مضامین

سیرتِ طیبہ

16013130یاء و مرسلین دنیا کے عظیم ترین انسان تھے۔ لیکن بعض انبیاء کو اپنی قوموں اور اپنے اصحاب سے اچھے تجربات میسر نہیں آئے۔ حضرت نوح ؑ ساڑھے نوسو سال تک تبلیغ کرتے رہے مگر ان کی قوم ٹس سے مس نہ ہوئی۔ چنانچہ حضرت نوح ؑ کی پوری قوم کو صفحۂ ہستی سے مٹادیا گیا۔ طوفانِ نوح آیا تو حضرت نوح ؑ کے ساتھ چالیس سے کم افراد تھے۔ بعض روایات کے مطابق حضرت نوح ؑ کی قوم کے بدقماش لوگ حضرت نوحؑ کو زدوکوب کرتے رہتے تھے، یہاں تک کہ انہیں بوری میں بند کرکے مارتے تھے۔ اس…

مزید پڑھئے

امیج اور انسان

اردو میں انگریزی لفظ Image کے لیے کئی الفاظ موجود ہیں۔ امیج کا ایک ترجمہ تمثال ہے۔ Image کے لیے اردو میں پیکر کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ امیج کو عکس یا عکسیہ بھی کہا گیا ہے۔ امیج کے لیے خیال اور تصور کے الفاظ بھی بروئے کار لائے جاتے ہیں۔ لیکن امیج اپنی اصل میں کیا ہے؟ امیج دراصل ایک ذہنی تصویر ہے۔ یہاں سوال یہ ہے کہ لفظ امیج پر گفتگو کا مقصد کیا ہے؟ انسان کی زندگی کا امیج سے گہرا تعلق ہے۔ ہر انسان کا ایک تصورِ ذات ہوتا ہے اور انسان کے فکر و…

مزید پڑھئے

میں اور میرا مطالعہ

کلچر عہد حاضر کا ایک اہم موضوع ہے لیکن یہ موضوع جتنا اہم ہے اس کی تفہیم اتنی ہی کامیاب ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو ڈاکٹر جمیل جالبی کی تصنیف پاکستانی کلچر اردو میں، کلچر بالخصوص پاکستانی کلچر کے حوالے سے اہم کتاب ہے بلکہ یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اردو میں پاکستانی کلچر پر اس سے اچھی کتاب موجود نہیں۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ کلچر کی تعریف کیا ہے؟ پاکستانی کلچر کے مسائل کیا ہیں؟ کلچر کی عدم تفہیم ہماری تخلیقی صلاحیتوں کو کس طرح متاثر کررہی ہے؟ آنند کمارا سوامی 20 ویں…

مزید پڑھئے

نظریاتی جدوجہد اور جماعت اسلامی

انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں جدوجہد کی جتنی صورتیں موجود ہیں، نظریاتی جدوجہد ان تمام صورتوں میں سب سے زیادہ مشکل اور سب سے زیادہ دشوار جدوجہد ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ انسانوں کی عظیم اکثریت اپنے ماحول کے زیراثر ہوتی ہے اور جس کا جیسا ماحول ہوتا ہے وہ اسی ماحول کے تحت زندگی گزارتا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ نظریاتی جدوجہد انبیا اور مرسلین کی جدوجہد ہے، یہ اولیا کی جدوجہد ہے، یہ مومنین کی جدوجہد ہے، اور آپ اس بات سے بھی اچھی طرح آگاہ ہیں کہ جتنے بھی انبیا اور مرسلین…

مزید پڑھئے

میں اور میرا مطالعہ

امام غزالی ہماری تہذیب اور تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ ان کی دو معرکہ آراء کتب یعنی ’’المنقذ من الضلال‘‘ اور ’’تہافت الفلاسفہ‘‘ میں نے یونیورسٹی کے زمانے میں پڑھیں۔ ’’المنقذ‘‘ غزالی کی خودنوشت ہے جو ہمیں بتاتی ہے کہ غزالی کے لیے حق کی تلاش اتنی اہم تھی کہ غزالی آٹھ دس سال کے لیے بستر سے لگ گئے، اور جب ان پر حق آشکار ہوگیا تو انہوں نے اُس زمانے کی واحد یونیورسٹی کی وائس چانسلری بھی چھوڑ دی، اُن ہزاروں شاگردوں کو بھی ترک کردیا جو ان کا درس سننے آتے تھے، انہوں…

