پاکستان کے سوشلسٹوں کا مسئلہ صرف یہ نہیں تھا کہ وہ سوشلسٹ تھے اور سوشلزم ایک مذہب دشمن نظریہ تھا۔ سوشلسٹوں کا مسئلہ یہ بھی تھا کہ وہ اپنے نظریے اور جدوجہد کا مقامی مرکز پیدا کرنے میں ناکام رہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ ہر چیز کے سلسلے میں رہنمائی کے لیے ’’ماسکو‘‘ یا ’’پیکنگ‘‘ کی جانب دیکھتے تھے۔ دنیا میں سوشلزم کے یہی دو مراکز تھے۔ اس صورت حال نے سوشلسٹوں کو کبھی حقیقی معنوں میں ’’مقامی‘‘ اور ’’آزاد‘‘ نہ ہونے دیا۔ اتفاق سے اس وقت یہی صورتِ حال پاکستان کے سیکولر اور لبرل عناصر کی…
سرسید اور ان کا عشق رسولؐ
سرسید منکر قرآن ہیں، منکر حدیث ہیں، منکر اجماع ہیں، منکر علم تفسیر ہیں، منکر فقہ ہیں مگر اس کے باوجود ان کے عشق رسولؐ کا شور ہر طرف برپا ہے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ سرسید کو رسول اکرمؐ سے ایسی محبت ہے کہ سرسید میدانِ حشر میں صرف اپنے عشق رسولؐ کی وجہ سے بخشے جائیں گے۔ سرسید کے عشق رسولؐ کے سلسلے میں سرسید کی ’’خطبات احمدیہ‘‘ کا بڑا چرچا رہتا ہے۔ سرسید نے یہ کتاب سر ولیم میور کی تصنیف ’’لائف آف محمدؐ‘‘ کے جواب میں لکھی تھی۔ آئیے سرسید کے مشہور زمانہ ’’عشق رسولؐ‘‘ کے…
سید علی گیلانی، زندہ شہید – شاہ
آج سے بیس بائیس سال پہلے کی بات ہے، ایک مجلس میں ’’کمزور مسلمانوں‘‘ اور ’’طاقت ور مغرب‘‘ کی کشمکش کے امکانات پر گفتگو ہورہی تھی۔ گفتگو کے ایک اہم مرحلے پر ہمیں اقبال کا بے مثال شعر یاد آگیا۔ ہم نے عرض کیا: کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسہ مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی یہ شعر اور اس کا پیغام ایک ایسے ’’عقل پرست‘‘ مذہبی دانشور سے برداشت نہ ہوا جو سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا لٹریچر پڑھ کر جوان ہوئے۔ انہوں نے شعر سنا اور بولے: ’’یہ شاعری ہے، یہ شاعری ہے۔ شاعری…
چوروں کو سارے نظر آتے ہیں چور
عطا الحق قاسمی کا شمار میاں نواز شریف کے اہم مشیروں اور وکیلوں میں ہوتا ہے۔ اصول ہے انسان پر صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔ شاید محبت کے اثر کے تحت ہی عطا الحق قاسمی نے اپنے ایک حالیہ کالم میں اقبال، قائد اعظم اور مولانا حسرت موہانی کی توہین کی تھی۔ اس توہین کی صورت یہ نکالی گئی کہ عطا الحق قاسمی کو اقبال کی شاعری کے سمندر کے مقابلے پر ان کے خطبات پسند ہیں مگر صرف اس لیے کہ خطبات میں اقبال نے پارلیمنٹ کا ذکر کیا ہے اور پارلیمنٹ کو اجتہاد کا حق دیا ہے۔…