اسرائیل ہر اعتبار سے ایک ناجائز ریاست ہے، چنانچہ ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے والے، فلسطینیوں کی آزادی کے سوال اور ان کی بے پناہ قربانیوں سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں امریکہ اور اسرائیل امن سمجھوتوں اور معاہدوں کو روندنے کے لیے بدنام ہیں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ایک ’’امن سمجھوتے‘‘ پر متفق ہوگئے ہیں۔ معاہدے کے تحت دونوں ملک اگلے ہفتے سفارت خانوں کے قیام، سرمایہ کاری، سیاحت، براہِ راست پروازوں، سیکورٹی، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مزید معاہدے کریں گے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو ’’تاریخی‘‘ قرار دیتے…
مضامین
عورت اور امریکا
عہد حاضر میں مغربی تہذیب کا رہنما امریکا ہے۔ امریکا صرف مغربی تہذیب کا رہنما ہی نہیں اس کے تصور آزادی اور مساوات مرد و زن کی بھی علامت ہے۔ لیکن امریکا میں مرد و زن کی مساوات کا یہ عالم ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی خاتون رکن اوکیژیو کورٹیز نے ری پبلکن پارٹی کے کانگریس مین ٹیڈ یوہو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے رپورٹرز کے سامنے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ انہیں جنسی گالی دی ان کی طرف انگلی سے جنسی اشارہ کیا۔ انہیں غلیظ اور پاگل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ اس…
کشمیر اور پاکستان کے شیخ چلی حکمران
شیخ چلی اپنے خیالی پلائو کی وجہ سے ’’بدنام‘‘ ہے۔ شیخ چلی کا خیالی پلائو اس طرح پکتا تھا۔ مرغی کے انڈے، مرغی کے انڈوں سے مرغیاں، مرغیوں سے بکریاں اور بکریوں سے گائیں۔ پاکستان کے حکمرانوں میں بھی شیخ چلیوں کی کمی نہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا مگر جنرل ایوب اسے سیکولر بنانا چاہتے تھے۔ یہ شیخ چلی کا خواب تھا۔ جنرل ایوب پاکستان کو سیکولر بناتے تو اُن کے خلاف عوامی بغاوت ہوجاتی۔ ذوالفقار علی بھٹو ’’اسلامی سوشلزم‘‘ کا نعرہ لگاتے تھے لیکن سوشلزم ان کے نعرے سے نکل کر عمل میں ڈھل…
پاکستان ماضی، حال، مستقبل
برصغیر میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آدھی امت بستی ہے۔ برصغیر نے دنیاکو سب سے زیادہ مسلمانوں کا تحفہ دیا ہے، چنانچہ پاکستان کا نظریہ متحرک ہوکر کسی بھی وقت ایک نئی دنیا تخلیق کرسکتا ہے میر تقی میرؔ نے محبت کی قوتِ تخلیق کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے ؎ محبت نے کاڑھا ہے ظلمت سے نور نہ ہوتی محبت نہ ہوتا ظہور میرؔ کا ایک اور شعر ہے ؎ محبت مسبّب محبت سبب محبت سے ہوتے ہیں کارِ عجب میرؔ کے پہلے شعر میں ظلمت کا ایک مفہوم عدم ہے۔ میرؔ کہہ رہے ہیں کہ…
پیغام یا صداقت
انسان کئی اعتبار سے بہت دلچسپ واقع ہوا ہے۔ اس کے دلچسپ ہونے کی ایک صورت یہ ہے کہ یہ اپنی کامیابیوں کا سہرا اپنے سر باندھتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا ذمے دار دوسروں کو ٹھیراتا ہے۔ انسان کے اس رجحان میں اس کی بداخلاقی کا پورا منشور پوشیدہ ہے ایسا منشور جو اخلاقیات کے ایک بڑے حصے کو لطیفہ بنا کر رکھ دیتا ہے۔ ایسا لطیفہ جسے سن کر نہ ہنسی آتی ہے نہ رونا بس چھینک آتی ہے۔ کامیابی یا ناکامی کی صورت میں انسان دو حیثیتوں میں اپنا ردِعمل ظاہر کرتا ہے۔ -1 بحیثیت ایک فرد…
