انسانی فکر کی تاریخ میں مولانا مودودیؒ واحد مفکر ہیں جنہوں نے دو فکری نظاموں اور ان سے پیدا ہونے والے تجربے کی موت کا اعلان کیا۔ اور یہ اعلان ایک صدی پہلے ہی حقیقت بن کر سامنے آگیا۔ لیکن مولانا مودودیؒ نے کہا کیا تھا؟ مولانا مودودیؒ نے 30 دسمبر 1946ء کے روز سیالکوٹ کے قریب مراد پور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا: ’’ایک وقت وہ آئے گا جب کمیونزم خود ماسکو میں اپنے بچائو کے لیے پریشان ہوگا۔ سرمایہ دارانہ ڈیموکریسی خود واشنگٹن اور نیویارک میں اپنے تحفظ کے لیے لرزہ براندام ہوگی۔ مادہ…
امت ِمسلمہ اور قیادت کا زوال
سلیم احمد نے اقبال کی معرکہ آراء نظم ’’شکوہ‘‘ کو مسلمانوں کے دل کا چور قرار دیا ہے۔ یعنی اقبال نے شکوہ میں جو کچھ کہا ہے وہ مسلمانوں کے دل کی آواز ہے، مگر مسلمان اپنے دل کی آواز کو زبان دینے پر قادر نہ تھے۔ سلیم احمد کے استاد پروفیسر کرار حسین نے سلیم احمد کی کتاب ’’اقبال۔ ایک شاعر‘‘ میں ’شکوہ‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکوہ انہیں کبھی بھی پسند نہیں تھی اور اسے وہ اپنے شعری ذوق کی پختگی خیال کرتے تھے، مگر شکوہ کے بارے میں سلیم احمد کی رائے پڑھ کر…
پاکستان یا اسلامی جمہوریہ مذاقستان
پاکستان اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ اسلام کی دین ہے۔ اسلامی تہذیب کا تحفہ ہے۔ اسلامی تاریخ کا حاصل ہے۔ اقبال کا خواب ہے۔ قائد اعظم کی تعبیر ہے۔ 22 کروڑ پاکستانیوں کا قلعہ ہے۔ برصغیر کے 60 کروڑ سے زیادہ مسلمانوں کا حصار ہے۔ لیکن پاکستان کی فوجی اور سیاسی اشرافیہ نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ مذاقستان بنادیا ہے۔ یہ ایسا بھیانک جرم ہے جس کا بیان بھی دشواری ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا۔ پاکستان دو قومی نظریے کا ثمر ہے اور دو قومی نظریہ اسلام اور ہندوازم کے امتیازات کے سوا کچھ نہیں۔…
بھارت کا جنسی ایٹمی دھماکہ
اگر خدانخواستہ بھارت میں زلزلہ آتا اور اس سے پانچ سات ہزار لوگ بھی ہلاک ہوجاتے تو پورا بھارت غم و اندوہ میں ڈوب جاتا، اور اس سے ایک بہت بڑی خبر نمودار ہوتی۔ مگر 6ستمبر 2018ء کے روز ایک بہت بڑا روحانی، اخلاقی، تہذیبی اور تاریخی زلزلہ آیا اور اس سے ایک ارب 30کروڑ ہندوستانیوں کا روحانی، اخلاقی، تہذیبی اور تاریخی وجود ہلاکت سے دوچار ہوگیا، مگر اس زلزلے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔ زلزلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ ہمارا اشارہ بھارتی سپریم کورٹ کے اُس فیصلے کی طرف ہے جس کے…