مسلمانوں کی تاریخ کی بنیادی حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مسلمانوں کو عظمت عطا کی ہے۔ اس تاریخ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہر مشکل وقت میں اسلام نے مسلمانوں کو بچایا ہے، مسلمانوں نے اسلام کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔ اس صورت حال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ میں جو توانائی‘ روشنی اور تحرّک ہے وہ انہیں اسلام کے ’’بجلی گھر‘‘ سے فراہم ہوا ہے۔ محمد بن قاسم 712ء میں سندھ آئے تھے تو یہاں مسلمانوں کی موجودگی ’’علامتی‘‘ تھی، لیکن آج برصغیر میں مسلمانوں کی آبادی…
مضامین
سپر پاور کی “ایکٹنگ”کرتا ہوا ہندوستان
باج گزار ریاست میں رنگ بھرتا ہوا پاکستان پاک بھارت تعلقات کے موجودہ منظرنامے کو دو فقروں میں بیان کرنا ہو، تو کہا جائے گا کہ ’’ایک طرف سپر پاور کی ’’ایکٹنگ‘‘ کرتا ہوا ہندوستان ہے، اور دوسری جانب باج گزار ریاست کی تصویر میں رنگ بھرتا ہوا عمران خان کا ’’نیا پاکستان‘‘۔۔۔ باقی جو کچھ ہے اس کی تفصیل ہے۔ حالیہ انسانی تاریخ میں دو ملکوں نے سپر پاور کا مقام حاصل کیا ہے۔ ایک سپر پاور سوویت یونین تھی، اور دوسری سپر پاور امریکہ ہے۔ سوویت یونین کا قصہ یہ تھا کہ اس کے حکمرانوں کا دل چاہتا…
جنگ کا سرطان اور امن کا ہیضہ
بھارت ازلی و ابدی طور پر جنگ کے سرطان میں مبتلا ہے۔ یہ سرطان داخلی بھی ہے اور خارجی بھی۔ شودر ہندوازم کا حصہ ہیں مگر اعلیٰ ذات کے ہندو ہزاروں سال سے شودروں کے خلاف جنگ چھیڑے ہوئے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ 20 سے 25 کروڑ شودر صدیوں سے حیوانوں سے بدتر زندگی بسر کررہے ہیں۔ شودر ہندو ہیں مگر وہ اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کے مندر میں جا کر عبادت نہیں کرسکتے۔ وہ ایسا کریں گے تو مندر ناپاک ہوجائیں گے۔ اعلیٰ ذات کے ہندو شودروں کے سائے سے بھی دور بھاگتے ہیں کہ کہیں…
پاکستان پر بھارت کا حملہ، پاکستان کا بھارت کو “سرپرائز”۔
انسانوں اور زندگی کے بارے میں دو بنیادی باتیں کہیں پڑھی تھیں۔ ان میں سے ایک بات یہ ہے کہ چیونٹی کو چپل اور ہاتھی کو گرز سے مارا جاتا ہے۔ دوسری بات یہ تھی کہ بعض لوگوں کو منانے کے لیے ایک پھول بھی کافی ہوتا ہے، اور کچھ لوگوں کے لیے پورا گلشن بھی کم پڑ جاتا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت کے بارے میں دونوں باتیں درست ہیں۔ بھارت 71 سال میں کشمیر کے اندر چار لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کو شہید کرچکا ہے، اس تناظر میں پلوامہ کا واقعہ چیونٹی کے برابر بھی نہیں، مگر بھارت اس…
ہندوستان کیا ہے؟۔
بھارت کے شیطانی کردار کو سمجھنے کے لیے اُس کی پوری تاریخ پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔ ہندوئوں کی مقدس کتاب یجروید میں ایک خدا کا تصور موجود ہے۔ یجروید کے مطابق یہ ایک خدا ایسا خدا ہے جس کی کوئی شبیہ نہیں بنائی جاسکتی۔ اُپنشدوں میں ہے کہ خدا ایک ہے اور وہ ہر جگہ ہے۔ مگر ہندوئوں نے ایک سطح پر تین خدا ایجاد کرلیے ہیں اور دوسری سطح پر وہ 33کروڑ خدائوں کو مانتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ معروف یا Popular hinduism اپنی مقدس کتابوں کے خلاف بغاوت پر کھڑا ہے۔ یعنی ہندوئوں کی…
۔”خاموش” این آر او یا یوٹرن؟
