عصر حاضر اور انسان کی آزادی کے امکانات

عصر حاضر مغرب کا تخلیق کردہ ہے اور مغرب آزادی کے مخصوص تصور کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ مغرب کے نزدیک آزادی نہ صرف یہ کہ سب سے بڑی قدر ہے بلکہ اس کی نوعیت آفاقی یا universal ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عہد جدید میں آزادی کا تصور ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن مغرب کا کمال یہ ہے کہ وہ دھوکے کو حقیقت اور حقیقت کو دھوکا باور کراسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان باتوں کا مفہوم کیا ہے۔ آزادی کے تصور کا سب سے بڑا امتحان یا سب سے بڑا test یہ…

مزید پڑھئے

فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ

فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں کیا قدرِ مشترک ہے! فحاشی، فحاشی ہے۔ گلوبل ولیج، گلوبل ولیج ہے اور لاہور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ہے۔ آپ کے سوالات غلط نہیں مگر اِک ذرا صبر کر لینے میں کیا مضائقہ ہے۔ لیکن فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں قدر مشترک ثابت کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کی ممتاز ڈراما نویس حسینہ معین کے چند فقرے ملاحظہ کرلیں۔ حسینہ معین نے روزنامہ جنگ کے مڈویک کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فرمایا ہے کہ ’’پاکستانی ٹی وی چینلوں کے ڈراموں سے ہماری زبان،…

مزید پڑھئے

سیاست اور اخلاقیات

کروڑوں لوگوں کو اس بات پر حیرت ہورہی ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کے بڑے بڑے الزامات لگ رہے ہیں اور اس سلسلے میں جے آئی ٹی نے شہادتوں کا انبار لگا دیا ہے مگر میاں نواز شریف ’’اخلاقی بنیادوں‘‘ پر مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں۔ وہ ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح کہے چلے جارہے ہیں۔ ’’میں مزید کھیلوں گا۔ میں مزید کھیلوں گا۔ کیوں کہ مجھے اگلی باری میں جیتنے کی امید ہے‘‘۔ میاں صاحب کی ’’چمک‘‘ بدنام زمانہ ہے۔ اس سے وہ سیاست دانوں اور صحافیوں کو کیا علما، ججوں…

مزید پڑھئے

ڈاکوئوں کے خاندان کا دفاع؟

اب تک قوم سمجھ رہی تھی کہ میاں نواز شریف بدعنوان ہیں، ڈاکو ہیں مگر جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس نے میاں صاحب کے پورے خاندان کو ڈاکوئوں کا خاندان بنادیا ہے۔ لیکن مسئلہ صرف اتنا سا نہیں ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہہ رہے ہیں میاں صاحب کا خاندان صرف ڈاکو ہی نہیں ہے بلکہ وہ جھوٹوں اور دھوکے بازوں کا خاندان بھی ہے۔ مثل مشہور ہے۔ باپ پہ پُوت پتا پر گھوڑا زیادہ نہیں تو تھوڑا تھوڑا لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق میاں صاحب کے بیٹے…

مزید پڑھئے

محبت اور مفاد

محبت اور مفاد ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محبت اپنی پست ترین سطح پر بھی مفاد نہیں بن سکتی اور مفاد اپنی بلند ترین سطح پر بھی محبت میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔ تجزیہ کیا جائے تو محبت کا سب سے بڑا مفاد خود محبت ہے۔ لیکن آج ہمیں یہ باتیں کیوں یاد آئیں؟۔ اس کی وجہ ایک صاحب کے کالم میں شائع ہونے والا وہ خط ہے جو کینیڈا کے ایک بھارتی نژاد شہری نے تحریر کیا ہے۔ بھارت کے سابق اور کینیڈا کے موجودہ شہری نے لکھا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ پروفیسر…