مزید پڑھئے

میں اور میرا مطالعہ

آئیے اب کچھ شعر و ادب اور ادبی شخصیات کا ذکر ہوجائے۔ میری شخصیت پر سب سے زیادہ اثر میری خالہ رئیسہ خاتون مرحومہ، چھوٹے ماموں سید انیس حسن مرحوم اور بڑے ماموں سید نفیس حسن مرحوم کا ہے۔ مجھے اپنے مذہب، اپنی تاریخ، اپنی تہذیب، اُمتِ مسلمہ، پاکستان اور انسانوں سے جتنی محبت ہے وہ انہی کی وجہ سے ہے۔ ان تمام دائروں میں یہی لوگ میری Inspiration ہیں۔ شعر و ادب میں میری ایک Inspiration سلیم احمد ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہم سلیم احمد کی تحریروں کا ذکر کریں، اس امر کی وضاحت ضروری ہے کہ متاثر…

مزید پڑھئے

میں اور میرا مطالعہ

میرے مطالعے کی ابتداء ’’سمعی علم‘‘ سے ہوئی۔ میری ابتدائی پرورش ننہیال میں ہوئی۔ میرے بڑے ماموں سید نفیس حسن حافظ قرآن تھے اور وہ چلتے پھرتے قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہتے تھے۔ میرے چھوٹے ماموں سید انیس حسن روزے نماز کے پابند تھے اور وہ ہر وقت ورد کرتے رہتے تھے۔ ہمارے گھر میں ہر وقت مذہب سے متعلق باتیں ہوتی رہتی تھیں۔ ان باتوں کا محور خدا کی ذات تھی۔ اللہ بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، وہ ہمارا خالق ہے، مالک ہے، ہم اس کی طرف سے آئے ہیں اور بالاخر اسی کی طرف لوٹ…

مزید پڑھئے

اور احیائے دین کی تحریک

میں اس حقیقت کا شعور عام نہیں ہے کہ امتِ مسلمہ کے مشہورِ زمانہ ’’زوال‘‘ کے قصے میں یورپی طاقتوں کی غلامی کا کردار مرکزی ہے۔ غلامی کا یہ تجربہ نہ ہوتا تو امتِ مسلمہ کا ’’تصورِ ذات‘‘ کچھ اور ہوتا۔ امت کے تہذیبی، ذہنی، نفسیاتی اور سماجی و معاشی مسائل کچھ اور ہوتے۔ لیکن غلامی کے تجربے نے ہر چیز کے معنیٰ کو بدل کر رکھ دیا۔ عہدِ حاضر میں غلامی کے تجربے کو اقبال نے جس طرح سمجھا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ اقبال نے غلامی کی ہولناکی کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے ؂…

مزید پڑھئے

پاکستان کیوں ٹوٹا چند نئے حقائق

سقوطِ ڈھاکا امتِ مسلمہ کی تاریخ کا عظیم ترین سانحہ ہے۔ اس سانحے کے نتیجے میں ایک اسلامی ریاست ٹوٹ کر دوٹکڑے ہوگئی۔ ایک اسلامی فوج کے 90 ہزار فوجیوں نے دشمن کی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالے۔ دشمن کی وزیراعظم اندرا گاندھی نے دو قومی نظریے کو خلیجِ بنگال میں غرق کرنے اور ایک ہزار سال کی تاریخ کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ اور شاعر کے بقول حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر یعنی پاکستانی قوم کو اب تک یہ معلوم نہیں کہ پاکستان کیوں ٹوٹا؟ اس سلسلے میں معروف بات یہ…

مزید پڑھئے

جنگِ آزادی 1857 اور تلخ حقائق

امریکا اور اُس کے اتحادیوں نے عراق کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدام حسین کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں جن سے امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ لیکن بالآخر ثابت ہوا کہ عراق کے پاس ایسے ہتھیار نہیں تھے۔ اس صورتِ حال کے بعد برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اچانک پینترا بدلا اور فرمایا کہ ہمیں یقین ہے کہ تاریخ ہمارے اقدام کو صحیح قرار دے گی۔ ٹونی بلیئر نے یہ بات اس طرح کہی جیسے مستقبل میں تاریخ نویسی کا کام انہی کے…

مزید پڑھئے