Articles

ہم مطالعہ کیوں نہیں کرتے؟

اقبال نے ایک صدی قبل مسلمانوں سے شکایت کرتے ہوئے فرمایا تھا۔ تجھے کتاب سے ممکن نہیں فراغ کہ تو کتاب خواں ہے مگر صاحب کتاب نہیں اقبال کہہ رہے تھے کہ مسلمانو تمہیں کتاب سے کوئی فیض پہنچنے والا نہیں کیوں کہ تم کتاب پڑھتے تو ہو اسے سمجھتے نہیں ہو۔ اس شعر کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اقبال مسلمانوں سے کہہ رہے ہیں کہ تمہیں کتاب سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں کیوں کہ تم کتاب پڑھتے تو ہو مگر کتاب پڑھ کر ایک اور کتاب لکھنے کے قابل نہیں ہو۔ لیکن ہمارے زمانے تک آتے آتے…

مزید پڑھئے

ہندوستان کے مسلمانوں کی نسل کُشی کا خطرہ

ہندوئوں نے بھارت میں ایک ایسی صورتِ حال پیدا کردی ہے کہ ہر مسلمان ’’مجرم‘‘ یا ’’ممکنہ مجرم‘‘ ہے دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں مسلمان بدترین حالات کا شکار نہیں؟ فلسطین کے مسلمان 75 سال سے ابتلا کا شکار ہیں۔ روہنگیا کے مسلمانوں کو نسل کشی کا سامنا ہے۔ سنکیانگ کے مسلمان چینی جبر کے گھیرے میں ہیں۔ لیکن ان تمام علاقوں کے مسلمان ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں۔ فلسطین کے مسلمانوں کی تعداد 40 لاکھ ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کی آبادی دس سے بارہ لاکھ ہے۔ سنکیانگ کے مسلمانوں کی آبادی ایک کروڑ سے کچھ زیادہ ہے۔ لیکن…

مزید پڑھئے

کیا پاکستان کو ہندوستان سے خطرہ نہیں ہے؟

دنیا کے ہر ملک میں صحافت قومی بیانیے کے ساتھ چلتی ہے۔ امریکا نے افغانستان کے خلاف جارحیت کی تو اس کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ نائن الیون میں ملاعمر، طالبان یا افغانستان کا کوئی کردار ہے مگر امریکی صحافت امریکا کے قومی بیانے کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ امریکا نے عراق پر الزام لگایا کہ اس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں۔ امریکا کے پاس اس بات کا بھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں تھا مگر امریکی صحافت نے جارج بش کی ہاں میں ہاں ملائی اور عراق پر امریکی حملے کی…

مزید پڑھئے

سماج میں بڑھتی بے راہ روی اور جنسی انارکی کی وجہ کیا ہے؟

مغربی تہذیب نے درجنوں قوموں اور کئی بڑی بڑی تہذیبوں کو اغوا کیا، انہیں ریپ کیا اور ان میں سے کچھ کو مار ڈالا۔ جو باقی بچ گئی ہیں انہیں ٹھکانے لگانے کی کوشش جاری ہے۔ مگر اس ہولناک ترین اغوا، اس ہولناک ترین Rape اور اس ہولناک ترین قتل کی اطلاع آج تک کسی اخبار، کسی ریڈیو اور کسی ٹیلی وژن پر نہیں دیکھی جاسکی۔ یہاں تک کہ کسی کے پاس یہ تناظر بھی موجود نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جدید مغربی تہذیب قوموں اور تہذیبوں کو اغوا کرنے والی ہے، انہیں Rape کرنے والی ہے اور…

مزید پڑھئے

اسلام برصغیر کے مسلمانوں کی سب سے بڑی محبت ہے

اسلام مکے اور مدینے سے اٹھا تھا مگر جیسے جیسے تاریخ کا سفر آگے بڑھا عرب اسلام کے تشخص کو فراموش کر بیٹھے اور انہوں نے خود کو عرب قوم پرستی میں غرق کرلیا۔ ترک سلطنت عثمانیہ کا مرکز تھا مگر کمال اتاترک نے اسلام کو ترک کرکے ٹرکش نیشنل ازم کو ترک قوم کا اوڑھنا بچھونا بنادیا۔ البتہ برصغیر کے مسلمان ایک ایسی ملت ہیں جو تاریخ کے ہر دور میں اپنے اسلامی تشخص پر اصرار کرتے رہے ہیں۔ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اسلامی تشخص اتنا اہم ہے کہ انہوں نے پاکستان کے نام سے ایک الگ ریاست…

