مذہب، جمہوریت اور بلاول کی تعلیم و تربیت

پاکستان کے اکثر سیاست دانوں کے بیانات پڑھ کر خیال آتا ہے کہ یہ سیاست دان نہیں۔ Stunted children ہیں۔ کم روحانی، اخلاقی اور ذہنی غذا کی وجہ سے ان کا روحانی، اخلاقی اور ذہنی ارتقا نہیں ہوسکا۔ اس کی تازہ ترین مثال آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمن اور بلاول زرداری کی گفتگو ہے۔ اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیے میں اس بات کا اضافہ چاہتے تھے کہ عمران خان نے حال ہی میں توہین صحابہؓ کا ارتکاب کیا ہے۔ خبر کے مطابق بلاول زرداری نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ…

مزید پڑھئے

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر کی مارکٹنگ

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر یا لا مذہبیت کی مارکٹنگ کے امکانات کتنے ہیں؟ پاکستان کے انگریزی اور اردو اخبارات کو توجہ سے پڑھنے والا ہر شخص اس سوال کا ایک ہی جواب دے گا اور وہ یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کفر یا مذہبیت کی مارکٹنگ کے روشن امکانات موجود ہیں۔ ابھی کچھ عرصہ قبل جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں حسن نثار نے صاف کہا کہ پردے کے احکامات صرف امہات المومنین کے لیے تھے۔ یعنی عام مسلمان خواتین پر ان احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اصول ہے قرآن کے جزو کا انکار کُل کا انکار ہے…

مزید پڑھئے

تبصرہ کتب : مرقع نستعلیق لاہوری

کتاب : مرقع نستعلیق لاہوری (رنگین) ۔ مصنف و مرتب : خطاط خالد محمود صدیقی صفحات : 50 قیمت : 500روپے ناشر: کیلی گرافرز ایسوسی ایشن آف پاکستان 2-S گلبرگ II ،دبستانِ اقبال لاہور فون نمبر:042-32802464 0300-0460405 :ای میل [email protected] :ویب گاہ www.khatateen.org ناشرکے علاوہ درج ذیل پتوں سے بھی دستیاب ہے کتاب سرائے اردو بازار لاہور۔ اسلامک پبلی کیشنر منصورہ۔ مکتبہ معارفِ اسلامی منصورہ لاہور۔ دارالسلام، لوئر مال سیکریٹریٹ اسٹاپ لاہور۔ فضلی بک سپر مارکیٹ اردو بازار کراچی۔ دارالسلام طارق روڈ پی ای سی ایچ ایس نزد سندھ لیب کراچی۔ دارالسلامُ غزنی اسٹریٹ اردو بازار لاہور۔ اردو بازار گوجرانوالہ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔…

مزید پڑھئے

محبت اور نفرت کے جذبات

انسان کا طبیعی وجود ریاضی اور سائنس کے اصولوں پر ہے، لیکن اس کا جذباتی وجود کسی حساب کتاب یا کسی فارمولے کے تحت نہیں ہے۔ اظہارِ جذبات میں ایک فرد کا رویہ دوسرے سے مختلف اور متضاد بھی ہوسکتا ہے۔ طبیعی وجود کے لیے صحت کے اصول ہیں، جسمانی ورزشیں ہیں۔ اس طرح جذباتی وجود کو صحت مند بنانے کے لیے کچھ اصولوں کی پابندی اور کچھ مشقوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ ہمیں ہمارا دین فراہم کرتا ہے۔ اگر انسان کے جذباتی وجود کو تہذیب اور شائستگی کے آداب نہ سکھائے جائیں تو انسان اور حیوان میں…

مزید پڑھئے

آئی سی سی ورلڈ کپ۔ پاکستانی ٹیم تنقید کی زد میں

سید وزیر علی قادری 12ویں آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 30مئی 2019ء سے ہوچکا ہے اور ٹورنامنٹ میں شامل 10کی 10ٹیمیں کم از کم 9میچوں میں سے 4میچ کھیل چکی ہیں۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھی ان ٹیموں میں شامل ہے، جس نے 5میچ کھیل لیے ہیں اور اب چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 23جون کو کھیلا جائے گا۔ اب تک پاکستان نے صرف ایک میچ جیتا، ہے جس کی وجہ سے اس کو 2پوائنٹس مل گئے، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا جس کی وجہ سے اس کے کھاتے میں ایک پوائنٹ ڈال دیا…

