Articles

ٹیلی ڈرامے کی تباہ کاری

عصرِ حاضر میں انسان کی زندگی اتنی دھماکا خیز ہو گئی ہے کہ اسے ڈرامائی عنصر کے بغیر بیان ہی نہیں کیا جاسکتا۔ ٹیلی وژن کی 24 گھنٹے کی نشریات انسانی تاریخ کا بالکل انوکھا واقعہ ہیں، اور ان نشریات نے انسانی زندگی کو اطلاعات کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔ اس صورت حال نے کروڑوں انسانوں کے تناظرکو ’’اطلاعاتی‘‘ یا’’ خبری‘‘ بنادیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ پہلے ذرائع ابلاغ زندگی کا حصہ تھے اور اب زندگی ذرائع ابلاغ کا حصہ بن گئی ہے۔ شیکسپیئر نے کہا تھا کہ مسئلہ انسان کے ’’ہونے یا نہ ہونے‘‘ کا ہے۔ شیکسپیئر…

مزید پڑھئے

مثالی سیاست مردہ باد‘ غلیظ سیاست زندہ باد

جاوید احمد غامدی کے شاگرد رشید خورشید ندیم نے اپنے ایک حالیہ کالم میں مثالی سیاست مردہ باد اور غلیظ سیاست زندہ باد کا نعرہ لگادیا ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ دنیا کے سارے انسان خوبصورتی کو پسند کرتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ بہت سے لوگ بدصورتی کے پرستار ہوتے ہیں۔ ابن عربی کا مشہور زمانہ فقرہ ہے ’’پھول کا کیڑا پھول میں خوش غلاظت کا کیڑا غلاظت میں خوش‘‘۔ انسان کی فطرت اور طبیعت جیسی ہوتی ہے وہ ویسی ہی چیزیں پسند کرتا ہے۔ مذہبی تناظر میں کفر اور شرک سے بڑی بدصورتی کیا ہے مگر…

مزید پڑھئے

مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی اور ہمارے دل کا چور

          مشرقی پاکستان کی علٰیحدگی کے حوالے سے مغربی پاکستان کے لوگوں نے اپنے دلوں میں ایک دو نہیں درجنوں چور پالے ہوئے ہیں۔ ان چوروں کو جیسے ہی موقع ملتا ہے سامنے آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ یہ آج سے بیس سال پہلے کی بات ہے۔ امین صادق روزنامہ جسارت کے میگزین ایڈیٹر تھے۔ انہوں نے ایک مذاکرے کا اہتمام کیا تو ہم سے مذاکرے کے سلسلے میں معاونت کے طالب ہوئے، مذاکرے کے تین مہمان تھے۔ جنرل عمر، پروفیسر غفور اور نثار کھوڑو۔ مذاکرے میں جنرل عمر نے عجیب گفتگو کی۔ کہنے لگے مشرقی پاکستان…

مزید پڑھئے

امریکہ کی ہجومی اور لنگڑی جمہوریت کا تماشا

امریکہ کو جمہوریت کی جنت سمجھا جاتا ہے، مگر امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کے رویّے نے امریکہ کو جمہوریت کا جہنم بن دیا۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد امریکہ کے پارلیمان کیپٹل ہل پر چڑھ دوڑے، جس سے 4 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک درجن سے زیادہ پولیس والے بھی شامل ہیں۔ کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے۔ انہوں نے منتخب ایوان کے مختلف مقامات پر قبضہ کرلیا۔ انہوں نے لوٹ مار کی اور سیلفیاں بنائیں۔ ایک صاحب ایوانِ نمائندگان کی…

مزید پڑھئے

امریکہ زوال پذیر سپر طاقت

انسانی تاریخ بڑی طاقتوں کے عروج و زوال کی داستان ہے۔ اس داستان میں بڑی طاقتیں ہمیشہ میر تقی میر کے اس شعر کی عملی تفسیر بنی نظر آتی ہیں سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن کبریائی صرف خدا کے لیے زیبا ہے، چنانچہ تاریخ بڑی طاقتوں کے اس دعوے اور زعم کو ان کے منہ پر دے مارتی ہے۔ لیکن بڑی طاقتوں کے عروج کے زمانے میں بڑی طاقتوں کا غلبہ اور تسلط، ان کی ہیبت اور جلال ایسے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے صاحبِ نظر اس دھوکے میں مبتلا ہوجاتے ہیں…

