عصر حاضر مغرب کا تخلیق کردہ ہے اور مغرب آزادی کے مخصوص تصور کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ مغرب کے نزدیک آزادی نہ صرف یہ کہ سب سے بڑی قدر ہے بلکہ اس کی نوعیت آفاقی یا universal ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ عہد جدید میں آزادی کا تصور ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔ لیکن مغرب کا کمال یہ ہے کہ وہ دھوکے کو حقیقت اور حقیقت کو دھوکا باور کراسکتا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان باتوں کا مفہوم کیا ہے۔ آزادی کے تصور کا سب سے بڑا امتحان یا سب سے بڑا test یہ…
فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ
فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں کیا قدرِ مشترک ہے! فحاشی، فحاشی ہے۔ گلوبل ولیج، گلوبل ولیج ہے اور لاہور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ہے۔ آپ کے سوالات غلط نہیں مگر اِک ذرا صبر کر لینے میں کیا مضائقہ ہے۔ لیکن فحاشی، گلوبل ولیج اور لاہور ہائی کورٹ میں قدر مشترک ثابت کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہم پاکستان کی ممتاز ڈراما نویس حسینہ معین کے چند فقرے ملاحظہ کرلیں۔ حسینہ معین نے روزنامہ جنگ کے مڈویک کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں فرمایا ہے کہ ’’پاکستانی ٹی وی چینلوں کے ڈراموں سے ہماری زبان،…
سیاست اور اخلاقیات
کروڑوں لوگوں کو اس بات پر حیرت ہورہی ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کے بڑے بڑے الزامات لگ رہے ہیں اور اس سلسلے میں جے آئی ٹی نے شہادتوں کا انبار لگا دیا ہے مگر میاں نواز شریف ’’اخلاقی بنیادوں‘‘ پر مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں۔ وہ ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح کہے چلے جارہے ہیں۔ ’’میں مزید کھیلوں گا۔ میں مزید کھیلوں گا۔ کیوں کہ مجھے اگلی باری میں جیتنے کی امید ہے‘‘۔ میاں صاحب کی ’’چمک‘‘ بدنام زمانہ ہے۔ اس سے وہ سیاست دانوں اور صحافیوں کو کیا علما، ججوں…
ڈاکوئوں کے خاندان کا دفاع؟
اب تک قوم سمجھ رہی تھی کہ میاں نواز شریف بدعنوان ہیں، ڈاکو ہیں مگر جے آئی ٹی نے عدالت عظمیٰ میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس نے میاں صاحب کے پورے خاندان کو ڈاکوئوں کا خاندان بنادیا ہے۔ لیکن مسئلہ صرف اتنا سا نہیں ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہہ رہے ہیں میاں صاحب کا خاندان صرف ڈاکو ہی نہیں ہے بلکہ وہ جھوٹوں اور دھوکے بازوں کا خاندان بھی ہے۔ مثل مشہور ہے۔ باپ پہ پُوت پتا پر گھوڑا زیادہ نہیں تو تھوڑا تھوڑا لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق میاں صاحب کے بیٹے…
محبت اور مفاد
محبت اور مفاد ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محبت اپنی پست ترین سطح پر بھی مفاد نہیں بن سکتی اور مفاد اپنی بلند ترین سطح پر بھی محبت میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔ تجزیہ کیا جائے تو محبت کا سب سے بڑا مفاد خود محبت ہے۔ لیکن آج ہمیں یہ باتیں کیوں یاد آئیں؟۔ اس کی وجہ ایک صاحب کے کالم میں شائع ہونے والا وہ خط ہے جو کینیڈا کے ایک بھارتی نژاد شہری نے تحریر کیا ہے۔ بھارت کے سابق اور کینیڈا کے موجودہ شہری نے لکھا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ پروفیسر…