مزید پڑھئے

اللہ کی رحمت و مغفرت

مولانا مجیب اللہ ندوی رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ رات میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ دن کا خطا کار توبہ کر لے اور دن میں اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ رات کا گناہ گار توبہ کر لے۔ اور اس کی یہ رحمت و مغفرت اس وقت تک ہے جب تک سورج مغرب سے نہ نکلے۔‘‘ بندے کے اپنے مقام کے لحاظ سے یہ بات انتہائی غلط ہے کہ وہ اللہ کی نافرمانی کرے اور اسی لیے بندے کی نافرمانی اللہ کو مبغوض اور سخت مبغوض ہے، اس کے باوجود نہ تو اللہ انسان…

مزید پڑھئے

اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا حکم سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ

’’اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! تم اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے اعمال کو برباد نہ کرلو‘‘۔ (محمد47:33) باَلفاظِ دیگر اعمال کے نافع اور نتیجہ خیز ہونے کا سارا انحصار اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت پر ہے۔ اطاعت سے منحرف ہوجانے کے بعد کوئی عمل بھی عملِ خیر نہیں رہتا کہ آدمی اس پر کوئی اجر پانے کا مستحق ہوسکے۔ (تفہیم القرآن، پنجم، ص30، محمد، حاشیہ40) ]سورۃ النساء میں اس کی مزید وضاحت کی گئی ہے[ ’’ اے لوگو، جو ایمان لائے ہو! اطاعت کرو اللہ تعالیٰ کی اور اطاعت کرو رسولؐ…

مزید پڑھئے

کلام اقبال : اے پیر حرم

اے پیر حرم رسم و رہِ خانقہی چھوڑ مقصود سمجھ میری نوائے سحری کا اللہ رکھے تیرے جوانوں کو سلامت دے ان کو سبق خود شکنی، خود نگری کا تُو ان کو سکھا خارہ شگافی کے طریقے مغرب نے سکھایا انہیں فن شیشہ گری کا دل توڑ گئی ان کا دو صدیوں کی غلامی دارو کوئی سوچ اس کی پریشاں نظری کا کہہ جاتا ہوں میں زورِ جنوں میں ترے اسرار مجھ کو بھی صلہ دے مری آشفتہ سری کا خودشکنی: لفظی معنی اپنے آپ کو توڑنا۔ مراد یہ ہے کہ انسان کبر و غرور سے پاک ہوجائے اور اپنے…

مزید پڑھئے

حجۃ الاسلام امام غزالی ؒ

[پروفیسر عبدالجبار شاکر] حجۃ الاسلام، زین الدین ابو حامد محمد ابن محمد الطوسی الشافعی عالمِ اسلام کے سب سے بدیع الخیال مفکر اور فلسفی ہیں۔ وہ طوس میں 450ھ/ 1058ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدا میں طوس میں، پھر نیشا پور میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں امام الحرمین ابوالمعالی عبدالملک جوینی کے حلقۂ درس میں شرکت کی۔ یہاں پر صوفیانہ ماحول میں رہنے کے باوجود باقاعدہ صوفی نہ بنے، بلکہ فقہی موشگافیوں کی طرف توجہ زیادہ تھی۔ نیشاپور سے وہ سلجوقی وزیر نظام الملک کے دربار میں پہنچے اور 484ھ تک علما اور فقہا کی اس جماعت میں شریک رہے، جو…

مزید پڑھئے

سید ابوالاعلیٰ مودودی کی اہم کتابیں احمد جاوید کی نظر میں

میرا بنیادی رجحان اور پسندیدہ موضوع تو شاعری اور مذہب کا مطالعہ ہی ہے—- ساری اردو شاعری اور تمام بڑی فارسی شاعری، کچھ عالمی شاعری۔ لیکن میری شخصیت و فکر پر جو اثرات ہیں وہ دینی لحاظ سے مولانا اشرف علی تھانوی اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے ہیں۔ مولانا مودودی صاحب کو اس زمانے میں اس لیے بہت زیادہ پڑھا کہ سلیم احمد کی رائے ان کے بارے میں بہت اچھی تھی۔ مولانا مودودی صاحب کی کتابوں میں ”قرآن کی چار بنیادی اصطلاحیں“ اہم ترین اور بنیادی کتاب ہے جس میں ان کی پوری فکر اور تصورِ دین سمجھ…

مزید پڑھئے