مزید پڑھئے

کیا مغرب کبھی ’’مہذب،، رہا ہے؟ ’’مغرب‘‘ کے مفکرین کی گواہی

بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں سن یا پڑھ کر آدمی حیران، ہکا بکا اور ششدر رہ جاتا ہے۔ امریکہ کے باطن یعنی ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز پیشتر ایک ایسی ہی بات کہی ہے۔ واشنگٹن میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے صدر نے داعش کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور فرمایا: ’’ہم داعش کا خاتمہ کریں گے اور تہذیب کا تحفظ کریں گے۔‘‘ تہذیب کا تحفظ؟ یہ کام تو ’’مہذب لوگ‘‘ کرتے ہیں، اور امریکہ کیا پورا مغرب کبھی مہذب نہیں رہا۔ کم از کم مغرب…

مزید پڑھئے

جامعہ کراچی اور اس کے اساتذہ

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے دو محترم اساتذہ نثار احمد زبیری اور متین الرحمن مرتضیٰ کے قصے آپ سن چکے اب ملاحظہ کیجیے میڈم شاہدہ مرزا کا قصہ۔ متین صاحب نے جب صاف کہہ دیا کہ وہ مشفق خواجہ کے کالموں سے متعلق تحقیقی مقالے کی نگرانی نہیں کرسکیں گے تو ہم حیرانی اور پریشانی کے عالم میں شعبہ ابلاغ عامہ کی ایک اور استاد میڈم شاہدہ مرزا کے پاس پہنچے اور ان سے اپنی مشکل کا ذِکر کیا۔ انہوں نے ازراہ عنایت ہمارے مقالے یا تحقیقی منصوبے کی نگرانی قبول کرلی۔ ہم نے اس صورتِ حال پر…

مزید پڑھئے

جامعہ کراچی اور اس کے اساتذہ

ہمارے ایم اے کرنے کے ایک سال بعد ایک دن وہ تقریباً روتے ہوئے ہمارے پاس آئے۔ کہنے لگے کہ صاحب آپ کی دوستی نے تو آج کلاس میں ہمیں ’’ذلیل‘‘ کرادیا۔ ہم نے اس اجمال کی تفصیل پوچھی تو کہنے لگے کہ آج نثار زبیری کی کلاس میں ہم نے ان سے ایک سوال پوچھ لیا تو انہوں نے ہمیں جھڑک دیا۔ کہنے لگے کہ مجھے خوب معلوم ہے کہ یہ سوال تمہیں کون بنا کر دیتا ہے؟۔ احمد زاہد نے حیرت سے پوچھا کہ مجھے کون سوال بنا کر دیتا ہے یا مجھے کون سوال سکھاتا ہے؟ زبیری…

مزید پڑھئے

برّی فوج

برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر ’سب سے پہلے پاکستان‘ کا نعرہ بلند کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں ’’بلوچ رجمنٹ‘‘ سینٹر کے دورے کے موقع پر انھوں نے کہا کہ پاک فوج قومی سلامتی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے، کوئی فرد یا ادارہ بعد میں ہے۔ مادرِ وطن پر کسی کو فوقیت نہیں۔ نعروں کی بات اور ہے ورنہ وطنِ عزیز کے ٹھوس حقائق راز نہیں۔ ان ٹھوس حقائق میں سے ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ ’سب سے پہلے پاکستان‘ کہنے والے…

مزید پڑھئے

تاریخ آسام

نام کتاب : تاریخ آسام مصنف : شہاب الدین احمد طالش مترجم : میر بہادر علی حسینی مرتب : ساجد صدیق نظامی صفحات : 216 قیمت 300 روپے ناشر : مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور 25-C لوئر مال لاہور فون نمبر0301-8408474 0333-4182396 یہ کتاب 1805ء میں فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں لکھی گئی۔ اصل کتاب کا نام ’’تاریخ آشام‘‘ ہے۔ کیونکہ اُس عہد میں ’’آسام‘‘ کا تلفظ ’’آشام‘‘ بھی کیا جاتا تھا۔ تاریخ آسام بنیادی طور پر شہاب الدین طالش کی فارسی کتاب فتحیہ عبریہ/تاریخ ملک آسام کا ترجمہ ہے۔ اصل فارسی کتاب کا موضوع اس جنگی مہم کے احوال…

مزید پڑھئے