جو معاشرہ اس صورت حال کو برداشت کررہا ہے اُس کے مذہب، اس کی تہذیب، اس کی اخلاقیات اور اس کے علم میں یقیناً کوئی نہ کوئی بڑا نقص پیدا ہوچکا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کی یہ عزت ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقے اور ذرائع ابلاغ نے مذہب کو ’’تفریح‘‘ اور تفریح کو ’’مذہب‘‘ بنادیا ہے۔ قرآن مجید فرقانِ حمید کہتا ہے کہ یہ دنیا کی زندگی تو ایک دھوکا یا Smoke Screen ہے۔ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اگر دنیا کی پوری زندگی کھیل تماشا ہے تو خود کھیل تماشے یا تفریح کا اسلامی تہذیب میں…
مضامین
ایسٹ انڈیا کمپنی سے آئی ایم ایف تک، مغربی اقوام کی لوٹ مار کی ہولناک اور شرمناک تاریخ
جدید مغربی تہذیب دنیا کی واحد تہذیب ہے جس کا اپنے بارے میں کیا گیا ہر دعویٰ جھوٹاہے۔ جدید مغرب خود کو ’’مہذب‘‘ کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ بدتہذیبی سے بھری ہوئی ہے۔ جدید مغرب خود کو ایمان دار کہتا ہے، اور جدید مغرب کی تاریخ لوٹ مار سے اٹی ہوئی ہے۔ جدید مغرب انسانی آزادی کو پوجتا ہے، مگر جدید مغرب کی تاریخ دوسری اقوام کو مسلسل غلام بنانے کی تاریخ ہے۔ مغرب خود کو ’’عقل پرست‘‘ یا Rational کہتا ہے، مگر مغرب سے زیادہ Irrational کوئی نہیں۔ مغرب خودکو جمہوریت پسند کہتا ہے، مگر مغرب مسلم…
عمران خان کی ’’لاپتا‘‘ حکومت
سوال یہ ہے کہ اگر عمران خان کی سول حکومت کو کچھ کرنا ہی نہیں ہے تو کسی جمہوری تجربے، انتخابات کے نظام اور حکومت کے قیام کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اب تک تو مسئلہ صرف ’’لاپتا افراد‘‘ کا تھا، مگر اب مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت بھی ’’لاپتا‘‘ ہوگئی ہے۔ اس کا تازہ ترین ثبوت آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کی تازہ ترین پریس کانفرنس ہے۔ انہوں نے اپنی نیوز کانفرنس میں منظور پشتین اور ان کی پی ٹی ایم پر بات کی، بلکہ انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ…
جماعت اسلامی کا قیام مولانا مودودی کی زبانی
جماعت اسلامی کے بارے میں اب ’’پرائے‘‘ ہی نہیں ’’اپنے‘‘ بھی یہ خیال کرنے لگے ہیں کہ جماعت اسلامی دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرح کی پارٹی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے قیام کا پس منظر، محرک اور نصب العین اتنا مختلف ہے کہ اسے کسی دوسری جماعت کی طرح سمجھنا جہالت بھی ہے اور حماقت بھی۔ عام طور پر جماعتوں کے قیام کے محرکات کو تاریخ میں تلاش کیا جاتا ہے، مگر اتفاق سے مفکرِ اسلام اور جماعت اسلامی کے بانی مولانا مودودیؒ کی ایک ایسی تقریر موجود ہے جس میں مولانا نے جماعت…
عمران خان کی حکومت
سوال یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے برپا کیے ہوئے ’’سیاسی کلچر‘‘، اسٹیبلشمنٹ کی پیدا کردہ ’’سیاسی قیادت‘‘، اور اسٹیبلشمنٹ کی تخلیق کردہ ’’سیاسی جماعتوں‘‘ اور خوداسٹیبلشمنٹ کی ناکامی کا سبب کیا ہے؟ عمران خان اور اُن کی حکومت کو ایک فقرے میں بیان کرنا ہو تو اس سے بہتر فقرہ کوئی نہیں ہوسکتا: ’’کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے‘‘۔ عمران خان اور اُن کی حکومت کی ’’عزت افزائی‘‘ مقصود ہو تو غالب کا ایک شعر یاد کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ غالب نے کہا ہے: ہاں، کھائیو مت فریبِ ہستی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے عمران…