قانون و انصاف کی حکمرانی یا حکمرانوں کا قانون و انصاف؟ ہم اپنے لکھے کو دہرانے کے عادی نہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ، شریفوں، زرداریوں اور عمران خانوں کے پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ چنانچہ آپ کو 28 ستمبر 2018ء کے فرائیڈے اسپیشل میں شائع ہونے والے ہمارے کالم کا ابتدائیہ ایک بار پھر پڑھنا ہوگا۔ اس کالم کا عنوان تھا: ’’ پسِ پردہ ڈیل یا ڈھیل، اور شریفوں کو ملنے والے رہائی‘‘۔ ہم نے عرض کیا تھا: ’’ایک بار پھر قوم پر یہ تلخ حقیقت آشکار ہوگئی کہ پاکستان کی سیاست کے حمام میں سب ننگے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، شریف خاندان،…
پاکستان کی سیاست اور صحافت میں تعصبات کا خطرناک کھیل
قرآنِ مجید فرقانِ حمید مسلمانوں سے صاف کہتا ہے کہ اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو۔ ’تفرقہ‘ فرق سے ہے، اور جو لوگ ایک خدا، ایک کتاب اور ایک رسول کو مانتے ہوں اُن کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوسکتا۔ اس کے معنی یہ نہیں کہ قرآن ’’قبیلوں‘‘ کو نہیں مانتا۔ مانتا ہے، مگر کہتا ہے کہ انسانوں کو قبیلوں میں صرف اس لیے تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ان کی شناخت ہوسکے۔ پہچان اور تعصب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پہچان ’’حلال‘‘ ہے اور تعصب ’’حرام‘‘ ہے۔ تعصب میں مبتلا ہونے…
جدید مغربی دنیا پر مسلمانوں کے علمی احسانات
اپنی 28 سالہ تخلیقی زندگی میں ہم نے ہزاروں موضوعات پر لکھا ہے، مگر ایک موضوع پر تقاضوں اور مطالبوں کے باوجود لکھنے سے گریز کیا۔ یہ موضوع ہے: جدید مغربی دنیا پر مسلمانوں کے علمی احسانات۔ اس موضوع پر لکھنے سے اجتناب کی وجہ یہ ہے کہ اسلامی تہذیب میں سب سے بڑا اور سب سے اہم علم الٰہیات کا علم ہے۔ الٰہیات میں خدا کی ذات اور صفات کا علم بھی شامل ہے اور اس کے احکامات کا علم بھی۔ دنیا اور آخرت میں مسلمانوں کی کامیابی اسی علم کی رہینِ منت ہے۔ لیکن جدید مغرب کا مسئلہ…
پاکستان میں نظریاتی کشمکش اور اسلامی جمعیت طلبہ کا کردار
مغربی جمہوریت اگرچہ صرف ایک ’’سیاسی تصور‘‘ اور صرف ایک ’’سیاسی نظام‘‘ ہے مگر ہمارے زمانے تک آتے آتے اسے ایک ’’مذہب‘‘ اور ایک ’’عقیدے‘‘ کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ چنانچہ اس سے وہی تقدیس وابستہ کرلی گئی ہے جو مذہب اور مذہبی عقیدے کے ساتھ وابستہ کی جاتی ہے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مغربی جمہوریت ہمارے زمانے میں مذہب سے بھی زیادہ مقدس ہوگئی ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ آپ دنیا کے جس کونے میں چاہیں خدا اور مذہب اور مذہبی تصورات کا مذاق اڑا سکتے ہیں، مگر مغرب کیا مشرق میں بھی جمہوریت پر…
سانحۂ ساہیوال: ہمارا حکمران طبقہ اتنا سفّاک کیوں ہے؟۔
ساری دنیا میں حکمران باپ کی طرح ہوتے ہیں، مگر پاکستان میں حکمران پاپ کی طرح ہوتے ہیں۔ اس کی تازہ ترین مثال سانحۂ ساہیوال ہے۔ اس سانحے میں ایک جعلی مقابلے میں پنجاب کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ماں، بیٹی اور شوہر سمیت چار افراد کو دن دہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول خلیل احمد کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا زخمی ہونے کے باوجود قسمت سے زندہ بچ گئے۔ سانحے کی اطلاع ملتے ہی مقتول خلیل کی والدہ انتقال کرگئیں۔ اطلاعات کے مطابق خلیل احمد مرحوم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شادی میں…