مضامین

اسلامی معاشرے میں حکومت کی بنیادیں

انسانی تاریخ میں حکومت کا تجربہ بحیثیت مجموعی طاقت کا تجربہ ہے۔ یعنی انسانوں نے انسانوں پر طاقت کے ذریعے حکومت کی ہے۔ یہ اور بات کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں طاقت کے ذریعے حکومت کے تجربے کو ایسے نام دیے گئے جو طاقت کے غلبے پر پردہ ڈال سکیں۔ لیکن طاقت کی نفسیات یہ ہے کہ وہ پردے میں رہنا پسند نہیں کرتی، چنانچہ تاریخ میں طاقت کے تماشے ہمیشہ ظاہر ہوکر رہے ہیں۔ ہندوازم میں ذات پات کا نظام اپنی اصل میں روحانی یا نفسیاتی تھا۔ ہندوازم میں برہمنیت کسی نسلی سلسلے کا نام نہیں تھا۔ مہا…

مزید پڑھئے

تہذیبوں کا تصادم اور برنارڈ لیوس

مغربی دنیا کے ممتاز مؤرخ اور مستشرق برنارڈ لیوس 19 مئی 2018ء کو انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 102 سال تھی۔ مغرب میں مستشرقین کی روایت اپنی اصل میں اسلام دشمنی کی روایت ہے۔ مستشرقین کی عظیم اکثریت نے اسلام کی تفہیم کی کوششیں کیں، اس لیے نہیں کہ وہ اسلام کی عظمت، اس کی معنویت اور اس کے جلال و جمال سے آگاہ ہونا چاہتے تھے، بلکہ ان کی کوشش کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اسلام کو سمجھو، تاکہ اسے تباہ یا کم از کم بدنام کرنے کی سبیل پیدا ہوسکے۔ برنارڈ لیوس کو اسلام اور مسلمانوں سے…

مزید پڑھئے

قوم کیا چاہتی ہے؟ فوجی آمریت یا سول آمریت؟

مولانا مود ودیؒ نے کہا تھا: بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے۔ مولانا نے جب یہ بات کہی تھی آمریت اور جمہوریت میں کچھ نہ کچھ فرق تھا، مگر ہمارے زمانے تک آتے آتے پاکستان کا یہ حال ہوگیا ہے کہ آمریت اور جمہوریت نعرے کی سطح پر مختلف نظر آتی ہیں مگر عملاً ان کے مابین کوئی فرق نہیں۔ آمریت وردی کا نام نہیں۔ آمریت ایک رویّے، ایک ذہنی سانچے اور ایک تناظر کا نام ہے۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان کے عوام کے سامنے آمریت اور جمہوریت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا مسئلہ…

مزید پڑھئے

قیامِ پاکستان بیسویں صدی کا معجزہ

پاکستان اسلام کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے۔ تحریک ِپاکستان کے دوران کلمۂ طیبہ پورے برصغیر کی فضا میں گونج رہا تھا اور مسلمانوں کو ان کی تاریخ اور تہذیب سے مربوط کررہا تھا۔ مسلمانوں کو لگ رہا تھا کہ ان کی تاریخ اور تہذیب پاکستان کے عنوان سے ایک بار پھر نئی توانائی کے ساتھ زندہ ہونے والی ہے، ان کے صدیوں پرانے خواب پورے ہونے والے ہیں۔ لیکن معجزات کے منکر ہر زمانے میں موجود رہے ہیں۔ بیسویں اور اکیسویں صدی میں بھی معجزات کے منکرین موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے مطالبے…

مزید پڑھئے

اسٹیبلشمنٹ کا دھوکا ؟

پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ نے ہر دور میں اپنے اتحادیوں کے حوالے سے ایک ہی نعرہ تخلیق کیا ہے ’’استعمال کرو اور پھینکو‘‘۔ سابق مشرقی پاکستان کا بحران قومی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے ایک بدترین بحران تھا۔ اس بحران کے ایک اہم مرحلے پر اسٹیبلشمنٹ مشرقی پاکستان میں تنہا ہوگئی تھی۔ اس کی مدد کرنے والا کوئی نہ تھا۔ اس نازک دور میں اسلامی جمعیت طلبہ کے جانباز ’البدر‘ اور ’الشمس‘ جیسی تنظیموں کا حصہ بنے، اور انھوں نے پاکستان کی وحدت و سلامتی اور بقا کے لیے اپنی ہر چیز کو دائو پر لگا دیا۔ اپنے مال اور…

