مسلمانوں کی حالت زار پر ایک سوال کیا۔ جنرل امجد نے اس سوال کا ایک تفصیلی جواب دیا۔ سوال یہ تھا۔ ’’اچھا جنرل صاحب Towards the end یہ بتادیں کہ پاکستان اس میں کیا کرسکتا ہے۔ بھارت کے مسلمانوں…

مزید پڑھئے

کورونا وائرس کے بعد کی دنیا

کیا مغرب کی بالادستی ختم ہونے والی ہے؟ دنیا اب ایک بہت بڑی ’’انہونی‘‘ کے دور میں داخل ہوچکی ہے۔ یہ ایسی انہونی ہے جسے آج یا کل ’’ہونا‘‘ ہی تھا اقبال نے کہا تھا: قومیں شاعروں کے دل میں پیدا ہوتی ہیں اور سیاست دانوں کے ہاتھوں میں فروغ پاتی اور دم توڑتی ہیں۔ اقبال کی نظر میں شاعر کا بڑا مقام ہے۔ اقبال کی نگاہ میں وہ ’’ دانائے راز‘‘ ہے، ’’دیدہ بینائے قوم‘‘ ہے۔ چنانچہ یہ حیرت کی بات نہیں کہ مسلم برصغیر میں مغربی تہذیب کی سب سے شدید مزاحمت تین شاعروں نے کی، یعنی اکبر…

مزید پڑھئے

انسان اور سرمایہ دارانہ نظام

مغرب کے ممتاز ماہر نفسیات سگمنڈ فرائیڈ نے سرمایہ دارانہ نظام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نظام میں کوئی شخص اپنی نفسیاتی صحت کو برقرار نہیں رکھ سکتا اور اگر ایک بار وہ نفسیاتی عارضے کا شکار ہوجائے تو پھر اس کا دوبارہ مکمل طور پر صحت یاب ہونا ممکن نہیں۔ انگریزی کے ممتاز شاعر اور ادیب ایزرا پاونڈ کا ایک معرکہ آرا فقرہ یاد آگیا۔ ایزرا پاونڈ نے کہا ہے کہ تاج محل کوئی ایسی قوم ہی بنا سکتی تھی جو سود نہ کھاتی ہو۔ یہاں یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ سود سرمایہ دارانہ نظام…

مزید پڑھئے