ترقی پسندی؟ کون سی ترقی پسندی؟

سلیم احمد نے کہا تھا۔ سلیم میرے حریفوں میں یہ خرابی ہے کہ جھوٹ بولتے ہیں اور خراب لکھتے ہیں سلیم احمد کو جاننے والوں کو معلوم ہے کہ سلیم احمد کے 99 فی صد حریف یا تو ترقی پسند تھے یا جدیدیے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ سلیم احمد نے ترقی پسندوں اور جدیدیوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور خراب لکھتے ہیں۔ بدقسمتی سے سلیم احمد کا یہ خیال غلط نہیں۔ ہم نے خود شعوری زندگی میں یہی دیکھا کہ ترقی پسند اور جدیدیے جی بھر کر جھوٹ بولتے ہیں۔ خراب لکھنے…

مزید پڑھئے

کورونا کے آئینے میں اُمّتِ مُسلمہ کی اجتماعی اور روحانی ناکامی کا عکس

بڑے چیلنج بڑے پیمانے پر رائے سازی کادر کھولتے ہیں۔ بدقسمتی سے امت کے حکمرانوں، علماء اور دانش وروں نے کورونا کے چیلنج کے حوالے سے رائے سازی کا کوئی در وا نہیں کیا کو ر ونا وائرس کی عالمگیر وبا صرف مغرب کے لیے آئینہ نہیں ہے، یہ وبا امتِ مسلمہ کے لیے بھی آئینہ ہے۔ اس آئینے میں کورونا کے حوالے سے امتِ مسلمہ کی اجتماعی روحانی ناکامی کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ ناکامی کیا ہے؟ ہر دین، ہر فلسفے اور ہر نظامِ حیات کے کچھ اساسی تصورات اور کچھ بنیادی ذرائع یا Sources ہوتے ہیں،…

مزید پڑھئے

پاکستان میں غلامی اور تعصب کی نفسیات

کبھی کبھی ایک چھوٹی سی بات، ایک چھوٹے سے واقعے اور ایک چھوٹی سی خبر میں پوری داستان چھپی ہوتی ہے۔ ذرا روزنامہ جنگ کراچی میں شائع ہونے والی یہ چھوٹی سی خبر ملاحظہ کیجیے۔ خبر کی سرخی ہے۔ ’’عمران خان حکومت کے 12ہزار روپے بھی بے نظیر کا نام نہ مٹاسکے‘‘۔ خبر یہ ہے۔ ’’عمران خان حکومت کے 12 ہزار روپے بھی بے نظیر کا نام نہ مٹاسکے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے احساس کفالت پروگرام مکلی سینٹر پر مستحق خواتین سے خطاب کے بعد سینٹر کا معائنہ کیا تو انہیں دلچسپ صورت حال کا سامنا…

مزید پڑھئے

پوپ کا سیکولر ازم اور مغرب پرستی

 پوپ فرانسس کے ’’سیکولرازم‘‘ اور ’’مغرب پرستی‘‘ نے ہمیں ششدر کردیا۔ پوپ اور سیکولرازم؟ پوپ اور مغرب پرستی؟، حیران نہ ہوں پوپ کا بیان ملاحظہ فرمائیں۔ روزنامہ جنگ کراچی کی خبر کے مطابق ’’کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ’’انسانوں‘‘ کی جانب سے دنیا کو بگاڑنے اور چیزوں کی قدر نہ کرنے پر ’’قدرت‘‘ کا ردِعمل ہوسکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ کورونا وائرس ’’قدرت‘‘ کا غصہ ہے یا نہیں مگر حالات سے لگتا ہے کہ قدرت کا ردعمل…

مزید پڑھئے

نامعلوم‘‘ کا خوف اور مغرب

کورنا نے مغرب کے تمام بُت توڑدیے مغر بی دنیا گزشتہ دو تین صدیوں بالخصوص گزشتہ سو سال سے ’’نامعلوم‘‘ کے خوف میں مبتلا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ اس بات کو سمجھنے کے لیے بعض بنیادی تصورات کا تذکرہ ناگزیر ہے۔ خدا مرکز زندگی اور خدا مرکز کائنات کی ہر چیز ’’معلوم‘‘ ہوتی ہے۔ اس دائرے میں انسان جانتا ہے کہ خدا کن باتوں سے خوش، اور کن باتوں سے ناخوش ہوتا ہے۔ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ خدا کن باتوں پر انعام دیتا ہے اور کن باتوں پر سزا دیتا ہے۔ مذہب کے دائرے میں زندگی بسر کرنے…