معاشیات اور انسانی رشتے
مغربی دنیا کے پیدا کردہ موجودہ زمانے کے بارے میں مشرقی دانشوروں کا ایک عام سا خیال یہ ہے کہ یہ زمانہ انسان اور خدا، اور انسان اور کائنات، اور انسان اور انسان کے قدیم ترین رشتوں کو توڑنے کا زمانہ ہے۔ مغرب کے بہت سے اہل فکر و نظر نے بھی اس بات کی گواہی بڑی شد ومد کے ساتھ دی ہے۔ اس طرح کے تمام لوگ اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ مغربی فلسفہ اور سائنس نے انسان کے ان تمام رشتوں کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ہے جو قدیم ترین زمانے سے لے کر…
معاشرے میں مطالعے کا قحط
لوگ جسمانی غذا، اس کی قلت اور اس قلت کے مضمرات کو سمجھتے ہیں، مگر وہ اس حقیقت کا ادراک کرنے میں ناکام ہیں کہ انسان کو جس طرح جسمانی غذا کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح روحانی، ذہنی، نفسیاتی اور جذباتی غذا بھی درکار ہوتی ہے، اور مطالعہ اس غذا کی فراہمی کا بہت بڑا ذریعہ ہے قحط پڑتا ہے تو لاکھوں لوگ بھوک سے مر جاتے ہیں اور قحط کی خبر ہر اعتبار سے عالمگیر ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ ظاہر ہے۔ قحط ایک انتہائی غیر معمولی صورتِ حال ہے اور بھوک سے لاکھوں افراد کا ہلاک ہوجانا…
مغرب پر تنقید نہ کرنے والا انسان نہیں شیطان ہے
روزنامہ جنگ کے کالم نگار وجاہت مسعود پچیس تیس سال پہلے کمیونسٹ اور سوویت یونین کے عاشق تھے مگر کمیونزم اور سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے اب وہ امریکا اور اس کے لبرل ازم کے عاشق ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچیس تیس سال پہلے سوویت یونین اور اس کا کمیونزم اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن تھا اور اب مدتوں سے امریکا اور اس کا سیکولر ازم اور لبرل ازم اسلام اور مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ وجاہت مسعود کی اصل دشمنی اسلام اور مسلمانوں…
کریں گے کیا جو جہالت میں ہوگئے ناکام؟
پاکستان کے سیکولر اور لبرل کالم نگاروں کے اکثر کالموں میں ایک گہری تشویش موجود ہوتی ہے۔ اس تشویش کو شعر میں بیان کرنا ہو تو اس سے بہتر شعر ممکن ہی نہیں۔ کریں گے کیا جو جہالت میں ہوگئے ناکام ہمیں تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا زبیدہ مصطفی پاکستان کی اہم سیکولر کالم نگار ہیں ان کا ایک حالیہ کالم پڑھ کر ہمیں مذکورہ بالا شعر بہت شدت سے یاد آیا۔ بدقسمتی سے زبیدہ مصطفی کا پورا کالم اس بات کی شہادت ہے کہ زبیدہ مصطفی اپنے پسندیدہ مضمون جہالت میں بھی بُری طرح ناکام ہوگئی ہیں۔…
مودی کے دو چہرے
چین کے لیے ’’سرینڈر مودی‘‘پاکستان کے لیے ’’نریندر مودی‘‘ دو چہرے والا مودی دو چہرے والے بھارت کو عالمی طاقت کے مرتبے تک لے کر جا سکتا ہے؟ ہندوستان کے ہمیشہ سے دو چہرے ہیں۔ گاندھی ایک جانب ہندو مسلم اتحاد اور ایک قومی نظریے کے علَم بردار تھے، دوسری جانب اُن کے زمانے میں شدھی تحریک چل رہی تھی جو مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنا رہی تھی۔ اس پر مولانا محمد علی جوہر چیخ اٹھے، انہوں نے گاندھی سے کہا کہ ہندو مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنا رہے ہیں، آپ انہیں روکتے کیوں نہیں؟ نہرو کے بھی دو چہرے…