مزید پڑھئے

قومی سلامتی پالیسی میں حقیقی سلامتی کا فقدان

روزنامہ جسارت کی ایک خبر کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں۔ ان میں معیشت، فوج اور انسانی تحفظ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی سلامتی پالیسی 100 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے 50 صفحات شائع کردیئے جائیں گے، البتہ مزید 50 صفحات کو عام نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی، اور ہر آنے والی حکومت کو پالیسی میں ردوبدل کا اختیار ہوگا۔ اس سلسلے میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی پالیسی کی وارث ہوگی۔ اطلاعات کے…

مزید پڑھئے

جماعت اسلامی پر لسانی سیاست کا الزام

ہر معاشرے میں کچھ نہ کچھ چاند پر تھوکنے والے بھی ہوتے ہیں۔ چناں چہ اس بات میں حیرت کی کوئی بات نہیں کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے سندھ کے کالے بلدیاتی قانون کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جدوجہد پر لسانی سیاست کا الزام لگایا ہے۔ سندھ کے اطلاعات و محنت کے وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم طرز کی سیاست نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ میں تقسیم اور نفرت کی سیاست کو زندہ کرنے کی کوششوں کا حصہ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھئے

پاکستان ایک مذہبی ریاست ہے یا اسلامی ریاست؟

آپ کو خوبصورت انسان پسند ہے یا حسین انسان؟ آپ کو دبلا شخص بھاتا ہے یا پتلا شخص؟ آپ کہیں گے خوبصورت اور حسین میں اور دبلے اور پتلے انسان میں کوئی فرق ہی نہیں۔ اس لیے کہ خوبصورت اور حسین اور دبلا اور پتلا ہم معنی الفاظ ہیں۔ آپ کا خیال درست ہے لیکن اگر کسی کے دل میں مرض ہو تو پھر وہ لفظوں کے ساتھ کھیلنے لگتا ہے۔ جاوید احمد غامدی کے شاگرد رشید خورشید ندیم کا معاملہ یہی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک کالم میں ’’مذہبی ریاست‘‘ اور ’’اسلامی ریاست‘‘ میں فرق کیا ہے اور فرمایا…

مزید پڑھئے

کراچی کا نوحہ

جماعت اسلمای کا یہ دھرنا کراچی کے لوگوں کی آواز ہے کراچی میں نظریاتی، تخلیقی اور ذہنی اعتبار سے 100 ڈائنا ساروں سے زیادہ توانائی تھی۔ لیکن کراچی کی نظریاتی، تخلیقی اور ذہنی توانائی کو تشدد اور قتل و غارت گری کی اندھی قوت میں تبدیل کردیا گیا۔ کراچی ہر اعتبار سے ایک نوآباد شہر تھا، لیکن اس کے باوجود اس نے بڑی بڑی سیاسی تحریکیں برپا کیں۔ اس نے جنرل ایوب کی آمریت کو چیلنج کیا، بھٹو کی آمریت کے خلاف شاندار مزاحمت کی، جنرل ضیاء الحق کی پائیدار آمریت کو خوف میں مبتلا کیا۔ کراچی کبھی مولانا ایوب…

مزید پڑھئے

پاکستان میں معاشرے کی کامیابیاں اور ریاست کی ناکامیاں

وزیراعظم عمران خان نے ممتاز بین الاقوامی اسکالرز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم سے نمٹنا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان سمیت زیادہ تر معاشروں کو دو اقسام کے جرائم کا سامنا ہے۔ ان میں سے ایک جرم بدعنوانی اور دوسرا جنسی جرائم کا پھیلائو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنسی جرائم میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی جرائم میں صرف ایک فیصد رپورٹ ہوپاتے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے…

مزید پڑھئے