مزید پڑھئے

اتحادِ اُمت… کیوں اور کیسے؟

اسلام کے ظہور سے قبل دنیا خاندان، قبیلے، قوم اور ملّت کے تصورات سے آگاہ تھی۔ خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی تھا۔ قبیلہ خاندان کی توسیعی صورت تھا۔ قوم نسل، جغرافیے اور زبان کی وحدت کا نام تھا، اور ملّت جغرافیے، زبان اور بڑی حد تک نسل کی ’’براعظمی‘‘ صورت تھی۔ اس منظرنامے میں اسلام نے دنیا کو امت کا عظیم الشان اور انقلابی تصور دیا۔ ان تمام تصورات کے مقابلے میں امت ایک بین الاقوامی اور آفاقی حقیقت تھی۔ اسلام کی نظر میں خاندان ایک مقامی سطح کی امت تھا، اور امت بین الاقوامی خاندان تھا جس میں پوری…

مزید پڑھئے

مذہب اور ثقافت کا باہمی رشتہ

مذہب اور کلچر کی تاریخ لازم و ملزوم کی تاریخ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مذہب اور کلچر میں وہی تعلق ہے جو سورج اور چاند کے درمیان ہے۔ چاند سورج کی روشنی سے روشن ہے، مذاہبِ عالم کی تاریخ میں کلچر اسی طرح مذہب کی پیداوار اور اس کی روشنی کو منعکس کرنے والی حقیقت رہا ہے۔ لیکن جدید مغربی تہذیب نے اس تعلق کو الٹ دیا ہے۔ جدید مغربی تہذیب چوں کہ خدا اور مذہب کی قائل نہیں، اور اس کی کائنات خدا مرکز کائنات کے بجائے انسان مرکز کائنات ہے اس لیے جدید تہذیب نے…

مزید پڑھئے

زندگی

انسانی زندگی ایک سمندر کی طرح ہے، لیکن انسان کی مشکل یہ ہے کہ وہ اس سمندر کے کسی ایک جزیرے پر مقیم ہوجاتا ہے اور زندگی کو سمندر کے بجائے جزیرہ سمجھنے لگتا ہے، یہاں تک کہ جزیرہ اس کی زندگی کا ’’تناظر‘‘ بن جاتا ہے۔ آپ نے اس ملکہ کا قصہ سنا ہی ہوگا جسے بتایا گیا کہ ملک میں روٹی کی قلت ہوگئی ہے اور لوگ روٹی کی قلت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ یہ سن کر ملکہ نے کہا کہ ملک میں روٹی کی قلت ہوگئی ہے تو یہ لوگ کیک کیوں نہیں کھاتے؟ ملکہ کی…

مزید پڑھئے

بھارت کے مسلمان اور نظریہ سازش

مسلمانوں کی تاریخ حقیقی معنوں میں عجیب و غریب ہے۔ مسلمانوں نے اسپین کو فتح کیا اور مسلمانوں کے اسپین میں یہودیوں اور عیسائیوں کے مزے تھے۔ ان میں شاعر تھے، ادیب تھے، فلسفی تھے، مفکرین تھے، تاجر تھے، سیاسی رسوخ رکھنے والے لوگ تھے۔ مسلمانوں نے اسپین کے ایک بڑے حصے پر 800 سال حکومت کی لیکن اتنی طویل مدت میں انہوں نے کبھی یہودیوں اور عیسائیوں کا قتل عام نہیں کیا، کبھی ان کا سماجی یا معاشی مقاطعہ یا بائیکاٹ نہیں کیا۔ لیکن اسپین میں مسلمانوں کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا عیسائی حکمرانوں نے مسلمانوں کے سامنے…

مزید پڑھئے

جدید ذرائع ابلاغ کی طاقت کا راز ـ شاہنواز فاروقی

ہماری دنیا ذرائع ابلاغ کی دنیا ہے۔ اس دنیا میں ذرائع ابلاغ کی طاقت اتنی بڑھ گئی ہے کہ کبھی ذرائع ابلاغ زندگی کا حصہ تھے مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زندگی ذرائع ابلاغ کا حصہ بن گئی ہے۔ الٹی گنگا بہنا کبھی ایک محاورہ تھا مگر زندگی اور ذرائع ابلاغ کے تعلق میں یہ محاورہ ایک حقیقت بن گیا ہے۔ یہ ایک انتہائی ہولناک صورتِ حال ہے اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ ذرائع ابلاغ کی قوت، ان کی کشش اور ان کے اثرات کو جتنے زاویوں سے ممکن ہو دیکھا اور سمجھا جائے تاکہ ہم…

مزید پڑھئے