صحافی کا سوال تھا: ”جون کا مہینہ، دوپہر کا وقت اور لاہور کی آگ اُگلتی سڑکیں …… اس شدت کی گرمی میں ”عوامی مارچ“؟ کون آپ کے ساتھ نکلے گا؟“ مردِ درویش، مردِ حق، سینیٹر سراج الحق کا جواب تھا: ”ہم جس نبی محترمؐ کے پیروکار ہیں، انہوں نے اپنے جاں نثار صحابہؓ کے ہمراہ جنگِ تبوک میں اس سے بھی زیادہ شدید گرمی اور مشکل تر حالات میں دشمن کا مقابلہ کیا تھا، ہم ان کی اطاعت کا جذبہ لیے، ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اجر و ثواب کی نیت کے ساتھ میدان میں…
آئی سی سی ورلڈ کپ ۔ ۔ پاکستانی ٹیم تنقید کی زد میں
سید وزیر علی قادری 12ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30مئی 2019ء سے ہوچکا ہے اور ٹورنامنٹ میں شامل 10کی 10ٹیمیں کم از کم 9میچوں میں سے 4میچ کھیل چکی ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی ان ٹیموں میں شامل ہے، جس نے 5میچ کھیل لیے ہیں اور اب چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 23جون کو کھیلا جائے گا۔ اب تک پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا، ہے جس کی وجہ سے اس کو 2پوائنٹس مل گئے، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کے کھاتے میں ایک پوائنٹ ڈال دیا…
محمد مرسی شہید کا قول
لا تقتلوا اسود بلادکم فتاکلکم کلاب اعداءکم اپنے ملک کے شیروں کو قتل نہ کرو ، ورنہ تمہارے دشمنوں کے کتے تمہیں کھا جائیں گے۔ —- – – – – – – – – – – – – احمد شاہ ابدالی ایک مرتبہ مشہور فاتح سلطان احمد شاہ ابدالی نے عید کی نماز مسجد وزیر خان لاہور میں ادا کی۔ یہ لاہور کی قدیم ترین مسجد ہے اور آج بھی موجود ہے۔ مولوی محمد رمضان نے نماز پڑھائی۔ نماز کے بعد خطبے میں مولوی محمد رمضان نے احمد شاہ ابدالی کو امامِ عادل کہا اور انگلی سے اس کی جانب…
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہب کو “تفریح” اور تفریح کو “مذہب” بنانے کا تماشا
جو معاشرہ اس صورت حال کو برداشت کررہا ہے اُس کے مذہب، اس کی تہذیب، اس کی اخلاقیات اور اس کے علم میں یقیناً کوئی نہ کوئی بڑا نقص پیدا ہوچکا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی یہ عزت ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقے اور ذرائع ابلاغ نے مذہب کو ’’تفریح‘‘ اور تفریح کو ’’مذہب‘‘ بنادیا ہے۔ قرآن مجید فرقانِ حمید کہتا ہے کہ یہ دنیا کی زندگی تو ایک دھوکا یا Smoke Screen ہے۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اگر دنیا کی پوری زندگی کھیل تماشا ہے تو خود کھیل تماشے یا تفریح کا اسلامی تہذیب میں…
ایسٹ انڈیا کمپنی سے آئی ایم ایف تک، مغربی اقوام کی لوٹ مار کی ہولناک اور شرمناک تاریخ
جدید مغربی تہذیب دنیا کی واحد تہذیب ہے جس کا اپنے بارے میں کیا گیا ہر دعویٰ جھوٹاہے۔ جدید مغرب خود کو ’’مہذب‘‘ کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ بدتہذیبی سے بھری ہوئی ہے۔ جدید مغرب خود کو ایمان دار کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ لوٹ مار سے اٹی ہوئی ہے۔ جدید مغرب انسانی آزادی کو پوجتا ہے، مگر جدید مغرب کی تاریخ دوسری اقوام کو مسلسل غلام بنانے کی تاریخ ہے۔ مغرب خود کو ’’عقل پرست‘‘ یا Rational کہتا ہے، مگر مغرب سے زیادہ Irrational کوئی نہیں۔ مغرب خودکو جمہوریت پسند کہتا ہے، مگر مغرب مسلم…
عمران خان کی ’’لاپتا‘‘ حکومت
