مضامین

ایم کیو ایم اور اسے زندہ رکھنے والے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کراچی سے تحریک انصاف کے جلد خاتمے کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ میں تو ہمیشہ سے ایم کیو ایم ہی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی کراچی میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کا راج ہوگا۔ کراچی کی ایک محفل میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ بہت جلد سارے ’’وفا پرست‘‘ ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔ ان سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ ایم کیو ایم میں ہوں گے؟ اس سوال کے جواب میں عامر لیاقت…

مزید پڑھئے

فیک نیوز کا تماشہ اور آزادی اظہار کی آکسیجن

جو قومیں اپنے ملک کے جابروں اور آمروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہیں وہ خارجی آمروں اور جابروں کا بھی مقابلہ نہیں کرپاتیں عمران خان کی حکومت نے پیکا آرڈیننس کے ذریعے آزادیِ اظہار پر حملہ کرکے فوجی اور سول آمروں کی یاد تازہ کردی۔ اطلاعات کے مطابق صدرِ مملکت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا ہے۔ یہ آرڈیننس صحافت اور آزادیِ اظہار کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کے بارے میں مزید شکوک و شبہات پیدا کرنے والا ہے۔ اس سے میڈیا پر پہلے سے موجود قدغنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ آرڈیننس کا مقصد…

مزید پڑھئے

سائنسی شعور کا پوسٹ مارٹم

!زندگی اور موت کے شعور سے محروم ہوکر بھی انسان اگر اپنے آپ کو مہذب کہیں تو اس پر ہنسنے کے سوا کیا کیا جاسکتا ہے فیشن لباس، تراش خراش اور وضع قطع کاہی نہیں ہوتا… خیالات، تصورات اور رویوں کا بھی ہوتا ہے۔ جس طرح دنیا بھر کی خواتین میں بلش اون اور مردوں میں جینز مقبول ہے اسی طرح دنیا بھر کے دانش وروں میں سائنسی شعور بڑا پاپولر ہے۔ خواتین ’’بلش اون‘‘ لگا کر اور مرد ’’جینز‘‘ پہن کر جس طرح اپنے آپ کو جدید طرزِ زندگی سے ہم آہنگ محسوس کرتے ہیں، اسی طرح دانش ور…

مزید پڑھئے

مسلمان ممالک ترقی کیوں نہیں کرپاتے؟

اقبال نے کہا ہے کی محمدؐ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں اقبال نے اس شعر میں تمام مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ ’’رسول مرکز‘‘ زندگی بسر کرو اور دنیا کیا لوح و قلم کے مالک بن جائو۔ مگر اب مسلمانوں کی عظیم اکثریت کو ’’خدا مرکز‘‘ زندگی بسر کرنے کا خیال آتا ہے نہ انہیں ’’رسول مرکز‘‘ زندگی بسر کرنے کی فکر ہوتی ہے۔ انہیں ’’قرآن مرکز‘‘ زندگی متاثر کن لگتی ہے نہ ’’آخرت مرکز‘‘ زندگی انہیں پرجوش بناتی ہے۔ مسلمانوں کی عظیم اکثریت کی رال…

مزید پڑھئے

الطاف حسین اور برطانوی عدالت کا فیصلہ

لندن کی ایک عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو دہشت گردی پر اکسانے اور نفرت انگیز تقاریر کے مقدمات میں بے قصور قرار دے دیا ہے۔ الطاف حسین پر یہ مقدمہ لندن کی کنگسٹن کرائون کورٹ میں چل رہا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق الطاف حسین پر دہشت گردی پر اکسانے اور نفرت انگیز تقاریر کا جرم ثابت نہیں ہوا۔ الطاف حسین پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے دو الزامات تھے جن کا تعلق 22 اگست 2016ء کو کی جانے والی تقاریر سے تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران الطاف حسین کو اپنے…