مغربی اسلام ایک ہاتھ میں نماز، دوسرے ہاتھ میں ہم جنس پرستی سرپر سیکولر ازم کا تاج
مغرب کے پالیسی ساز برطانوی جریدے “دی اکنامسٹ” کے مضمون کا ایک تجزیہ ایک ہزار سال سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مغرب کی حکمت عملی یہ ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کو فنا کردو، یا ان کو اس طرح بدل دو کہ اسلام، اسلام نہ رہے اور مسلمان، مسلمان نہ رہیں۔ بسا اوقات مغرب نے اسلام اور مسلمانوں کو بیک وقت کچلا بھی ہے اور بدلا بھی ہے۔ 1095ء میں پوپ اُربن دوئم نے صلیبی جنگوں کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کو فنا کرنے کی سازش کی تھی۔ نوآبادیاتی دور میں مغربی طاقتوں نے مسلمانوں کو مارا بھی…
پاکستانی حکمرانوں کی ہمہ گیر ناکامی
پاکستان ایک ’’نظریاتی تاج محل‘‘ تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے ایک ’’نظریاتی جھگی‘‘ میں تبدیل کردیا۔ قائداعظم نے ہمیں ’’پورا پاکستان‘‘ دیا تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے ’’آدھا پاکستان‘‘ بنادیا۔ پاکستان سیاسی، معاشی اور سماجی امکانات کی گنگا تھا، پاکستان کے حکمران طبقے نے اسے سیاسی، معاشی اور سماجی ’’اندیشوں کی جمنا‘‘ میں ڈھال دیا۔ قائداعظم کی ’’کامیابی‘‘ ہمہ گیر تھی، پاکستان کے حکمران طبقے کی ’’ناکامی‘‘ ہمہ گیر ہے۔ پاکستان کے ’’نظریاتی تاج محل‘‘ ہونے کی بات مذاق نہیں۔ 20 ویں صدی میں قوم کی تعریف نسل، زبان اور جغرافیے سے متعین ہورہی تھی اور…
اندھیر نگری، چوپٹ راج
قائداعظم کے ’’اسلامی‘‘ اور ’’عوامی پاکستان‘‘ پر جرنیلوں، سرمایہ داروں اور وڈیروں کا قبضہ آج کے موضوع پر گفتگو سے پہلے ہمیں قائداعظم کے چار ارشادات سے ہو کر گزرنا ہو گا۔ قائداعظم نے فرمایا: “Social Justice is one of the fundamentals of Islam” ترجمہ: ’’سماجی انصاف اسلام کے بنیادی تصورات میں سے ایک تصور ہے۔‘‘ قائداعظم نے مزید فرمایا: “It is not our purpose to make the rich richer and to accelerate the process of the accumulation of wealth in the hands of a few individuals. We Should aim at levelling up the general standard of living amongst the…
پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بڑھتا ہوا امریکی دباؤ
پاک، امریکہ تعلقات کی تاریخ کیا کہتی ہے؟ دیکھا جائے تو ہماری پوری سیاسی تاریخ امریکہ اور اُس کے لائے ہوئے لوگوں کی مٹھی میں ہے امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو نے ایک ریڈیو انٹرویو میں فرمایا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا پھیلائو امریکہ کی سلامتی کو لاحق پانچ بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام غلط ہاتھوں میں جا سکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کا سبب پاکستان سے بھارت جانے والے دہشت…
نیوزی لینڈ ، مساجد پر خوفناک حملہ
مغرب کی ہزار سالہ دہشت گردی کا تسلسل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر عیسائی دہشت گردوں کے خوفناک حملوں سے 50 مسلمان شہید اور 48 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس موقع واردات پر دو منٹ میں پہنچ سکتی تھی، مگر وہ 20 منٹ میں مدد کو پہنچی۔ ایمبولینسوں نے بھی موقع پر پہنچنے میں 30 منٹ لیے، چنانچہ عیسائی دہشت گرد کامل اطمینان کے ساتھ مسلمانوں کو قتل کرتے رہے۔ دہشت گردوں کے سرغنے برنٹن ٹیرنٹ نے نہ صرف یہ کہ مسلمانوں کا قتلِ عام کیا بلکہ خصوصی کیمرے کے ذریعے قتلِ عام…