سوال یہ ہے کہ اگر عمران خان کی سول حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں ہے تو کسی جمہوری تجربے، انتخابات کے نظام اور حکومت کے قیام کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اب تک تو مسئلہ صرف ’’لاپتا افراد‘‘ کا تھا، مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت بھی ’’لاپتا‘‘ ہوگئی ہے۔ اس کا تازہ ترین ثبوت آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کی تازہ ترین پریس کانفرنس ہے۔ انہوں نے اپنی نیوز کانفرنس میں منظور پشتین اور ان کی پی ٹی ایم پر بات کی، بلکہ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ…
جماعت اسلامی کا قیام مولانا مودودی کی زبانی
جماعت اسلامی کے بارے میں اب ’’پرائے‘‘ ہی نہیں ’’اپنے‘‘ بھی یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ جماعت اسلامی دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرح کی پارٹی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا پس منظر، محرک اور نصب العین اتنا مختلف ہے کہ اسے کسی دوسری جماعت کی طرح سمجھنا جہالت بھی ہے اور حماقت بھی۔ عام طور پر جماعتوں کے قیام کے محرکات کو تاریخ میں تلاش کیا جاتا ہے، مگر اتفاق سے مفکرِ اسلام اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودیؒ کی ایک ایسی تقریر موجود ہے جس میں مولانا نے جماعت…
عمران خان کی حکومت
سوال یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے برپا کیے ہوئے ’’سیاسی کلچر‘‘، اسٹیبلشمنٹ کی پیدا کردہ ’’سیاسی قیادت‘‘، اور اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق کردہ ’’سیاسی جماعتوں‘‘ اور خوداسٹیبلشمنٹ کی ناکامی کا سبب کیا ہے؟ عمران خان اور اُن کی حکومت کو ایک فقرے میں بیان کرنا ہو تو اس سے بہتر فقرہ کوئی نہیں ہوسکتا: ’’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے‘‘۔ عمران خان اور اُن کی حکومت کی ’’عزت افزائی‘‘ مقصود ہو تو غالب کا ایک شعر یاد کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ غالب نے کہا ہے: ہاں، کھائیو مت فریبِ ہستی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے عمران…
مغربی اسلام ایک ہاتھ میں نماز، دوسرے ہاتھ میں ہم جنس پرستی سرپر سیکولر ازم کا تاج
مغرب کے پالیسی ساز برطانوی جریدے “دی اکنامسٹ” کے مضمون کا ایک تجزیہ ایک ہزار سال سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مغرب کی حکمت عملی یہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو فنا کردو، یا ان کو اس طرح بدل دو کہ اسلام، اسلام نہ رہے اور مسلمان، مسلمان نہ رہیں۔ بسا اوقات مغرب نے اسلام اور مسلمانوں کو بیک وقت کچلا بھی ہے اور بدلا بھی ہے۔ 1095ء میں پوپ اُربن دوئم نے صلیبی جنگوں کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو فنا کرنے کی سازش کی تھی۔ نوآبادیاتی دور میں مغربی طاقتوں نے مسلمانوں کو مارا بھی…
پاکستانی حکمرانوں کی ہمہ گیر ناکامی
پاکستان ایک ’’نظریاتی تاج محل‘‘ تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے ایک ’’نظریاتی جھگی‘‘ میں تبدیل کردیا۔ قائداعظم نے ہمیں ’’پورا پاکستان‘‘ دیا تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے ’’آدھا پاکستان‘‘ بنادیا۔ پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی امکانات کی گنگا تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے سیاسی، معاشی اور سماجی ’’اندیشوں کی جمنا‘‘ میں ڈھال دیا۔ قائداعظم کی ’’کامیابی‘‘ ہمہ گیر تھی، پاکستان کے حکمران طبقے کی ’’ناکامی‘‘ ہمہ گیر ہے۔ پاکستان کے ’’نظریاتی تاج محل‘‘ ہونے کی بات مذاق نہیں۔ 20 ویں صدی میں قوم کی تعریف نسل، زبان اور جغرافیے سے متعین ہورہی تھی اور…