مزید پڑھئے

میاں نواز شریف ،ماضی اور حال کا آئینہ

میاں نوازشریف نے پاناما اسکینڈل میں سزا یافتہ ہونے کے بعد ’’مجھے کیوں نکالا؟‘‘ کے عنوان سے ایک طویل مہم چلائی۔ اس مہم کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ میرا اور میرے پورے خاندان کا دامن ہر طرح کی بدعنوانی سے پاک ہے۔ انہوں نے تاثر دیا کہ مسئلہ بدعنوانی نہیں، اسٹیبلشمنٹ ہے جو انہیں اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ مقدمہ پاناما پر بنایا گیا، سزا اقامہ پر دی گئی۔ اگرچہ اقامہ بھی ایک طرح کی بدعنوانی تھی، مگر میاں صاحب کا کہنا یہ تھا کہ اقامہ مالی بدعنوانی کی مثال نہیں ہے۔…

مزید پڑھئے

تبدیلی؟۔

عمران خان اور ان کی جماعت نے 2018ء کے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے دکھا دی ہے۔ عمران خان مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ پنجاب میں پی ٹی آئی اکثریتی جماعت بن کر اُبھر سکتی ہے۔ چنانچہ یہ ممکن نہیں کہ عمران خان وزیراعظم ہوں اور پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت ہو۔ پی ٹی آئی نے کے پی کے میں اقتدار Retain کرکے دکھایا ہے جو اس اعتبار سے اہم بات ہے کہ خیبر پختون خوا کے لوگوں نے گزشتہ تین انتخابات میں اقتدار مختلف جماعتوں کو سونپا تھا۔ پی ٹی آئی نے کراچی…

مزید پڑھئے

پاکستان کدھر جارہا ہے…؟۔

میاں نوازشریف اور اُن کی دخترِ نیک اختر مریم نواز کا لندن سے لاہور واپسی پر جو ’’استقبال‘‘ ہوا ہے اُسے دیکھ کر ایک شعر یاد آگیا: بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا جو چیرا تو اِک قطرۂ خوں نہ نکلا یہاں میاں نوازشریف اور اُن کی بیٹی کی آمد کو ایک شعر پر ٹرخانا ٹھیک نہیں۔ اس سلسلے میں نثر کا ایک فقرہ بھی چشم کشا ہے۔ فقرہ یہ ہے: ’’وہ آئے، انھوں نے دیکھا اور فتح کرلیا‘‘۔ نوازشریف اور ان کی بیٹی کی آمد کے تناظر میں اس فقرے کو Re-write کرنا ہو تو کہا جائے…

مزید پڑھئے

نواز شریف کا مستقبل؟

ارد و کا محاورہ ہے ’’بد اچھا، بدنام برا‘‘۔ پاکستان میں اس کی دو بہت ہی بڑی مثالیں ہیں۔ آصف علی زرداری سلطنتِ بدعنوانی کے بادشاہ ہیں مگر وہ اس حوالے سے بدنام بھی بہت ہیں۔ شریف خاندان بدعنوانی میں آصف علی زرداری کا چچا ہے لیکن بدنام نہیں ہے۔ مگر اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ چنانچہ شریف خاندان کی بدعنوانیاں اور لوٹ مار بالآخر طشت ازبام ہوکر رہیں۔ اس صورتِ حال نے شریف خاندان کو آصف علی زرداری کے برابر لا کھڑا کیا ہے۔ یعنی اب شریف خاندان کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ ’’وہ بد…

مزید پڑھئے

مسلم حکمراں ، امت اور دین کے غدار

اپنے مذہب، تہذیب اور تاریخ کے اعتبار سے مسلم دنیا بے پناہ امکانات کی دنیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا مذہب بے مثال ہے۔ مسلمانوں کی تہذیب لاجواب ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ شاندار ہے۔ مسلمانوں کے پاس مادی وسائل کی بھی کمی نہیں۔ دنیا کے تیل کے معلوم ذخائر کا 60 فیصد مسلمانوں کے پاس ہے۔ دنیا کے گیس کے معلوم ذخائر کا 70 فیصد مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے۔ مسلمانوں کے پاس 57 آزاد ریاستیں ہیں۔ جدید اصطلاح میں بات کی جائے تو مسلمانوں کے پاس ایک ارب 60 کروڑ انسانوں کی ’’منڈی‘‘ ہے۔ مگر…

مزید پڑھئے