ہندوستان دوبارہ ٹوٹنے والا ہے؟۔ ۔1940ء میں سوال 6 کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا تھا۔ آج بھارت میں یہ سوال 20 کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا ہے اند را گاندھی نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد کہا تھا کہ ہم نے دو قومی نظریے کو خلیج بنگال میں غرق کردیا ہے۔ یہ بات محدود معنوں میں درست اور دو قومی نظریے کے وسیع تر سیاق و سباق میں غلط تھی۔ اس کا ٹھوس اور ناقابلِ تردید ثبوت یہ ہے کہ اِس وقت خود بھارت کی ہندو قیادت نے پورے جنوبی ایشیا میں دو قومی اور ایک قومی نظریے کی کشمکش کو…
پاکستان کے نوجوان اور تعلیم و تربیت کا بحران
ریاست، والدین اور اساتذہ کیا کررہے ہیں؟۔ پو ر ی انسانی تاریخ میں نوجوانوں کا کردار بنیادی رہا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ابتدائی مرحلے میں ایمان لانے والوں کی عظیم اکثریت نوجوانوں اور غریبوں پر مشتمل تھی۔ نوجوانوں اور غریبوں میں قدرِ مشترک یہ ہے کہ نوجوانوں اور غریبوں کی سماجی، معاشی، قبائلی یا طبقاتی اَنا یا تو ہوتی ہی نہیں، یا ہوتی ہے تو اتنی کمزور کہ وہ حقیقت اور انسان کے درمیان پردہ نہیں بنتی۔ یہی وجہ تھی کہ مکی زندگی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے کا شعور نوجوانوں…
آزاد پاکستان‘‘ میں’’غلامی‘‘ کا ہولناک تجربہ۔ فکر ِاقبال کیا کہتی ہے؟
اقبال کی فکر کو معیار بنایا جائے تو پاکستان ’’دل‘‘ کی علامت تھا مگر پاکستان کے فوجی اور سول حکمرانوں نے اسے ’’شکم‘‘ اور ’’مادی اسباب‘‘ کا استعارہ بنادیا ہر مسلمان پیدائشی طور پر ’’آزاد انسان‘‘ ہوتا ہے۔ وہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے سوا کسی کا ’’غلام‘‘ نہیں ہوسکتا۔ نہ ’’امریکہ‘‘ کا، نہ ’’یورپ‘‘ کا، نہ ’’فوجی اسٹیبلشمنٹ‘‘ کا، نہ ’’سول اسٹیبلشمنٹ‘‘ کا، نہ ’’سرمایہ داری‘‘ کا، نہ ’’سوشلزم‘‘ کا، نہ ’’لبرل ازم‘‘ کا، نہ ’’سیکولر ازم کا، نہ ’’شریفوں‘‘ کا، نہ ’’زرداریوں‘‘ کا، نہ ’’بھٹوز‘‘ کا، نہ ’’الطافوں‘‘ کا، نہ ’’عمرانوں‘‘ کا، نہ ’’پنجابیت‘‘ کا، نہ ’’مہاجریت‘‘…
ہم سب “سلیکٹڈ” ہیں، نواز لیگ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم کا اعلان
پاکستانی سیاست کے ’’ڈانسنگ فلور‘‘ پر فوجی بالادستی اور سول بالادستی کا ’’مشترکہ رقص‘‘ یہ زیادہ پرانی بات نہیں کہ عمران خان نوازشریف اور آصف علی زرداری کو ’’ڈاکو‘‘ قرار دے رہے تھے، اور نواز لیگ اور پیپلزپارٹی عمران خان کو ’’سلیکٹڈ‘‘ ہونے کا طعنہ دے رہی تھیں۔ میاں نوازشریف کا ارشاد تھا کہ ’’خلائی مخلوق‘‘ ان کے تعاقب میں ہے۔ اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ میاں نوازشریف ’’گاڈ فادر‘‘ اور ’’سسلین مافیا‘‘ ہیں۔ مگر اب اچانک آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے نواز لیگ، پیپلزپارٹی، تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم قانون سازی پر اس طرح…
پاکستان کا ہولناک نظریاتی بحران اسباب کیا ہیں؟
پاکستان کے فوجی اور سول حکمرانوں نے پاکستان کو ’’بحرانوں کی سرزمین‘‘ بنا دیا ہے۔ پاکستان میں سیاسی بحرن ہے۔ سماجی بحران ہے۔ معاشی بحران ہے۔ تعلیمی بحران ہے۔ اخلاقی بحران ہے۔ آئینی بحران ہے۔ طبی بحران ہے۔ صحت و صفائی کا بحران ہے۔ کراچی ملک کا سب سے بڑا، سب سے جدید اور ملک کو سب سے زیادہ وسائل مہیا کرنے والا شہر ہے۔ لیکن اس شہر میں ٹرانسپورٹ کا بحران ہے۔ پانی کا بحران ہے۔ شاہراہوں کی ٹوٹ پھوٹ کا بحران ہے۔ نکاسی آب کے نظام کا بحران ہے۔ حد یہ ہے کہ پاکستان کا حکمران طبقہ کراچی…