مزید پڑھئے

بھارت کے مسلمانوں کی ہولناک صورت حال

ہندوستان کے انتہا پسند ہندوئوں نے بھارت کے مسلمانوں کو مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کا باشندہ بنا کر کھڑا کردیا ہے۔ بھارت میں کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب مسلمانوں کے خلاف کچھ نہ کچھ ہوتا نہ ہو۔ ابھی مسکان کا قصہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن اسمبلی رگھو ویندر سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ہم بھارت کے مسلمانوں کو ٹوپی اتار کر ماتھے پر تلک کا نشان بنانے پر مجبور کردیں گے۔ رگھو ویندر کا تعلق اترپردیش سے ہے اور اس نے صاف کہا ہے کہ اگر…

مزید پڑھئے

محبت اور مفاد

محبت اور مفاد ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محبت اپنی پست ترین سطح پر بھی مفاد نہیں بن سکتی، اور مفاد اپنی بلند ترین سطح پر بھی محبت میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔ تجزیہ کیا جائے تو محبت کا سب سے بڑا مفاد خود محبت ہے۔ لیکن آج ہمیں یہ باتیں کیوں یاد آئیں؟ اس کی وجہ ایک صاحب کے کالم میں شائع ہونے والا وہ خط ہے جو کینیڈا کے ایک بھارتی نژاد شہری نے تحریر کیا ہے۔ بھارت کے سابق اور کینیڈا کے موجودہ شہری نے لکھا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ پروفیسر…

مزید پڑھئے

دو اسلام؟

مغرب جب اسلام کے خلاف اپنے خبث باطن کا اظہار کرتا ہے تو وہ ایک اسلام کو دو میں اور اسلام کی دو تعبیرات کو چار تعبیرات میں منقسم کردیتا ہے۔ وہ کہتا ہے ایک ہے روایتی اسلام۔ دوسرا ہے صوفی اسلام۔ تیسرا ہے سیاسی اسلام اور چوتھا ہے جدید اسلام۔ حالاں کہ رسول اکرمؐ کے عہد مبارکہ سے اب تک اسلام تو صرف ایک ہی ہے۔ خدا کا اسلام اور رسول اکرمؐ کا اسلام۔ اس کے سوا جو کچھ ہے افسانہ وافسوں ہے۔ جاوید احمد غامدی اور ان کے شاگرد مغرب کی معنوی اولاد اور اس کے ایجنٹ ہیں۔…

مزید پڑھئے

مسلمانوں کی بقا و سلامتی کی دو بنیادیں دین اور مزاحمت

یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں لا الٰہ الا اللہ مسلمانوں کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ ہمارے سامنے ہے۔ اس تاریخ میں مسلمانوں نے اپنی بقا اور سلامتی کو صرف دو چیزوں کے ذریعے یقینی بنایا ہے۔ مسلمانوں کی بقا و سلامتی کی ایک ضمانت ان کی حق پرستی یا دین سے محبت ہے۔ مسلمانوں کی بقا و سلامتی کی دوسری ضمانت باطل کی مزاحمت ہے۔ یہ مزاحمت مسلمانوں نے اپنے خارج میں بھی کی ہے اور باطن میں بھی۔ سیدنا ابراہیمؑ ایک فرد تھے۔ ان کے پاس نہ حکومت تھی، نہ ریاست…

مزید پڑھئے

اسلام نہیں تو پاکستان نہیں

ایاز امیر پاکستان کے معروف کالم نگار ہیں۔ ان کے تین بڑے غم ہیں۔ ان کا پہلا بڑا غم یہ ہے کہ پاکستان میں نہ شراب آسانی سے دستیاب ہے نہ اس سے سرِعام استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کا دوسرا غم یہ ہے کہ ملک میں مجرے کا کلچر ختم ہوگیا اور لاکھوں لوگ بہترین تفریح سے محروم ہوگئے۔ ان کا تیسرا غم یہ ہے کہ پاکستان میں اتنا اسلام، اسلام کیوں ہوتا ہے۔ ہم ایاز امیر صاحب کے دوست کیا ان کے دشمن بھی نہیں ہیں۔ چناں چہ ہمیں ان کے مذکورہ بالا تینوں غموں کا علم ان…

مزید پڑھئے