مزید پڑھئے

افراد، معاشرہ اور ریاست

سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن دس بارہ سال پہلے ایک بات تواتر کے ساتھ کہا کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے نجی شعبے میں ہورہا ہے۔ سرکاری شعبے یا ریاست ہر چیز سے بری الذمہ ہوگئی ہے۔ سید صاحب کی یہ بات دس بارہ سال پہلے بھی درست تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کا درست ہونا مزید عیاں ہوتا چلا گیا۔ تاریخی اور تہذیبی معنوں میں مسلمانوں کے تین سہارے تھے۔ ریاست، معاشرہ اور فرد۔ اقبال نے اس تناظر میں اورنگ زیب عالمگیر کو برصغیر میں مسلم تہذیب…

مزید پڑھئے

کورونا کی عالمگیریت کا سوال؟

جدید دنیا اپنے روحانی وجود اور اخلاقی جواز سے محروم؟۔ جرمن ادیب ٹامس مان نے کہا تھا کہ بیسویں صدی میں انسانی تقدیر سیاسی اصطلاحوں میں لکھی جائے گی۔ ٹامس مان کی یہ پیشگوئی سو فیصد درست ثابت ہوئی۔ ٹامس مان کی بات کے درست ہونے کئی بڑی بڑی شہادتیں موجود ہیں۔ بیسویں صدی انقلابات کی صدی تھی۔ اب صدی میں روس، چین اور ایران میں انقلاب آیا اور انقلاب مخصوص معنوں میں ایک سیاسی حقیقت ہے۔ بیسویں صدی دع عالمی جنگوں کی صدی ہے اور جنگ ایک اعتبار سے سیاسی مسئلہ ہے۔ بیسویں صدی میں نوآبادیاتی نظام منہدم ہوا…

مزید پڑھئے

مجنوں کے سوا کس سے اٹھی منّتِ دیدار؟

انتخابی کامیابی، عوامی مقبولیت اور سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی تعداد کے اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کی بڑی جماعتیں چار ہیں: نواز لیگ، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا نام کہیں آتا ہی نہیں۔ چناں چہ جماعت اسلامی کو ملک کی ’’چھوٹی جماعت‘‘ باور کرایا جاتا ہے۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ پاکستان پر جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو جماعت اسلامی مال دار جماعت بن کر اُبھرتی ہے۔ اتنی بڑی، اتنی مقبول اور اتنی مال دار کہ نواز لیگ، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم…

مزید پڑھئے

مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟

مسلم دنیا بالخصوص پاکستان کے بعض لوگوں میں ’’نظریہ ٔ سازش‘‘ بہت مقبول ہے۔ یہ لوگ نظریہ ٔ سازش کا اتنا ذکر کرتے ہیں جیسے نظریہ ٔ سازش نظریہ نہ ہو کوئی ’’عقیدہ‘‘ ہو۔ یہ لوگ نظریہ ٔ سازش کھاتے ہیں، نظریہ ٔ سازش پیتے ہیں، نظریہ ٔ سازش اوڑھتے ہیں، نظریہ ٔ سازش بچھاتے ہیں، نظریہ ٔ سازش فروخت کرتے ہیں۔ اس تناظر میں دیکھا جائے تو کچھ لوگوں کے لیے نظریہ ٔ سازش ایک نفسیاتی مرض کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہم کہیں نظریہ ٔ سازش کو تواتر کے ساتھ جلوہ افروز دیکھتے ہیں تو ہمیں مغرب کے ممتاز…

مزید پڑھئے

حکمران، ذرائع ابلاغ اور قومی کردار

 بڑے رہنمائوں کی ایک پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہ بھیڑ کو قوم بنا دیتے ہیں۔ اس کے برعکس چھوٹے رہنمائوں کی ایک شناخت یہ ہوتی ہے کہ وہ قوم کو بھی بھیڑ میں ڈھال دیتے ہیں۔ قائداعظم بڑے رہنما تھے انہوں نے برصغیر کے بکھرے ہوئے مسلمانوں کو دیکھتے ہی دیکھتے ایک قوم بنادیا۔ اس کے برعکس جرنیلوں، شریفوں اور بھٹوئوں کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے قوم کو ایک ہجوم میں تبدیل کیا ہوا ہے۔ اس کا تازہ ترین ثبوت یہ ہے کہ حکمران ہی نہیں ذرائع ابلاغ بھی لاک ڈائون کے دوران یہ شکایت کرتے نظر…

مزید پڑھئے